نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے نجی شعبے سے اپیل کی کہ وہ  کم لاگت پر  دیہی علاقوں میں جدید ترین  صحت دیکھ ریکھ سہولتیں فراہم کرانے کے لئے  حکومت کے ساتھ  شراکت داری کرے



معیاری صحت دیکھ ریکھ ہر شخص کا حق ہے: نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر نے  تمام  اہل شہریوں سے اپیل کی کہ وہ  ویکسین لگوائیں اور کووڈ کے خلاف  لڑائی میں شامل ہوں


نائب صدر نے  عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں صحت دیکھ ریکھ اہلکاروں کی بے لوچ خدمات کی ستائش کی


نائب صدر نے ہیلتھ کیئر پرووائڈرس سے اپیل کی کہ وہ  مریضوں کے تجربے کو  بہتر بنانے اور  ان کی مشکلات کو کم کرنے کے طریقوں کو پتہ لگائیں

’دنیا  کے لئے فارمیسی‘ کے طور پر   ہماری شہرت میں آج مزید اضافہ ہوا ہے: نائب صدر


نائب صدر نے  تروپتی میں  امارا ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا

Posted On: 04 MAR 2021 4:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4   مارچ 2021،   نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج  صحت کے بنیادی ڈھانچے میں شہروں اور گاؤں کے درمیان فرق  پر  تشویش کا اظہار کیا اور  نجی شعبے سے اپیل کی کہ وہ  کم لاگت پر  دیہی علاقوں میں جدید ترین  صحت دیکھ ریکھ تشخیص اور علاج  سہولتیں فراہم کرانے کے لئے  حکومت کے ساتھ  شامل ہوں۔

انہوں نے کہا ’’اس فرق کو دور کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ دیہی علاقوں کی عوام کی اپنے گاؤں میں ہی  جدید اور  بہترین  صحت دیکھ ریکھ تک رسائی ہوسکے‘‘۔  ہر ایک شخص کو معیاری صحت دیکھ ریکھ فراہم کرانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا ’’طبی سہولتوں کی کمی کی وجہ سے  ہمارے گاؤں میں کسی کو بھی  مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے‘‘۔

تروپتی میں ہمارا ملٹی اسپیشلٹی اسپتال   کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  نائب صدر نے  تمام اہل شہریوں سے  بھی اپیل کی کہ وہ  ویکسین لگوالیں۔ انہوں نے کہا ’’ اس موقع پر  میں تمام اہل شہریوں سے  اپنی اس اپیل کو دہرانا چاہتا ہوں کہ وہ  ویکسین لگوالیں اور کووڈ ۔ 19 کے خلاف لڑائی میں شامل ہوجائین‘‘۔

حالیہ بجٹ میں  صحت کے لئے 223846 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کے لئے  حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ اس اقدام سے  ہمارے ملک میں  صحت دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے  کی تشکیل کو زبردست فروغ ملے گا اور  اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس سے صحت پر ہونے والے بہت زیادہ اخراجات میں کمی آئے گی‘‘۔

جناب نائیڈو نے  آیوشمان بھارت جیسی  صحت اسکیموں کے بارے میں  بیداری پھیلانے کی اپیل کی تاکہ  غریب لوگوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔

قیادت کے لئے اور کورونا کے خلاف لڑائی میں  وزیراعظم اور وزرائے اعلی کی تعریف کی ترقی ہوئے  جناب نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں  ایم متحد ’’ٹیم انڈیا‘‘ کے طور پر مل کر کام کیا لیکن  عالمی وبا کو روکنے کی مسلسل کووششوں کے لئے  ڈاکٹروں اور طبی اسٹاف کی خصوصی تعریف کی جانی چاہیے۔ نائب صدر نے کہا  ’’ملک  اس مشکل ترین دور میں بے لوث خدمات اور قربانیوں کے لئے ڈاکٹروں، نیم طبی اسٹاف ، ہیلتھ سینیٹیر اور آشا ورکرز  سمیت  طبی برادری کا  ہمیشہ ممنون رہے گا ‘‘۔ انہوں نے  عالمی وبا کے دوران پولیس اہلکاروں کے  حوصلہ مندانہ کام کا بھی اعتراف کیا اور کورونا وائرس کے بارے میں  عوام کو باخبر رکھنے کے لئےاگلی صف میں کام کرنے والے میڈیا اہلکاروں کی بھی تعریف کی۔

باقی دنیا کو اپنے وسائل میں  حصے دار بنانے کی بھارت کی مسلسل کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے  نائب صدر نے کہا  ’’ ہم دنیا کے 150 سے زیادہ ملکوں کو  ادویات اور طبی آلات کی سپلائی کرتے ہوئے  وسودھیواکٹم بکم  کے قدیم فسلفے کو زندہ کررہے ہیں۔ اس سال جنوری میں  ’میڈ ان انڈیا‘  کووڈ ویکسین  شروع کئے جانے سے  بھارت نے کئی ممالک کو ویکسین سپلائی کی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ دنیا  کے لئے فارمیسی‘ کے طور پر   بھارت کی شہرت میں آج مزید اضافہ ہوا ہے۔

مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو  اسپتالوں  کے چکر  لگانے میں آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے  ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس سے اپیل کی کہ وہ  مریضوں کے تجربے کو  بہتر بنانے اور ان کی مشکلات کو کم کرنے  کے طریقے تلاش کریں۔ میڈیکل پروفیشن  میں  انسانیت کا پہلو لانے کے لئے  اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹروں کو محض میڈیکل ٹیسٹ پر ہی انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ  انہیں مریضوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے اور ان کے ساتھ بات کرنی چاہیئے۔ نائب صدر نے  ڈاکٹروں ، اداکاروں اور میڈیا اہلکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ  کووڈ۔ 19 سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں  عوام کو  تعلیم دیں۔ انہوں نے کہا کہ  سیاست  ، میڈیکل پروفیشن اور تعلیم  عوامی خدمت کے ذرائع ہیں۔

غیر متعدی امراض  (این سی ڈی ) اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے نائب صدر نے  سبھی سے اپیل کی کہ وہ غیر متعدی امراض کو دور رکھنے کے لئے صحت مند  ایک صحت مند طرز زندگی اختیار کریں ، مستقل جسمانی ورزش کریں، تغذیہ والی اور متوازن خوراک  لیں۔ یوگا اور میڈیٹیشن  کی مشق کریں ۔

ہمارا  اسپتال  قائم کرنے کے لئے  ڈاکٹر پرساد  گوری نینی اور ڈاکٹر رما دیوی گوری نینی کی ستائش کرتے ہوئے  انہوں نے امید ظاہر کی کہ  یہ اسپتال  عوام کو کم لاگت پر  عالمی معیار کی صحت دیکھ ریکھ فراہم کرائے گا۔

آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی جناب  کے نارائن سوامی ، امارا راجا گروپ آف کمپنیز کے بانی جناب گالا رام چندر نائیڈو، سابق وزیر محترمہ گالا   ارونا کماری، گنٹور کے لوک سبھا  کےرکن جناب جے دیو گالا، امارا اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر پرساد گوری نینی، امارا اسپتال  کی منیجنگ ڈائرکٹر محترمہ رما دیوی گوری نینی اور امارا اسپتال کے اسٹاف کے دیگر رکن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-2159

                          



(Release ID: 1702511) Visitor Counter : 144