وزارت دفاع
ایم ڈی ایل نے مالی سال 2020-21 کے لیے 92.56 کروڑ روپے کا عبوری منافع دیا
Posted On:
03 MAR 2021 5:25PM by PIB Delhi
ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (پی ایس یو) مزگان ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) نے وزیر دفاع شری راج ناتھ سنگھ کو 3 مارچ 2021 کو نئی دہلی میں مالی سال 2020-21 کے لیے 92.56 کروڑ روپے کے عبوری منافع کا چیک فراہم کیا۔ ایم ڈی ایل کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائرکٹر (سی ایم ڈی)، وائس ایڈمیرل نارائن پرساد (ریٹائرڈ) نے سکریٹری (دفاعی پیداوار) شری راج کمار کی موجودگی میں وزیر دفاع کو یہ چیک سونپا۔
اس کے ساتھ ہی مزگان ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) نے مالی سال 2020-21 کے دوران حکومت ہند کو کل 138.73 کروڑ روپے کا منافع دیا ہے جس میں مالی سال 2019-20 کے لیے 46.17 کروڑ روپے کا حتمی منافع بھی شامل ہے۔ کمپنی نے مالی سال 2020-21 کے لیے ایکویٹی سرمایہ کے 54.10 فیصد کی شرح سے 109.11 کروڑ روپے کے حتمی منافع کا اعلان کیا ہے، جس میں حکومت کی حصہ داری 84.83 فیصد ہے۔
چیئرمین اور مینجنگ ڈائرکٹر (سی ایم ڈی)، وائس ایڈمیرل نارائن پرساد (ریٹائرڈ) نے شری راج ناتھ سنگھ کو 10 مارچ 2021 کو کمیشن کی جانے والی تیسری اسکارپین آبدوز کرنج کی ڈلیوری کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ ساتھ ہی پروجیکٹ پی-15 بی کے پہلے جہاز وشاکھاپٹنم ، جسے اس سال کے آخر میں ڈلیور کیا جانا ہے، کے سمندری ٹرائل کا آغاز ہونے کی جانکاری بھی دی۔
**************
ش ح۔ف ش ع-م ف
U: 2133
(Release ID: 1702326)
Visitor Counter : 199