امور داخلہ کی وزارت
لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایل پی اے آئی) نے اپنا نواں یوم تاسیس منایا
Posted On:
01 MAR 2021 7:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم مارچ 2021، لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایل پی اے آئی) نے آج نئی دہلی میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں اپنا نواں یوم تاسیس منایا۔مرکزی وزارت داخلہ میں بارڈر منیجمنٹ کے سکریٹری جناب سنجیو کمار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں ایل پی اے آئی کے چیئرمین جناب آدتیہ مشرا نے 2012 میں قیام کے بعد سے اس تنظیم کے سفر کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اس وقت ایل پی اے آئی کے ذریعہ کئے جارہے مختلف اقدامات اور چلائے جارہے پروجیکٹوں پر بھی روشنی ڈالی۔
بارڈر منیجمنٹ کے سکریٹر جناب سنجیو کمار نے بھارت کی زمینی سرحدوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں شاندار کام کرنے کے لئے ایل پی اے آئی کی ستائش کی۔ انہوں نے حالیہ کووڈ 19 عالمی وبا کے دوران لینڈ پورٹس کے ذریعہ تجارت اور مسافروں کو بلا روک ٹوک اور محفوظ سرحد کے آر پار آمد و رفت میں اہم رول کے لئے ایل پی اے آئی کی تعریف کی۔
اس موقع پر بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر جناب وکرم کمار دورائی سوامی اور حکومت اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے دیگر سینئر افسروں نے ورچوول کانفرنس کے ذریعہ خصوصی تقاریر کیں۔ یوم تاسیس کی تقریب کے دوران ایل پی اے آئی ویب سائٹ ، نیوز لیٹر اور نیوز جرنل کا آغاز بھی کیا گیا۔ تقریب کا اختتام ’’زمینی راستے سے علاقائی تجارت کی تسہیل اور کنکٹی وٹی ‘‘ کے موضوع پر ایک ورچوول پینل مباحثے کے ساتھ ہوا، جس میں بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان اور نیپال کے مختلف ممتاز اسکالرز اور شخصیات نے شرکت کی۔ حکومت ہند کے سینئر افسروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 2065
(Release ID: 1701854)
Visitor Counter : 155