کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

آج ’جن اوشدھی دِوس ‘ ہفتہ کے تیسرے دن کی تقریبات منائی گئیں


’ٹیچ دیم ینگ‘ کے موضوع پر بیداری کا خصوصی پروگرام منعقد

Posted On: 03 MAR 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 مارچ2021: آج ’جن اوشدھی دِوس ‘ ہفتہ کے تیسرے دن کے موقع پر بی پی پی آئی ، جن اوشدھی متر اور جن اوشدھی کیندر کے مالکان پر مبنی ٹیم نے ملک بھر میں  ’ٹیچ دیم ینگ‘ کے موضوع پر بیداری کا خصوصی پروگرام منعقدکیا ۔اس پروگرام کے تحت  بی پی پی آئی کے  حکام نے اسکولوں ، کالجوں ، ادارو ں  کادورہ کیا ، شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں   پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے ذریعہ پیش کردہ جن اوشدھی  اور صنعت کا ری کے مواقعوں کے بارے میں  معلومات فراہم کیں۔

اس سرگرمی کے ایک حصے کے طورپر صحت اور صفائی ستھرائی کی تعلیم کے پروگرام منعقد کئے گئے ، اس کا مقصد  جن اوشدھی  کیندر وں  میں  کہیں کم قیمت پر دستیاب  مختلف اعلیٰ معیاری مصنوعات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔خواتین  طالبات  کو  حکومت ہند کے ذریعہ ، سویدھا  سینٹری نیپکنس( 27 اگست 2019  کو جاری کردہ ) کو ایک روپیہ فی پیڈ  کی نئی قیمت  کے ساتھ  دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔سرکار کا یہ اہم قدم  ہندوستان میں اُن خواتین کی صحت اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے گا، جو   سینٹری نیپکنس  کو نہ خریدنے کی استطاعت کے باعث  ماہانہ حیض   کے دوران غیر صحت مند طریقے استعمال کرتی ہیں۔جن اوشدھی سویدھا ملک بھر میں   7400 پی ایم بی جے پی سے زیادہ کیندروں  پر فروخت کے لئے دستیاب  کی جارہی ہیں۔28 فروری  2021 تک ان کیندروں کے ذریعہ  11.18 کروڑ پیڈس  فروخت کئے جاچکے ہیں۔

7 -  مارچ  2021  کو  تیسرا جن اوشدھی دوس  ’’ سیوا بھی –روزگار بھی ‘‘ کے موضوع  کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جن اوشدھی دوس  ہفتہ کا آغاز یکم مارچ سے ہوا ، جس میں ملک بھر میں،  صحت جانچ  کیمپس  ، جن اوشدھی پریچرچا  ،  ٹیچ دیم ینگ ،  سویدھا سے  سمان  وغیرہ جیسی مختلف سرگرمیوں   کا انعقاد کیا گیا۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

U- 2141



(Release ID: 1702418) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi