اقلیتی امور کی وزارتت

’’ہنر ہاٹ ‘‘ ، ووکل فار لوکل مہم کو ایک عوامی تحریک بنانے میں زبردست اور عمدہ رول ادا کر رہا ہے : مختار عباس نقوی


مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ ہنر مند لوگوں کا کمبھ بنتا جا رہا ہے

20 فروری سے شروع ہونے والے ہنر ہاٹ میں 12 لاکھ سے زیادہ لوگ آئے اور اگلے دو دن میں 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے آنے کی توقع ہے : مختار عباس نقوی

اگلا ہنر ہاٹ بھوپال میں 12 سے 21 مارچ، 2021 کے درمیان منعقد کیا جائے گا

Posted On: 27 FEB 2021 3:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27فروری، 2021/   اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا ہے کہ ہنر ہاٹ ووکل فار لوکل مہم کو ایک عوامی تحریک بنانے میں زبردست اور عمدہ رول ادا کر رہا ہے۔

نئی دلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آج ہنر ہاٹ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ باصلاحیت لوگوں  کا کمبھ بنتا جا رہا ہے۔

 

       

جناب نقوی نے کہا کہ 12 لاکھ سے زیادہ لوگ ہنر ہاٹ گھومنے آ چکے ہیں جو 20 فروری سے شروع ہوا ہے ۔ ہنر ہاٹ  دیسی کاریگروں اور دستکاروں کے ہاتھ سے بنائی گئی کروڑوں روپے کی  مصنوعات  خرید کر وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ووکل فار لوکل  مہم کا ایک  فخریہ  پروموٹر بن گیا ہے۔ امید ہے کہ اگلے دو دن میں 16 لاکھ سے زیادہ لوگ یہاں گھومنے آئیں گے۔ اس ہنر ہاٹ کا اختتام یکم مارچ، 2021 کو ہوگا۔

جناب نقوی نے کہا کہ اس دس روزہ ہنر ہاٹ کا افتتاح دفاع کے وزیر جناب راج ناتھ سنگھ نے کیا تھا اور کاریگروں اور دستکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت سے وزیر ، ارکان پارلیمنٹ ، سینئر سرکاری افسران ، مختلف سفارت کار اور مشہور صنعت کار  آئے تھے۔

نئی دلی میں ہنر ہاٹ میں  31 سے زیادہ ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 600 سے زیادہ کاریگر اور دستکار حصہ لے رہے ہیں۔ آندھرا پردیش، آسام ، بہار، چنڈی گڑھ، چتیس گڑھ ، دلی ، گوا ، گجرات ، ہریانہ ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور ، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈو چیری، پنجاب ، راجستھان ، سکم، تمل ناڈو ، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی  بنگال وغیرہ نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ہنر ہاٹ میں شرکت کی اور ملک ہی میں اپنے ہاتھوں سے تیار کی گئی عمدہ مصنوعات کی نمائش اور فروخت کی۔

جناب نقوی نے کہا کہ کڑھائی - بنائی کا کام،  سوکھے ہوئے پھول ، پٹسن - بید کی  مصنوعات ، پیتل کی مصنوعات ، لکڑی اور مٹی کے کھلونے ، اجرخ بلاک پرنٹ ، بلیو آرٹ پورٹری ، پشمینہ شال، کھادی مصنوعات ، بنارسی سلک، لکڑی کا فرنیچر، چکن کاری کڑھائی، چندیری سلک، لاکھ والی چوڑیاں، راجستھانی زیورات، پھلکاری، آئل پینٹنگ، چمڑے کی مصنوعات، خورجہ پوٹری،  تمل ناڈو اور کرناٹک کی صندل  مصنوعات، مغربی بنگال کی پٹسن مصنوعات، شیشے کی بنائی گئی قدیم نایاب چیزیں، چٹائیاں اور کالین وغیرہ ہنر ہاٹ میں نمائش اور فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

جناب نقوی نے کہا  کہ سیاحوں نے باورچی خانہ  سیکشن میں ملک کے ہر خطے  کے روایتی لذیذ کھانوں کا بھی لطف لیا۔ اس کے علاوہ جناب ونود راٹھور  21 فروری، نظامی برادران 24 فروری، جناب سدیش بھونسلے 26 فروری، جناب کیلاش کھیر 27 فروری جیسے ملک کے مشہور و معروف فنکاروں نے روزانہ مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام پیش کیے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ کے ابھی تک پانچ لاکھ 30 ہزار سے زیادہ کاریگروں اور  دستکاروں کو روزگار اور روزگار کے موقعے ملے ہیں۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 75 ہنر ہاٹ کے ذریعے  7 لاکھ   50 ہزار کاریگروں اور دستکاروں کو روزگار اور روزگار کے موقعے فراہم کیے جائیں گے ۔ ان ہنر ہاٹ کا انعقاد ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر کیا جائے گا۔

جناب نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org   اور جی ای ایم پورٹل پر بھی دستیاب ہے جہاں ملک اور بیرون ملک کے لوگ دیسی کاریگروں اور دستکاروں کی مصنوعات ڈیجیٹل / آن لائن خرید سکتے ہیں۔

اگلے ہنر ہاٹ کا اہتمام بھوپال میں 12 سے 21 مارچ 2021 تک ، گوا میں 25 مارچ سے 04 اپریل تک، کوٹہ میں 9 اپریل سے 18 اپریل تک، سورت میں 23 اپریل سے 2 مئی تک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس سال ہنر ہاٹ   کا اہتمام حیدرآباد، ممبئی، جے پور، پٹنہ، پریاگ راج، رانچی، گواہاٹی، بھوبنیشور ، جموں و کشمیر میں بھی کیا جائے گا۔

 

      

     

     

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

27.02.2021

U –2002



(Release ID: 1701459) Visitor Counter : 192