ٹیکسٹائلز کی وزارت

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایسے کھلونے بنانے کے لیے کہا ہے جو ماحول اور نفسیات کے لیے بہتر ہوں


انہوں نے انڈیا ٹوائے فیئر – 2021 کا افتتاح کیا

اس چار روزہ ورچوئل کھلونوں کے میلے کا مقصد دیسی کھلونوں کی صنعت کو مستحکم کرنا ہے

میلے میں 1000 سے زیادہ نمائش کار حصہ لے رہے ہیں

Posted On: 27 FEB 2021 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28فروری، 2021 / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں انڈیا ٹوائے فیئر 2021 کا افتتاح کیا۔ انڈیا ٹوائے فیئر 2021  اپنی ہی نوعیت کا ایک پہلا قدم ہے جس کا مقصد بھارتی کھلونا صنعت کے سبھی متعلقہ فریقوں کو صنعت کی مجموعی ترقی کے لیے  دیرپا رابطے  تشکیل دینے  اور اس سلسلے میں مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے ایک ورچوئل پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے۔یہ ٹوائے فیئر اس ورچوئل /  ڈیجیٹل پلیٹ فارم    https://theindiatoyfair.in پر 27 فروری سے 2 مارچ 2021  تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ ٹوائے فیئر میں 1000 سے زیادہ نمائش کار حصہ لے رہے ہیں ۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتین گڈکری اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل ،  کپڑے اور خواتین و بچوں کی ترقی کی  مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی ، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے بھارت میں کھلونوں کی صنعت  کو پوشیدہ صلاحیتوں کو باہر لانے اور آتم نربھر بھارت کے لیے ایک بڑی مہم کے طور پر اس کے لیے ایک شناخت قائم کرنے کے لیے کہا۔ یہ پہلا کھلونوں کا میلہ محض کاروبار یا کوئی اقتصادی تقریب نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی  کھیل کود کی قرنوں سے جاری ثقافت کو مستحکم بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں وادیٔ سندھ کی تہذیب موہن جو- دارو سے ہڑپا  کے دور تک کھلونوں پر تحقیق کی ہے۔ جب غیرملکی سیاح بھارت آئے تو وہ بھارتی کھیل کود سیکھا کرتے تھے اور انہیں اپنے ساتھ لے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلونوں کا میلہ ایسا ہی ایک پلیٹ فارم ہے جس پر کوئی بھی کھلونوں کے ڈیزائن  ، اختراع ، ٹکنالوجی، مارکیٹنگ اور پیکیجنگ کے بارے میں بات کر سکتا ہے اور اپنے تجربات سے واقف کرا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھلونے بچوں کی مجموعی ترقی میں تعاون دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیزوں کو دوبارہ استعمال کرنے اور انہیں قابل تجدید بنانے کا طریقہ بھارتی طرز زندگی کا ایک حصہ رہا ہے۔ زیادہ تر بھارتی کھلونے قدرتی اور ماحول دوست چیزوں سے بنائے جاتے ہیں  اور جو رنگ ان میں استعمال کیے جاتے ہیں وہ قدرتی اور محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلونوں سے ہمارا ذہن ، ہماری تاریخ اور ثقافت سے جڑتا ہے اور یہ سماجی ذہنی ترقی نیز بھارتی خاکے کو تشکیل دینے میں بھی مددگار ہے۔ انہوں نے ملک کے کھلونا سازوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے کھلونے بنائیں جو ماحول اور نفسیات دونوں کے لیے بہتر ہو۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ ایسی چیزوں کا استعمال کریں جنہیں قابل تجدید بنایا جا سکتا ہو  اور پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اختراعی انداز کے کھلونوں سے بچوں کے احساسات فروغ پاتے ہیں اور ان کے تخیئلات کو پرواز ملتی ہے۔ انہوں نے والدین سے بھی زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ کھیلیں کیونکہ کھلونے بچوں کے سیکھنے کے عمل میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو کھلونوں کا سائنس سمجھنا چاہیے اور جو رول وہ بچوں کی ترقی میں ادا کرتے ہیں اسے سمجھنا چاہئے۔ بھارتی کھلونے نہ صرف تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ ہمیں سائنسی نظریات بھی سکھاتے ہیں۔ لٹو ہمیں زمین کے ثکل اور توازن  کے بارے میں سکھاتا ہے۔ غلیل ہمیں امکانی قوت اور متحرک توانائی کے بارے میں سکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت حکومت نے موثر اقدامات کیے ہیں اور نئی قومی تعلیمی پالیسی  (این ای پی) کے ذریعے تبدیلیاں کی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ای پی میں کھیلوں پر مبنی اور سرگرمی پر مبنی تعلیم کو بڑے پیمانے پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا تعلیمی نظا م ہے جس میں بچوں میں منطقی اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

 

 

وزیراعظم نے کہا ملک میں اب کھلونوں کی صنعت کو 24 بڑے شعبوں میں بانٹ دیا گیا ہے اور کھلونوں سے متعلق ایک قومی لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 وزارتوں اور محکموں کو اس میں شا مل کیا گیا ہے تاکہ ان صنعتوں کو مقابلہ جاتی بنایا جا سکے اور اپنے ملک کو کھلونوں کے سلسلے میں خود کفیل بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھلونوں کے کلسٹرز تشکیل دینے پر کام کر رہے ہیں تاکہ ہمارے مقامی کھلونے عالمی مارکیٹ میں جا سکیں اور ہمیں آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں مدد مل سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پوری مہم میں ریاستی سرکاروں کو بھی کھلونوں کے کلسٹرز تشکیل دینے میں مساویانہ طور پر شراکت دار بنایا گیا ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھلونوں کی سیاحت کے امکانات کو مستحکم بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 

کپڑے اور خواتین و بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے  اگست 2020 میں  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے من کی بات  خطاب کا ذکر کیا جس میں  بھارتی شہریوں خاص طور پر طلبا اور اساتذہ کی مدد کے ساتھ آتم نربھر بھارت کی مہم کے تحت    بھارت کی کھلونا ساز صنعت کو تحریک دی گئی تھی۔  وزیرموصوف نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق تعلیم کی وزارت نے اب تک کے پہلے ٹوائے کاتھون کا انعقاد کیا جس میں پورے ملک کے تقریباً 129000 طلبا تعلیمی اداروں اور اسٹارٹ اپس نے ، بھارت کی کھلونا صنعت کی مدد کےطور پر شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ  یہ  وزیراعظم کا پیدا کردہ جذبہ اور ہدایت ہے جس سے مقامی کھلونا صنعت کو فروغ دینے کے لیے پہلا انڈین ٹوائے فیئر منعقد کیا گیا۔ محترمہ ایرانی نے مزید بتایا کہ کھلونوں کے میلے میں گیارہ شراکت دار ریاستوں کے پویلین ہیں اور 100 مقررین ہیں جن میں ماہرین اور صنعت کے ماہرین نیز صنعت کی عالمی سرکردہ شخصیتیں ہیں جو بھارت کی کھلونا صنعت کے ساتھ شراکت پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک 21 لاکھ لوگوں نے اس ورچوئل ٹوائے فیئر کے لیے اندراج کرایا ہے جو ایک عالمی میدان ہے، جس میں بھارت کی کھلونا صنعت خدمات انجام دیتی ہے۔

وزیراعظم نے کرناٹک میں چناپٹنا، اتر پردیش میں  وارانسی اور راجستھان میں جئے پور کے کھلونا سازوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ کاریگروں نے وزیراعظم کو بچوں کے تخیئل کو سمجھنے کے لیے اپنے سفر اور دیسی کھلونا سازی کے اپنے تجربات سے واقف کرایا۔

 

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

28.02.2021

U –2007




(Release ID: 1701478) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri