وزارت خزانہ

45واں سول اکاؤنٹس ڈے


مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملاسیتارمن نے کووڈ19 وبائی مرض کے دوران اکاؤنٹس کے کنٹرولرجنرل کے تعاون کی تعریف کی

Posted On: 01 MAR 2021 7:47PM by PIB Delhi

 

راجدھانی دہلی  میں پیر کو 45واں سول اکاؤنٹس ڈے منایا گیا۔اس موقع پر مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملاسیتارمن مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں۔ساتھ ہی بھارت کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل جناب جی سی مرمو، ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن، سکریٹری  ، مالیات ار اکاؤنٹس کی کنٹرولر جنرل محترمہ سوما رائے برمن سمیت کئی دیگر معزز مہمانان موجود تھے۔ پہلی بار اس پروگرام کو ورچوئل طریقےسے منعقد کیا گیا۔پروگرام میں انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس)کے افسران اور سول اکاؤنٹس آرگنائزیشن کے ملازمین پرجوش طریقے سےشرکت کی۔

وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں اس سروس کے افسران اور ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ جیسےچنوتی بھرے وقت میں بھی انہوں نے سرکار کے اخراجات کو اچھی طرح سےمتوازن بنائےرکھا۔انہوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبائی مرض کے سبب پیدا ہوئی چنوتی کو بھانپتے ہوئے تنظیم نے رقم کی فراہمی کو لگاتار جاری رکھنے کے مقصد سےبہتر حل نکالنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ محترمہ سیتارمن نے پبلک فائنانشیل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعہ فوائد کی براہ راست منتقلی(ڈی بی ٹی) کی کامیابی پر طمانیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے وبائی مرض کے سبب مخالف حالات ہونے کے باوجودنئے مرکز کے زیرانتظام علاقہ لداخ کے لیے نیااکاؤنٹنگ سسٹم تیار کرنے پر تنظیم کی جم کر تعریف کی۔

وزیرخزانہ نے پہلے مرحلہ میں 15 خود مختاراداروں (اے بی) میں ٹریزری سنگل اکاؤنٹس سسٹم کی شروعات کی تصدیق کی اور آئندہ یوم آزادی تک 40 دیگر خودمختار اداروں میں اس سسٹم کوشروع کرنے سے متعلق تنظیم کے عزم کے بارے میں بتایا۔ ٹی ایس اے رقم کی اہمیت کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک ہمہ گیر منظم اصلاح ہے، جو سرکار کے قرض کو کم کرے گا۔ وزیر خزانہ نے تنظیم کے تین اہم نکات پر مبنی روڈ میپ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔یہ تین نکات ہیں-کاغذ سے پاک اور شفاف نظام، ٹیکنالوجی کی پیش رفت کے ساتھ تال میل بنائےرکھنا اور یوزر فرینڈلی انٹرفیس کے ساتھ بلامزاحم ڈیجیٹل ادائیگی کو جاری رکھنا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WY71.jpg

کمپٹرولر اور آڈیٹرجنرل جناب جی سی مرمو نے بجٹ، ادائیگی اور اکاؤنٹس سے متعلق کاموں کے لیے ہنرمند، جواب دہ نظام تیار کرنے پر اس تنظیم اور سروس کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک فائنانشیل مینجمنٹ سسٹم نے الیکٹرانک لین دین کے معاملے میں حکومت ہند کو کافی سہولت مہیا کی ہے۔پی ایم کسان یوجنا کو پی ایف ایم ایس کےذریعہ کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا۔ انہوں نے حکومت ہندمیں اثاثوں کی اکاؤنٹنگ اور قدرتی وسائل کی اکاؤنٹنگ کے علاوہ حسابیات سے متعلق دیگر اصلاحات کی اہمیت کاذکر کیا۔انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ جی او ٹیگنگ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن، سکریٹری، اخراجات نے وبائی مرض کے دوران تنظیم کی کارکردگی پر طمانیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ کے دوران اس تنظیم کو ضروری خدمات قرار دیا گیا تھااور تنظیم نے صف اول کے کارکنان کے طور پر اپنی ذمہ داری کو نبھایا۔انہوں نے وبائی مرض کے دوران معیار کے ساتھ سمجھوتہ کیے بغیر ادائیگی کے نظام کو بحسن وخوبی جاری رکھنے سے متعلق تنظیم کے کام پر طمانیت کااظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں بھی اس خدمت کو معیار کے ساتھ سمجھوتہ کیے بغیر سریع الحرکت ادائیگی کے نظام کو یقینی بنانا چاہیے۔

اکاؤنٹس کی کنٹرولر جنرل (سی جی اے)محترمہ سوما رائے برمن نے بتایا کہ پہلے لاک ڈاؤن کےدوران 30 اور 31 مارچ  2020 کو ریکارڈ سطح پر 4.16کروڑ لین دین ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت تقریبا 21 کروڑ خواتین کے جن دھن کھاتوں میں تقریبا 30 ہزار روپے کی نقدی منتقل کی گئی اور پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت تقریبا 10 کروڑ کسانوں کو 56 ہزار کروڑروپے کی ادائیگی کی گئی۔ بجٹ اعلانات 22-2021 کے مطابق سی جی اے نے خود مختار اداروں کے لیے ڈی ایس اے کی مکمل ہمہ گیریت کے لیے اپنا عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے بھروسہ جتایا کہ یہ سروس ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعہ ادائیگی، رسیدوں، اکاؤنٹنگ اور اندرونی آڈٹ کے شعبہ میں نئی بلندیوں کوحاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشش کرے گی۔ انہوں نے بھروسہ دلایا کہ یہ سروس صارفین کی امیدوں کے ساتھ زیادہ مؤثر مالیاتی نظام کے لیے مالیاتی رپورٹنگ پروٹوکول میں اصلاح بھی کرے گی۔

*******

ش ح- ق ت- ج ا

 (U: 2074)



(Release ID: 1701892) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu