کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے ایک ملک ایک بازار کا مقصد حاصل کرنے کے لئے سڑک، ریل اور آبی گزر گاہوں کو جوڑنے پر زور دیا
وزیر موصوف نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لئے ہماری حکومت کے تین منتر ہیں، اپ گریڈ کرو، تیار کرو اور قوم کے نام وقف کرو
وزیر موصوف نے میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 سے خطاب کیا
Posted On:
03 MAR 2021 4:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 مارچ 2021، کامرس و صنعت ، ریلوے اور امور صارفین اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ٹرانسپورٹیشن لاجسٹک کی لاگت کم کرنے اور ایک ملک ، ایک بازار کا مقصد حاصل کرنے میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے سڑک، ریل اور آبی گزر گاہوں کو جوڑنے پر زور دیا ہے۔ میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹیشن کی لاگت کو کم کرنے اور سپلائی چین کی صلاحیت میں اضافے کے لئے ملٹی ماڈل لاجسٹکٹس سولیوشن پر کام کررہے ہیں۔
’سروس پرووائیڈر‘ سے ’نالج پرووائڈر‘ بننے کے اس موقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے تمام متعلقین سے اپیل کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ اگر ہم ٹیکنالوجی پر مبنی سولیوشن مثلاً روبوٹکس آٹومیشن، مصنوعی ذہانت، بگ ڈاٹا اینالیٹکس کے ساتھ کام کریں گے تو ہمارے شعبے پائیدار،سرگرم عمل ، مستقبل پر نظر رکھ کر کام کرنے والے اور باصلاحیت ہوں گے۔ ’وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے بندرگاہوں کے شعبے کی منصوبہ بندی اس طرح سے کریں کہ جس سے جدید اور باصلاحیت بندرگاہ تیار ہوسکیں اور جہازوں کے پھیرے میں لگنے والے وقت کو کافی کم کیا جاسکے۔ مسابقتی جذبے میں اضافے سے بھی بندرگاہوں پر مال کی ڈھلائی میں لگنے والی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم کے ذریعہ شروع کئے گئے میری ٹائم انڈیا 2030 ویژن میں ہماری حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ بندرگاہوں کے مختلف پروجیکٹوں میں تین لاکھ کروڑ روپے کی طے شدہ سرمایہ کاری سے اس شعبے میں 20 لاکھ نئے روزگار پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ ساگر مالا پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری سے ہمارے میری ٹائم بنیادی ڈھانچے کا فروغ ہوگا اور ہمارے مال کی ڈھلائی کے کوریڈور کو وسعت دینے میں مدد ملے گی ‘۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہم اپنے ساحلی خطے کوزندگی گزارنے کی آسانی اور کاروبار کرنے کی آسانی کے لئے ایک رول ماڈل بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے صنعتی نمایاں شخصیات سے اپیل کی کہ وہ سمندری ساحلوں پر صنعت تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جانب سے کاروبار کرنے کی آسانی کو یقینی بنائیں اور ریاستی اور مقامی سطح پر کاروبار کرنے کی آسانی میں اضافہ کرنے کے لئے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وزیر موصوف نے کہا ’’ آیئے ہم ایک ٹرپل انجن کے ساتھ مل کر کام کریں یعنی مرکزی حکومت کا انجن، ریاستی حکوت کا انجن اور ہمارے زبردست میری ٹائم سیکٹر کا انجن ۔ آیئے ہم بھارت میں ترقی اور فروغ کےانجن کو بڑھاوا دیں‘‘۔
جناب گوئل نے کہا کہ میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 مال کی ڈھلائی کی زیادہ لاگت کے خلاف ہماری جیت اور لاکھوں بھائیوں اور بہنوں کے لئے روزگار کے سلسلے میں ہماری کامیابی کی شروعات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن جے مطابق میری ٹائم شعبہ آتم نربھر بھارت کے لئے بہت ہی اہم شعبہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 28 فروری 2021 تک انڈین ریلوے نے 110 کروڑ میٹرک ٹن مال کی ڈھلائی کی ہے جو کہ گزشتہ سال 28 فروری 2020 تک کی ڈھلائی کے برابر ہے۔ ’’کووڈ کے باوجود ہم نے مال کی ڈھلائی کی وہی سطح حاصل کی ۔ دسمبر 2023 تک پورے ریلوے نیٹ ورک کی مکمل بجلی کاری کی جائے گی اور 2030 پورا ریلوے نیٹ ورک قابل تجدید توانائی سے چلے گا‘‘۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہم ریاست میں سڑک، ریل اور بندرگاہ کےبنیادی ڈھانچے کی مزید ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اور مینوفیکچرنگ سرگرمیاں شروع کرنے کے واسطے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈاور کو فروغ دینے اور صنعتی پارکوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت آندھرا پردیش کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ اب ہم آندھرا پردیش سے رول آن رول آف سروسز اور ڈبل اسٹریک کنٹینر ٹرین شروع کررہے ہیں جو مال کی تیز رفتار ڈھلائی اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں صنعتوں کی مدد کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-2126
(Release ID: 1702324)
Visitor Counter : 250