ریلوے کی وزارت

کووڈ کے دشوار حالات کے باوجود 28 فروری 2021 کوبھارتی ریلویز نے گزشتہ برس کے اسی مدت کے دوران کی مجموعی مال برداری کو پار کرلیا


28 فروری 2021 کو بھارتی ریلویز کی اس سال کی مجموعی مال برداری 1102.17 ملین ٹن تھی جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی مجموعی مال برداری (1102.1 ملین ٹن) کے مقابلے زیادہ ہے

فی مہینے کی بنیاد پر بھی 28 فروری کو فروری2021 مہینے کی لوڈنگ 112.25 ملین ٹن تھی جو کہ گزشتہ برس فوری مہینے کے دوران مال برداری سے تقریبا دس گنا زیادہ ہے

28 فروری تک آمدنی بھی مہینے کی بنیاد پر آٹھ فی صد زیادہ اور مجموعی طور پر ایک فی صد زیادہ رہی ۔ فروری 2021 میں بھارتی ریلویز کے لئے لوڈنگ، آمدنی اور رفتار کے اعتبار سے مال برداری کے اعدادوشمار میں اضافے کا رجحان برقرار رہا

Posted On: 01 MAR 2021 4:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی یکم مارچ2021:کووڈ کے سبب دشوار حالات کے باوجود بھارتی ریلویز نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے اس سال مجموعی مال برداری 28 فروری کو گزشتہ سال کی مجموعی مال برداری سے زیادہ تھی۔

فروری 2021 میں ڈھلائی ، آمدنی اور رفتار کے اعتبار سے مال برداری کے اعدادوشمار بھارتی ریلویز کے لئے اضافے کی جانب رہے۔ کل کی لوڈنگ پانچ ملین ٹن سے تجاوز کرگئی ۔

28 فروری 2021 کو بھارتی ریلویز کی اس سال کی مجموعی مال برداری 1102.17 ملین ٹن تھی جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران کی مال برداری (1102.1 ملین ٹن) سے زیادہ ہے۔

ہر مہینے کے اعتبار سے 28 فروری 2021 تک بھارتی ریلویز کی مال برداری 112.25 ملین ٹن تھی جو کہ گزشتہ سال 28 فروری تک کی مال برداری (102.21 ملین ٹن) سےزیادہ تھی۔

یومیہ بنیاد پر 28 فروری 2021 کو بھارتی ریلویز کی مال برداری 5.23 ملین ٹن تھی جو کہ اسی مدت کی گزشتہ برس کی مال برداری 3.83 ملین ٹن)کے مقابلے 36 فیصد زیادہ ہے۔

فروری 2021 میں مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 46.09 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو گزشتہ سال اسی مہینے کی رفتار(23.01 کلو میٹر فی گھنٹہ) کے مقابلے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ 28 فروری کو مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 47.51 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو کہ گزشتہ سال اسی تاریخ کی اوسط رفتار (23.17 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

فروری 2021 میں بھارتی ریلویز نے مال برداری سے 11096.89 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی آمدنی (10305.02 کروڑ) کے مقابلے سات اعشاریہ سات فی صد زیادہ ہے۔ 28 فیصد زیادہ ہے۔ 28فروری 2021 کو بھارتی ریلویز نے مال برداری سے 509.44 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی جوکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی آمدنی (378.56 کروڑ روپے) کے مقابلے 34 فیصد زیادہ ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارتی ریلویز ریلوے مال برداری کو زیادہ دلکش بنانے کے لئے کئی طرح کی رعایتیں یا چھوٹ دے رہی ہے۔زون اور ڈویژن میں کاروبار کے فروغ کی اکائیوں کے ابھرنے ، صنعتوں اور نقل وحمل سے متعلق خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ لگاتار بات چیت اور تیز رفتار وغیرہ ریلویز کے لئے مال برداری کی تیزی سے ترقی میں مدد کررہی ہیں۔

یادرہے کہ کووڈ19 کو بھارتی ریلویز اپنی کارکردگی کی ہمہ جہت بہتری کے موقع کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

****

U.No. 2051

م ن۔ ر ف ۔س ا

 


(Release ID: 1701850) Visitor Counter : 170