ریلوے کی وزارت
ریلوے کی وزارت نے زونل ریلوے کو اسٹیشنوں پر موجود آرام گاہوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ لینے کی اجازت دی
انھیں کووڈ سے متعلق پروٹوکول سمیت مقامی حالات کا خیال رکھنا ہوگا
لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ان سہولیات کو بند کیا گیا تھا
Posted On:
03 MAR 2021 5:22PM by PIB Delhi
ریلوے کی وزارت نے زونل ریلوے کو اسٹیشنوں پر موجود آرام گاہوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ ایسا کرتے ہوئے انھیں حکومت کی طرف سے جاری کردہ کووڈ-19 سے متعلق پروٹوکول اور مقامی حالات کا خیال رکھنا ہوگا۔ ریلوے بورڈ نے پہلے ہی ریٹائرنگ رومز (آرام گاہوں) ، ریلیاتری نیواس اور ہوٹلوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جو آئی آر سی ٹی سی کے زیر انتظام ہیں (بذریعہ ریلوے بورڈ لیٹر نمبر 2020/catering/600/01/Pt.2 مورخہ 19.10.2020)۔
فی الحال، ضرورت کے مطابق بہت سی خصوصی ایکسپریس/سواری گاڑیوں کی خدمات مرحلہ وار متعارف کرائی گئی ہیں۔ مسافروں کی سہولت پر غور کرتے ہوئے، ریلوے نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ پروٹوکول کی تعمیل کے تحت اسٹیشنوں پر ریٹائرنگ روم کو کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ان سہولیات کو بند کر دیا گیا تھا۔
**************
ش ح۔ف ش ع-م ف
U: 2134
(Release ID: 1702327)
Visitor Counter : 180