وزارت دفاع

سلاف کی 70ویں سالانہ تقریبات میں بھارتی فضائیہ کی شرکت

Posted On: 27 FEB 2021 4:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27فروری، 2021 /  بھارتی فضائیہ کے کرتب دکھانے والی ٹیمیں فکسڈ ونگ سوریہ کرن اور روٹیری ونگ سارنگ ، ہلکے جنگی طیارے تیجس کے ساتھ یہ 27 فروری 2021 کو سری لنکا کی راجدھانی کولمبو پہنچی۔   یہ ٹیمیں سری لنکا فضائیہ سلاف کے کمانڈر ایئر مارشل سدرشن پتھیرانا کی دعوت پر پہنچی ہے۔  سوریہ کرن ، سارنگ اور ایل سی اے تیجس کولمبو میں گالے فیس میں ایک ایئر شو میں حصہ لیں گی ۔ اس ایئر شو کا انعقاد سلاف کی 70ویں سالانہ تقریبات کے حصے کے طور پر  3 سے 5 مارچ 2021 کو کیا جائے گا۔

بھارتی فضایہ اور سلاف نے تربیت کارروائی کے تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرانے اور پیشہ ورانہ فوجی تعلیم کے نصابات جیسے مختلف میدانوں میں کئی سال تک سرگرم تبادلے کیے ہیں اور تال میل رکھا ہے۔

سلاف کی 70ویں سالانہ تقریبات میں بھارتی فضائیہ کی شرکت مضبوط پیشہ ورانہ رشتوں کا مزید مظاہرہ ہے جو دونوں فضائیوں کے درمیان مشترک ہیں۔ بھارتی فضائیہ کی سوریہ کرن ایئروبیٹک ٹیم (سیکٹ) نے اس سے پہلے  سلاف کی 50ویں سالانہ تقریبات کے لیے 2001 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔ بھارتی فضائیہ کاطیارہ نے اس موقعے پر کولمبو کے آسمان میں پرواز کریں گے، جب بھارتی فضائیہ کا طیارہ  اس موقعے پر آسمان میں پرواز کرے گا تو روایتی طور پر مضبوط بھارتی فضائیہ  - سلاف رشتوں میں ایک اور اہم باب کا اضافہ کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

27.02.2021

U –2004



(Release ID: 1701452) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi