وزارت دفاع

ترکمانستان کی اسپیشل فورسز نے انڈین اسپیشل فورسز ٹریننگ اسکول میں کمبیٹ فری فال تربیت کا آغاز کیا

Posted On: 04 MAR 2021 3:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  4   مارچ 2021،   انڈین اسپیشل فورسز  (ایس ایف) نے گزشتہ  مدت میں اپنے پروفیشنلزم ، آپریشنل مہارت اور  ایثار کے جذبے کی وجہ سے  دنیا کی  بہترین اسپیشل فورسز کے طور پر  بہت زیادہ احترام اور  شہرت حاصل کی ہے۔ دوست ممالک جن میں  ، امریکہ، آسٹریلیا، وسطی ایشائی خطے اور مشرق وسطیٰ کے ممالک  شامل ہیں، کی اسپیشل فورسز نے  جنگی صلاحیت والے انڈین ایس ایف دستوں  کے ساتھ تربیت کی اپنی  بڑھتی ہوئی خواہش  کا  بار بار اظہا رکیا ہے۔ اس کے جواب میں بھارتی فوج کی اسپیشل فورسز نے  دوست ممالک کے اپن ہم منصبوں کے ساتھ رابطوں میں اضافہ کیا ہے۔

ترکمانستان اسپیشل فورسز کی درخواست کی بنیاد پر  بھارتی فوج کی اسپیشل فورسز کو  تربیت فراہم کرانے والے منفرد انسٹی ٹیوشن ،  اسپیشل فورسز ٹریننگ اسکول (ایس ایف ٹی ایس) نے ترکمانستان اسپیشل فورسز کے  پیرا ٹوپرس کی  کمبیٹ  فری فال میں  تربیت شروع کی ہے جو کہ دیگر کسٹمائز  پروفیشنلز کورسز کے  سلسلے کا آغاز ہے، جس سے  ترکمانستان اسپیشل فورسز  کی صلاحیت  میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/12OBT.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2160

                          



(Release ID: 1702541) Visitor Counter : 201