سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب گڈکری نے گاڑی بنانے والوں سے ایندھن کے لچک دارمتبادل کا استعمال کرنے والی دیسی گاڑیاں بنانے کو کہا


ایس آئی اے ایم کے وفد کے ساتھ میٹنگ میں بی ایچ 6 سی اے ایف ای مرحلہ 2 پر معیاروں کے نفاذ پربات چیت کی گئی

Posted On: 02 MAR 2021 5:49PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اور بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کار بنانے والوں سے فلیکس انجنوں کی دیسی پیداوار کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کا استعمال ایتھنال جیسے متبادل ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں میں کیا جاسکے ۔سوسائٹی آف انڈیا آٹو موبائل مینو فیکچررس(ایس آئی اے ایم)سے وابستہ کاربنانے والوں کے ایک وفد کے ساتھ آج ایک ملاقات کے دوران مرکزی وزیر جناب گڈکری نے کہا کہ ملک میں ایتھنال کے آسانی سے دستیاب ہونے اور 70فیصد سے زیادہ گیسولین کی کھپت دوپہیہ گاڑیوں کے ذریعہ کئے جانے کی وجہ سے فلیکس ایندھن والی گاڑیوں کے لئے دیسی تکنیک تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

میٹنگ میں ایس آئی اے ایم کے ذریعہ بی ایس 6 سی اے ایف ای دوسرے مرحلہ کے ریگولیشن کے نفاذ کو یکم اپریل 2024 تک ملتوی رکھنے کی درخواست کو لیکر بھی بات چیت ہوئی ۔کار بنانے والوں نے یہ درخواست اس بنیاد پر کی ہےکہ کار صنعت ابھی بھی کووڈ کے اثر سے پوری طرح باہر نہیں نکلی ہے اور صارفین کی مانگ دھیمی ہے ۔کار بنانے والوں کی اس درخواست پر غورکرنے کیلئے راضی ہوتے ہوئے جناب گڈ کری نے انہیں واضح طور پر بتایا کہ ہندوستانی آٹوموبائل صنعت میں عالمی سطح کا معیار ہونا چاہئے اور اگر یہ صنعت گاڑیوں کی برآمد کیے جانے والے ممالک میں آلودگی مخالف معیاروں کی تعمیل کررہی ہے تو ان کے  ذریعہ بھارت میں بھی ان معیاروں کی تعمیل کی جانی چاہئے۔

مرکزی وزیر نے بی اے6 سی اے ایف ای دوئم مرحلہ کے ضابطوں کے نفاذ کو ملتوی رکھنے کی مانگ پر آخری فیصلہ لئے جانے سے پہلے کاربنانے والوں کے وفد کو اگلے مہینے بی ایس 6 مرحلہ 1 معیاروں کو پورا کرنے کیلئے آٹو موبائل صنعت کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم اور بی اے6 سی اے ایف ای مرحلہ 2 معیاروں کی سمت میں آگے بڑھنے کی مالیاتی دشواریوں کے بارے میں ایک تفصیلی مطالعہ کے ساتھ آنے کو کہا ہے ۔

*******

ش ح- ق ت- م ش

 (U: 2106)

 

 



(Release ID: 1702140) Visitor Counter : 318


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali