بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

شمسی توانائی کا استعمال کریں،اس کی لاگت کم آئے گی :ایم ایس ایم ای سے گڈکری


وزارت، عالمی بینک کے ساتھ ایک کریڈیٹ گارنٹی پروگرام پر کام کررہی ہے تاکہ  اَن ریٹیڈایم ایس ایم ای کیلئے سرمایہ تک رسائی کو آسان بنایا جاسکے

Posted On: 02 MAR 2021 8:49PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایم ایس ایم ای کو اپنی کاروباری صلاحیت میں اضافہ کیلئے چھت کے اوپر سولر پینل لگانے کیلئے رعایتی قرض کا فائدہ اٹھانے کیلئے مدعو کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھت کے اوپرلگایا گیا  سولر پینل بجلی کی کھپت کی لاگت میں کافی کمی لاکر بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)کو قدر سے متعلق ایک شاندار تناسب فراہم کرتا ہے جو کہ اوسطاًان کے کل اخراجات کاپانچواں حصہ ہے ۔

بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے درمیان روف ٹاپ سولر (آر ٹی ایس) کے بارے میں بیداری پیدا کرنے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈ کری نے کہا ،’’میرا ماننا ہے کہ بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کیلئے چھت کے اوپر سولر پینل لگانے اورلاگت کے معاملے میں مقابلہ آرائی حاصل کرنے کیلئے اہم بچت حاصل کرنے کا ایک اچھا کاروباری موقع ہے۔مجھے یقین ہے کہ بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتیں (ایم ایس ایم ای) اپنی چھتوں کا استعمال کرکے شمسی توانائی کی پیداوار اور استعمال میں ایک ساتھ کھڑی ہوں گی۔‘‘

وزیر کے ذریعہ ورچوئل طریقہ سے افتتاح کئے گئے اس پروگرام کا انعقاد بہت چھوٹی،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب بی بی سوائیں ،نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب اندو شیکھر چترویدی ،عالمی بینک کے ہندوستان کے کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید احمد اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئر مین جناب دنیش کمار کھارا کی موجودگی میں کیا گیا ۔

جناب گڈکری نے آگے کہا کہ ’’بجلی کی کھپت کیلئے بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے ذریعہ بڑی رقم (اوسط 8 روپے اور ہر یونٹ کے ساتھ زیادہ) کی ادائیگی کی جارہی ہے جو مجموعی پیداواری لاگت کا پانچواں حصہ ہے۔روف ٹاپ سولر پروجیکٹوں کو لاگو کرنے میں بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی مدد کرنے کیلئے وزارت عالمی بینک کے ساتھ ایک کریڈٹ گارنٹی پروگرام پر کام کررہی ہے تاکہ سرمایہ کی فراہمی کو ان ریٹیڈ بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کیلئے آسان بنایا جاسکے ۔زیادہ استعمال والے پاور پلانٹ سے شمسی توانائی کی قیمتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے 1.99 روپے سالانہ کی شرح سے یہ قیمت ریکارڈ1.99/kWh   پر آگئی ہے ۔ بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو اپنی توانائی کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔‘‘وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ روف ٹاپ سولر اقتصادی اصلاحات میں مدد کرتا ہے کیونکہ یہ کسی دیگر قابل تجدید توانائی کے مقابلے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے ۔

بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کیلئے روف ٹاپ سولر کے تئیں بیداری اور بڑے پیمانے پر اس کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سکریٹری جناب بی بی سوائیں نے کہا ’’پہلے سے کہیں زیادہ ایم ایس ایم ای کو اپنی پیدواری لاگت کو موافق بنانے ،کووڈ-19 کے سبب ہونے والے نقصان کو سنبھالنے اور قومی اور بین الاقوامی بازاروں میں مقابلہ آرائی میں بنے رہنے کیلئے کم لاگت والی بجلی کی ضرورت ہے ۔کم لاگت والی شمسی توانائی کی خرید اور روف ٹاپ سولر سے پرو زیومر کے طور پر شمسی توانائی کی پیداوار بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کیلئے دوگنا اور فائدہ مند متبادل ہے ۔وزارت نے بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو با اختیار بنانے کے طریقوں کی سہولت کو تیار کیا ہے تاکہ یہ لچیلے بھارت کی اعلیٰ ترجیحات میں سے ایک بن سکیں۔‘‘

عالمی بینک –ایس بی آئی کے 625 ملین ڈالر نے بھارت کی اہم روف ٹاپ سولر اسکیم میں شراکت داری کی ہے۔بھارت میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’عالمی بینک بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے اس کام کیلئے پابند عہد ہے اور اس صنعت میں سرمایہ کاری سے بھارت کے ’آتم نربھر‘ بننے کے مقصد میں مدد ملے گی ۔ بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو اپنی بجلی کھپت کو ٹکاؤ طریقہ سے ڈی کاربونیٹ کرنے کی سہولت دیکر ہندوستانی معیشت کو بہتر بنانے اور ایم ایس ایم ای کو بلندی عطا کرنے کے دوہرے مقصد کو حاصل کرسکتا ہےتاکہ وہ اپنی بجلی لاگت کو کم کرکے زیادہ سے زیادہ مقابلہ آرا بن سکے۔‘‘

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئر مین جناب دنیش کمار کھارا نے کہا ،’’یہ خیال واقعی میں بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو سولر روف ٹاپ کو اپنانے اور لاگت کی مقابلہ آرائی حاصل کرنے کے فائدے کے بارے میں باخبر کرنا ہم اس پہل کو تیز کرنے اور بھارت کی قابل تجدید توانائی کے سفر میں سرمایہ کاری کرنے میں عالمی بینک کے احسان مند ہیں ۔یہ معیشت کی تعمیر کیلئے ایک سرمایہ کاری ہے اور ہم جتنے زیادہ سرمایہ کاری کریں گے اتنا ہی ہم فائدہ اٹھائیں گے ۔جب چھوٹی سطح کے قرض کی بات آتی ہے تو مشترکہ طور پر قرض کی فراہمی آگے کا راستہ ہے اور اس طرح ہم اپنے چھوٹے ایس ایم ای کا ساتھ دینا چاہیں گے۔‘‘

بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کا شعبہ ایس بی آئی کے موجودہ روف ٹاپ سولر (آر ٹی ایس) لینڈنگ پورٹ فولیو کے ذریعہ رعایتی قرض کا فائدہ اٹھاسکتا ہےاور روف ٹاپ سولر کے بڑے پیمانے پر نفاذ کیلئے بھارت کے اہم مقصد کو پورا کرسکتا ہے ۔عالمی بینک بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں  کی وزارت کے ساتھ مل کر بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو قرض دینے کیلئے ایک کریڈٹ گارنٹی نظام لانے پر کام کررہا ہے جو روف ٹاپ سولر میں سرمایہ کاری کرکے طویل مدت کیلئے بجلی کے اپنے اخراجات کو کم کرنا چاہتے ہیں ۔

*******

ش ح- ق ت- م ش

 (U: 2103)

 

 

 



(Release ID: 1702136) Visitor Counter : 688


Read this release in: English , Marathi , Hindi