وزارات ثقافت
تری پورہ، اودے پور کے مقام پر اودے پور سائنس مرکز کا افتتاح
یہ 22واں سائنسی مرکز ہے جسے سائنس کے مزاج کو فروغ دینے سے متعلق اسکیم کے تحت ثقافت کی وزارت کےمحکمے
این سی ایس ایم نے قائم کیا ہے
Posted On:
02 MAR 2021 1:12PM by PIB Delhi
تری پوری میں اودے پور کے مقام پر دی اودے پور سائنس سینٹر کو28 فروری 2021 کو تری پورہ کے گورنر جناب رمیش بائس نے قوم کے نام وقف کیا۔اس موقع پر حکومت ہند کے ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل مہمان خصوصی تھےجبکہ تری پورہ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب جشنودیو ورما اورتری پورہ کے زراعت ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے وزیر جناب پرانا جیت سنگھا رائے مہمانان ذی وقار تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر نے حاضرین کو سائنس کے قومی دن کی اہمیت سے واقف کرایا جو ہر سال 28 فروری کو منایا جاتا ہے۔انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ سائنس مراکز سماج میں سائنسی مزاج تیار کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ وہ عوام میں خاص طور پر طلبا میں جدت طرازی کے مزاج کو پروان چڑھانے میں بھی اہم رول ادا کرتےہیں۔انہوں نے سائنس کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے نیشنل کونسل آف سائنس میوزیمس (این سی ایس ایم )اور ثقافت کی وزارت کے رول کی بھی ستائش کی۔
اودے پورسائنس سینٹر اور سائنس پارک کا منظر۔
جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے سائنس کا مزاج پیدا کرنے میں این سی ایس ایم کی اہمیت پرزور دیا اور کہا کہ سائنس کا یہ نیا مرکز طلبا کو سائنس کے بارے میں بہت سے نامعلوم حقائق سیکھنے میں مدد کرے گا۔انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بھارت کے گراں قدر تعاون کا بھی ذکر کیا اور خواہش ظاہر کی کہ اس ملک کے عوام خاص طور پر بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے مالا مال ہماری وراثت کےبارے میں معلومات فراہم کی جانی چاہئے۔
این سی ایس ایم کے ڈائریکٹر جنرل جناب ای ڈی چودھری نے مطلع کیا کہ اودے پور سائنس سینٹر ایسا 22واں سائنس سینٹر ہے جسے این سی ایس ایم نے ثقافت کی وزارت کی سائنس کے مزاج کو فروغ دینے کے متعلق اسکیم کے تحت قائم کیا ہے اوراسے ریاستی سرکاروں کے سپرد کیا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ سائنس سینٹر 6کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جس کیلئے حکومت ہند کی ثقافت کی وزار ت اور سائنس ،ٹیکنالوجی اور ماحولیات کے محکمے اورتری پورہ کی حکومت نے مشترکہ طور پر فنڈ فراہم کیااور اس کے ساتھ ہی این سی ایس ایم نے شمال مشر ق کی تمام ریاستوں میں سائنس کے مراکز قائم کردئےہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این سی ایس ایم سال 2021 کے دوران بھارت کے مختلف حصوں میں سائنس کے مزید چار نئے مراکز قائم کرے گا۔
ثقافت کے وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل افتتاحی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے۔
ممتاز شخصیات نمائش کیلئے پیش ایک شہ کا مشاہدہ کرتے ہوئے۔
*************
ش ح – ع م - م ش
U. No.2077
(Release ID: 1701905)
Visitor Counter : 129