ٹیکسٹائلز کی وزارت
کھلونے کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے صلاحیت سازی، ڈیزائن ، اختراع، مشینری کی جدید کاری اور مارکیٹنگ وغیرہ سے جڑے مسائل کو اسکیموں پالیسیوں کے ذریعہ سے حل کیا جائے گا،ٹیکسٹائل سکریٹری کابیان
حکومت ایک مقابلہ جاتی ماحول تیار کرنے کیلئے سبھی کوششیں کرےگی کھلونا صنعت کو فروغ دینے کے مقصد سے نا موافق مقابلے کا ماحول تیار کرنے اور غیر منصفانہ مقابلہ آرائی کے خلاف ایک موقع فراہم کرنے کی سمت میں بھی حکومت سبھی کوششیں کرے گی،کامرس سکریٹری کا بیان
Posted On:
01 MAR 2021 7:01PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹی یو پی سنگھ نے کہا ہے کہ اگست 2020 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے من کی بات کے اپنے خطاب میں سامنے رکھا گیا ابھی تک کے پہلے انڈیا ٹوائے فیئر 2021 کی سوچ ایک اچھی شروعات ہے جس سے کھلونا صنعت کو کافی فروغ ملے گا ۔ آج انڈیا ٹوائے فیئر 2021 کے دوران روایتی کھلونا کلسٹروں کے ساتھ کام کررہی صنعتوں کی داستانوں پر ہوئے ویبنار میں حصہ لیتے ہوئے جنا ب سنگھ نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے تحت 24 اہم سیکٹروں میں سے ایک کی شکل میں کھلونا کی پہچان کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے فروغ اور اندرونی تجارت کے محکمہ کی جانب سے کھلونوں کیلئے ایک قومی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ جو ٹیکسٹائل ،ایم ایس ایم ای ،آئی اینڈ بی اور تعلیم سمیت کئی وزارتوں کامرس کی وزارت کے تحت بی پی آئی آئی ٹی اور دیگر محکموں سے صنعت کو فروغ دینے کی سمت میں کوشش کرنے کی اپیل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے کھلونوں اور کھلونوں کا تصورکرنے کے علاوہ کھلونا صنعت کے سامنے آرہے ہیں مختلف چیلنجز دینے کے مقصد سے ٹوائے کیتھون 2021 کے بارے میں غور کیا گیا تھا ۔
جناب سنگھ نے کہا کہ دا انڈیا ٹوائے فیئر 2021 صنعت کی مجموعی ترقی اور دنیا کے سامنے ہندوستان کی کھلونا مینو فیکچرنگ کی صلاحت کی وسعت اور خوشحالی کو پیش کرنے کے مقصد سے مضبوط اور ٹکاؤ رشتے فروغ دینے اور مذاکرات کو بڑھاوا دینے کیلئے صنعت کے سبھی شراکت داروں کو ایک اس پلیٹ فارم پر لیکر آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روایتی اور جدید دور کے مطالبے کے ملے جلے اثرات کے ساتھ کھلونا تیار کرنے کے مقصد سے ٹوائے کلسٹروں کو امداد دینے کیلئے کوشش کی جائے گی اور حفاظت ،پائیداری، ماحول دوست سے جڑے معاملوں کو دھیان میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت میلے کے دوران صلاحیت سازی، ڈیزائن، کھلونوں میں اختراع، مشینری کی جدید کاری، اس میں سدھار اور مارکیٹنگ وغیرہ سے جڑے نئے نظریات سامنے آنے کی امید کررہی ہے۔ جنہیں مستقبل کی اسکیموں اور پالیسیوں میں شامل کیا جائےگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان آنے والے دنوں میں کھلونوں کی برآمدات میں خاطر خواہ حصہ دار بنے گا۔ روایتی کھلونا کلسٹروں کے ساتھ کام کررہی صنعتوں کی کامیابی کی داستان پر ہوئے ویبنار میں ہندوستان کی روایتی کھلونا دستکاری روایتی ہندوستانی کھلونوں کو نیا موڑ دینے اور جدید تبدیلی کے موقوع ، مینو فیکچرنگ چینلجوں اور روایتی کھلونوں کیلئے پیکجنگ اور مارکیٹنگ کے حل پر دھیان مرکوز کیا گیا ہے۔
ہندوستان سے کھلونوں کی برآمدات کو بڑھانے کے بارے میں وبینار میں شرکت کرتے ہوئے کامرس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر انوپ وادھوان نےکہا کہ ٹی آئی ٹی ایف کا منصوبہ ہندوستانی کھلونا صنعت کو فروغ دینے اور اسے عالمی صفحے پر مقابلہ جاتی بنانے کیلئے پالیسی سازوں ،کھلونا تیار کرنے والوں، ڈسٹری بیوٹرس ، سرمایہ کاروں ،صنعت ماہرین ،ایم ایس ایم ایز ،فنکاروں ،اسٹارٹ اپس ،بچوں ،والدین ،اور ٹیچروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ برآمد کاروں کیلئے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے جس سے پیداواریت کو بہتر بنایا جاسکے اور ہماری مصنوعات کی تکنیک میں بھی سدھار آسکے ۔ڈاکٹر وادھوان نے مزید کہا کہ حکومت اختراع اور تخلیقی طریقہ کار کے ذریعہ ٹوائے کلسٹر کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سکریٹری نے مزید بتایا کہ حکومت اس کوشش کو فروغ دینے میں سستے اور گھٹیا درآمد سے ملنے والے غیر منصفانہ مقابلہ آرائی کے خلاف ایک مقابلہ جاتی ماحول تیار کرنے اور برابر سے موقع فراہم کرانے کی سمت میں بھی سبھی کوششیں کرےگی۔ انہوں نے صنعت سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ کھلونوں کی برآمدات پر اثرڈالنے والے کاروباری معاملات کی شناخت کریں اور ان کی نشاندہی کریں۔انہوں نے ہندوستانی کھلونوں کو ملک اور دنیا میں فروغ دینے کو یقینی بنانے میں کامرس کے محکموں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
دا انڈیا ٹوائے فیئر 2021 کے تیسرے دن صنعت ،تعلیم کے شعبے اور سرکار سے جڑے 35 ممتاز مقررین نے اپنے خیالات پیش کئے ۔ اس میں 7پینل مذاکرات بھی ہوئے اور 4سرگرمیاں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ کھلونوں میں ڈیزائن اور اختراع کے بارے میں پینل مذاکرے کے دوران کھلونے کی ڈیزائننگ اور اختراع کے مختلف پہلوؤں پر غور وخوض کیا گیا۔ہندوستانی کھلونے کی مینو فیکچرنگ اور سپلائی کے موقع جن کی پیش کش ہندوستانی ریاستوں کے ذریعہ کھیل صنعت کو کی جانی ہے ،کے بارے میں ہوئے ویبنار میں تین ریاستوں گجرات، تمل ناڈو اور اترپردیش کی صلاحیت سازی اور مینو فیکچرنگ کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔
کھلونے اور والدین :گھر پر کھلونوں کیلئے بچوں کے ساتھ اختراعی طور پر جوڑنے سے متعلق ویبنار میں یونیسیف نے گھر پر والدین کے مصروف رہنے اور کھلونوں کے استعمال کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا۔ صلاح ومشورے میں والدین کے جڑنے کی اہمیت ، کھلونوں کی تیاری میں تجربوں اور پڑھائی میں سدھار کیلئے کھلونوں سے جڑے مختلف طریقوں پر دھیان مرکوز کیا گیا۔
تین دن کے دوران ہوئی سرگرمیوں میں وارانسی کی لڑکی کے کھلونوں کے کلسٹر ،کوپل کے کنہال کھلونا کلسٹر اور آشری کاندی کلسٹر سے جڑی دستکاری کی نمائش شامل تھی۔ اس دوران ایک کھلونا مینو فیکچرنگ یونٹ اکائی ،سینٹی ٹوائز کے ورچوئل دورے کی شکل میں ایک دیگر سرگرمی ہوئی تھی ۔
*************
ش ح – ح ا - م ش
U. No.2068
(Release ID: 1701877)
Visitor Counter : 172