وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے کی تمل ناڈو میں چھاپے مارنے کی کارروائی
Posted On:
28 FEB 2021 10:51AM by PIB Delhi
نئی دہلی28،فروری2021
انکم ٹیکس محکمہ نے 26 فروری 2021 کو چنئی میں واقع ایک ممتاز کاروباری گروپ کے خلاف تلاشی کی کارروائی انجام دی۔ تمل ناڈو، گجرات اور کولکاتا میں اس گروپ کے 11 مقامات پر تلاشی کی کارروائی کی گئی اور 9 مقامات کا سروے کیاگیا۔ یہ کاروباری گروپ ٹائیلز اور سینٹری وائر کی مینوفیکچرنگ کے کاروبار اور فروخت میں مصروف ہے اور اس گروپ کے لیڈرس جنوبی ہندوستان میں ٹائیلز کے کاروباری ہیں۔
تلاشی کے دوران ٹائلوں کی بغیر حساب کتاب کی خرید وفروخت کا بھی پتہ چلا۔ تلاشی کے کام میں مصروف ٹیم کی کوششوں کی وجہ سے خفیہ آفس میں بلا حساب وکتاب کے لین دین کی تفصیلات کا بھی پتہ چلا۔ حقیقت میں یہ پایا گیا کہ 50 فیصد تک کے لین دین کتابوں میں درج نہیں تھا۔ سابقہ ٹرن اوور کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیے گئے اندازے کے مطابق تقریباً 120 کروڑروپے کی آمدنی چھپائی گئی۔ یہ 100 کروڑ روپے کی غیر اعلان شدہ آمدنی کے علاوہ ہیں، جس سے تجارتی گروپ نے شیل کمپنیوں کے توسط سے شیئر پریمیم کی شکل میں دکھایا تھا۔
اب تک کل 220 کروڑ روپے کی غیر منکشف آمدنی کا پتہ چلا ہے۔ تلاشی کے دوران 8.30 کروڑ روپے کی نقدی بھی پائی گئی ہے اور ضبط کی گئی ہے۔
محکمہ ووٹروں پر اثر ڈالنے میں رقم کے رول کی نگرانی اور چیک کرنے کے لئے بھی پوری طرح تیار ہے۔ محکمہ تمل ناڈو اور پڈوچیری میں غیر حساب کتاب والی رقم کے وسیلوں اور اس کی نقل وحمل پر بھی نظر رکھنے کو لے کر عہد بستہ ہے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-2014
(Release ID: 1701598)
Visitor Counter : 176