وزارت خزانہ

فروری 2021 کے لیے جی ایس ٹی مالیے کی وصولیابی


مہینے میں 113143 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی مالیے کی مجموعی وصولیابی

فروری 2021 میں، مالیے کی وصولیابی پچھلے سال اسی مہینے میں جی ایس ٹی مالیے کی وصولیابی سے 7 فیصد زیادہ

Posted On: 01 MAR 2021 5:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم مارچ، 2021 /    فروری 2021 میں جی ایس ٹی مالیے کی مجموعی وصولیابی 113143  کروڑ روپے ہے  ، جس میں سے سی جی ایس ٹی 21092 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 27273 کروڑ روپے ،   آئی جی ایس ٹی 55253 کروڑ روپے  (جس میں اشیا کی درآمد پر حاصل کیے گئے  24382 کروڑ روپے شامل ہیں) اور محصول 9525 کروڑ روپے ہے (جس میں اشیا کی درآمد پر حاصل کیے گئے 660 کروڑ روپے شامل ہیں)

حکومت نے آئی جی ایس ٹی سے 22398 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی کے لیے  اور 17534 کوڑ روپے  ایس جی ایس ٹی کے لیے مستقل تصفیے کے طور پر مقرر کیے ہیں۔ اس کے علاوہ مرکز نے 48000 کروڑ روپے آئی جی ایس ٹی کے طور پر عارضی طور پر مقرر کیے ہیں۔ یہ رقم مرکز اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظا م  علاقوں کے درمیان 50:50 کے تناسب سے مقرر کی گئی ہے۔  فروری ، 2021 میں مستقل تصفیے اور عارضی تصفیے کے بعد مرکز اور ریاستوں کا مجموعی مالیہ سی جی ایس ٹی کے لیے 67490 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 68807 کروڑ روپے ہے۔

پچھلے 5 مہینے کے دوران جی ایس ٹی مالیے میں بحالی کے رجحان کے مطابق فروری 2021 کے لیے مالیہ ، پچھلے سال اسی مہینے میں جی ایس ٹی مالیے کی بنسبت 7 فیصد زیادہ ہے۔ اس مہینے میں اشیا کی درآمد سے حاصل ہونے والا مالیہ 15 فیصد اور گھریلو لین دین  سے حاصل ہونے والا مالیہ (جس میں خدمات کی درآمد بھی شامل ہے) پچھلے سال اسی مہینے میں ان وسائل سے حاصل ہونے والے مالیے سے 5 فیصد زیادہ ہے۔

جی ایس ٹی مالیہ لگاتار  پانچویں بار ایک لاکھ کروڑ سے تجاوز کر گیا  اور لگاتار تیسری بار 1.1 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔ یہ تجاوز فروری کی مالیہ وصولیابی کے باوجود عالمی وبا کے بعد ہوا ہے۔ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ معیشت بحال ہو رہی ہے اور ٹیکس انتظامیہ کی طرف سے عمل درآمد کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مندرجہ ذیل چارٹ سے رواں مالی سال کے دوران جی ایس ٹی کے ماہانہ مجموعی مالیے میں رجحانات کا پتہ چلتا ہے۔  جدول میں فروری 2020 کے مقابلے فروری 2021 کے دوران ہر ریاست میں وصول کی گئی جی ایس ٹی  کی ریاست وار رقوم دکھائی گئی ہیں۔

 

فروری 2021 کے دوران جی ایس ٹی مالیے کی ریاست وار شرح ترقی  [1]

 

 

 

ریاست

فروی -20

فرورئ – 21

شرح ترقی

1

جموں و کشمیر

316.17

329.89

4%

2

ہماچل پردیش

620.69

663.12

7%

3

پنجاب

1,228.94

1,299.37

6%

4

چنڈی گڑھ

172.37

148.5

-14%

5

اترا کھنڈ

1,280.93

1,181.13

-8%

6

ہریانہ

5,266.43

5,589.81

6%

7

دہلی

3,834.75

3,727.46

-3%

8

راجستھان

2,932.09

3,223.70

10%

9

اتر پردیش

5,775.91

5,996.62

4%

10

بہار

1,120.50

1,127.99

1%

11

سکم

182.65

222.35

22%

12

اروناچل پردیش

48.36

61.36

27%

13

ناگالینڈ

24.93

34.83

40%

14

منی پور

37.36

32.34

-13%

15

میزورم

24.84

21.06

-15%

16

تری پورہ

63.26

63.25

0%

17

میگھالیہ

156.57

146.5

-6%

18

آسام

923.87

945.84

2%

19

مغربی بنگال

3,941.54

4,334.98

10%

20

جھارکھنڈ

2,070.87

2,321.03

12%

21

اڈیشہ

2,790.16

3,340.57

20%

22

چھتیس گڑھ

2,274.41

2,453.10

8%

23

مدھیہ پردیش

2,621.03

2,791.57

7%

24

گجرات

7,215.54

8,221.23

14%

25

دمن و دیو

94.47

2.61

-97%

26

دادرا نگر حویلی

145.41

235.09

62%

27

مہاراشٹر

15,734.66

16,103.50

2%

29

کرناٹک

7,413.83

7,581.45

2%

30

گوا

410.61

343.8

-16%

31

لکشدویپ

2.14

0.46

-79%

32

کیرالہ

1,754.12

1,806.10

3%

33

تمل ناڈو

6,426.49

7,008.21

9%

34

پدوچیری

158.86

158.05

-1%

35

انڈمان نکوباور جزائر

36.01

23.26

-35%

36

تلنگانہ

3,667.13

3,636.44

-1%

37

آندھرا پردیش

2,563.33

2,652.57

3%

38

لداخ

0

9.06

 

97

دیگر علاقے

145.11

134.33

-7%

99

مرکز کے دائرے اختیار

100.14

129.03

29%

 

کل میزان

83,581.02

88,101.59

5%

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس میں اشیا کی درآمد پر وصول کی گئی جی ایس ٹی رقم شامل نہیں ہے۔[1]

 

 

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2057


(Release ID: 1701843) Visitor Counter : 215