سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ناگ دریا کی آلودگی کو کم کرنے کے پروجیکٹ کو منظوری دی گئی؛ اس سے حیاتیاتی تنوع اور ناگ پور شہر میں ناگ دریا کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی

Posted On: 02 MAR 2021 5:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02 مارچ، 2021/ ناگ دریا کی آلودگی کو کم کرنے کے پروجیکٹ کو منظوری دے دی گئی ہے ، اس پر 2117.54 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ دریا ناگپور شہر سے ہوتا ہوا بہتا ہے ۔ لہذا اس کا نام بھی ناگپور کے مطابق رکھا گیا ہے۔ اس  دریا  میں پانی انتہائی درجے پر آلودہ ہوگیا ہے جس کی وجہ اس میں گندے پانی کے نالے اور صنعتی کچرا ہے۔ اس کا اعلان مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے عالمی بینک کے افسران ، ڈی جی این ایم سی جی   اور ناگپور میونسپل کمشنر کے ساتھ اس میٹنگ کی صدارت کے بعد اپنے دفتر میں کہی۔

اس پروجیکٹ کو دریا کے تحفظ کے قومی منصوبے کے تحت منظوری دی گئی جس پر دریا کے تحفظ کے قومی ڈائریکٹوریٹ این آر سی ڈی عمل درآمد کرے گا۔  اس سے گندے پانی ، ٹھوس کچرے کے بہاؤ اور دیگر کثافتوں کے اعتبار سے آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی۔

۔۔۔

 

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2091


(Release ID: 1702372) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Marathi