وزارتِ تعلیم

تعلیم کے مرکزی وزیر نے بھارتی روایتی علم کے نصابات کے پروگرام کے مطالعاتی مواد کا اجرا کیا

Posted On: 02 MAR 2021 6:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02 مارچ، 2021/تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے نوئیڈا میں آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) کے بھارتیہ گیان پرمپرا نصابات کے مطالعاتی مواد کا اجرا کیا۔ اس تقریب میں تعلیم کی وزارت این آئی او ایس کے سینئر افسران محکموں کے سربراہان اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ این آئی او ایس بھارت اور بیرون ملک بھارت کی علمی روایات پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویدک مطالعات ، سنسکرت قواعد ، بھارتی فلسفہ ، سنسکرت ادب اور سنسکرت لسانی نصابات  این آئی او ایس نے سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری سطح کے لیے تیار کی ہے۔ یہ نصابات بھارتی علمی روایات کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں اور ان کے مطالعاتی مواد سنسکرت اور ہندی زبان سیکھنے والوں کے لیے دستیاب ہیں۔ اس مواد کو  انگریزی میں ترجمہ کیا جا رہا ہے اور مزید یہ کہ ان موضوعات کو غیرملکی بڑی زبانوں  میں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاکہ بھارتی ثقافت اور علمی روایت کو بیرون ملک فروغ دیا جا سکے۔

وزیر موصوف نے یہ بات اجاگر کی کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 میں بھی سیکھنے والے میں ہندوستانیت کی جانب ایک فخریہ احساس تشکیل دینے پر بھی زور دیا۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ این آئی او ایس کی طرف سے تیار کیے گئے اس نصابی مواد سے نئی تعلیمی پالیسی کے بنیادی جذبے کی عکاسی ہوتی ہے اور این آئی او ایس نے جو کوششیں کی ہیں اور این آئی او ایس نے بھارتی ثقافت ، وراثت، فلسفے اور قدیم علم کو نئی نسل تک پہنچانے کی جو کوششیں کی ہیں وہ ایک سنگ میل ثابت ہوں گی۔

این آئی او ایس سیکنڈری ، سینئر سیکنڈری اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں اوپن اور فاصلاتی تعلیم کے ذریعے اسکولی تعلیم فراہم کرتا ہے۔

ان نصابات کے تحت ویدوں میں راماین کتھا ، بھگوت گیتا کی تعلیمات ، مہیشورسوتروں ، سمرس شلوک سنگرہ ، ایکتیاستوتر جیسے موضوعات کو شمال کیا گیا ہے۔

پیشہ ورانہ نصابات میں قدیم بھارتی ثقافت کے ہنر اور طور طریقے شامل کیے گئے ہیں جیسے پودوں کو پانی دینا، گایوں کو ہانکنا ، گایوں کے تبیلوں کو صاف ستھرا رکھنا ، باغات کی دیکھ بھال ، سینا پیرونا  اور فصل کاٹنا ، سبزیاں اگانا، آرگینک زراعت،  نوو گرہ جنگلات ، وغیرہ موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔

سائنس کے جدید ترین تصورات کو شامل کیا گیا ہے جیسے ویدوں میں پانی ، ہوا ، پیڑ پودے  اور زمین کا تحفظ تخلیق کا آغاز پنچم بھوت ، زمین اور قدرتی وسائل ۔

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

U –2088



(Release ID: 1702370) Visitor Counter : 163