صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کابینہ سکریٹری نے تلنگانہ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، پنجاب، جموں وکشمیر اور بنگال میں کووڈ معاملوں میں تیز اضافے کا جائزہ لیا


ریاستوں کو اپنی نگرانی نہ کم کرنے، کووڈ کے مناسب طور طریقوں کو لاگو کرنے اور خلاف ورزی سے سختی سے نمٹنے کی صلاح

ریاست ممکنہ بے حد تیزی سے پھیلنے (سپر اسپریڈنگ) واقعات کے سلسلے میں مؤثر نگرانی اور ٹریکنگ حکمت عملیوں پر عمل کریں گے

مؤثر جانچ جامع ٹریکنگ، پازیٹو معاملوں کے تیزی سے آئیسولیشن اور قریبی تعلقات کے جلد قرنطینہ کی ضرورت پر زور دیاگیا

Posted On: 27 FEB 2021 3:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی27،فروری2021

کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام علاقوں مہاراشٹر، پنجاب، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، تلنگانہ اور جموں وکشمیر کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پچھلے ایک ہفتے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافے کی اطلاع دے رہے ہیں یا پچھلے ایک ہفتے سے ان ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے نئے کیسیز میں اضافے کے رجحان کی بھی اطلاع مل رہی ہیں۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد ہونے والی میٹنگ میں کووڈ کے بندوبست، اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس میٹنگ میں صحت کے مرکزی سکریٹری ، آئی سی ایم آر کے ڈی جی، نیتی آیوگ، وزارت داخلہ کے نمائندوں اور بااختیار گروپ کے ممبروں کے ہمراہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت کے سینئر پیشہ ور افراد اور چیف سکریٹریوں نے شرکت کی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، تمل ناڈو، کرناٹک اور گجرات میں کووڈ کے نئے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مہاراشٹر 8333 کی تعداد کے ساتھ لگاتار سب سے زیادہ روزانہ نئے معاملے درج کررہا ہے۔ اس کے بعد کیرالہ میں 3671، پنجاب میں 622 نئے کیسوں کی اطلاع ہے۔ وہاں یہ معاملے پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتے میں مہاراشٹر میں زیر علاج مریضوں کے معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیاگیا۔ وہاں 14 فروری کو ایسے معاملوں کی تعداد 34449 تھی جو فی الحال 68810 ہوگئی ہے۔ نئے معاملوں کی بڑھتی تعداد رپورٹ کرنے والے پوزیٹی ویٹی میں بڑھتے رجحان اور متعلقہ جانچ رجحانات والے ضلعوں پر فوکس کے ساتھ ان ریاستوں میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دیاگیا تھا، اس کے بعد سبھی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ جائزہ لیاگیا۔ جس میں نئے معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی اطلاع تھی اور متاثرہ کیسوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے علاوہ ایک ٹیسٹنگ کے رجحانات سے متعلق رپورٹ بھی تھی۔

یہ جانکاری ان سبھی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک جامع جائزہ کے بعد سامنے آئی۔ چیف سکریٹریوں نے ریاستوں میں موجودہ صورتحال اور تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی تاکہ کووڈ کے معاملوں میں حالیہ اضافے سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے بھاری چالان اور بھاری جرمانے لگا کر کووڈ-19 کے ساتھ مناسب طریقے اور برتاؤ کو لاگو کرنے کے بارے میں بھی مطلع کیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹروں کے ساتھ اس وبا کو قابو میں کرنے کی سرگرمیوں اور نگرانی کرنے کے بارے میں لیے گئے جائزے سے بھی مطلع کیا۔ ساتھ ہی ساتھ مرکزی وزارت صحت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) اور ایم ایچ اے کی جانب سے فراہم کردہ رہنما خطوط کے مطابق کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔

چیف سکریٹری نے اس بات کو دوہرایا کہ ریاستوں کو اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے اور اسے قابو میں کرنے کے معاملے میں لگاتار سخت نگرانی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہیں مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ اپنے رویے میں نرمی نہ برتیں اور کووڈ کے مناسب برتاؤ کو لاگو کریں اور ان کی خلاف ورزی سے سختی سے نمٹیں۔ اس بات پر سخت زور دیاگیا کہ انہیں پوٹینشیل سپراسپریڈنگ ایونٹس کے معاملے میں مؤثر نگرانی کی حکمت عملی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ موٹر ٹیسٹنگ، جامع ٹریکنگ متاثر پائے جانے والے مریض کو فوراً الگ تھلگ رکھنے اور بہت زیادہ متاثرہ معاملوں کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کی ضرورت پر بھی سخت زور دیاگیا۔

ریاستوں کو حسب ذیل اقدامات کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے

  • ان ضلعوں میں مجموعی ٹیسٹنگ میں بہتری یا سدھار جو ٹیسٹنگ میں کمی کی اطلاع دے رہے ہیں۔
  • زیادہ اینٹی جین ٹیسٹنگ والی ریاستوں، ضلعوں میں آر ٹی-پی سی آر ٹسٹ میں اضافہ۔
  • ان مخصوص ضلعوں میں نگرانی اور سخت قابو میں رکھنے پر دوبارہ توجہ جو کم ہوتے ٹسٹ، ہائی پوزیٹی ویٹی اور اضافی معاملوں کی اطلاع دے رہے ہیں۔
  • ان ضلعوں میں طبی انتظامات پر توجہ جو زیادہ اموات کی اطلاع دے رہے ہیں۔
  • زیادہ کیسوں کی اطلاع دینے والے ضلعوں میں ترجیحی ٹیکہ کاری انجام دی جائے۔
  • دوگز کی دوری کے سخت اقدامات کو لاگو کریں۔
  • کووڈ-مناسب برتاؤ کو بڑھاوا دیں۔ خاص طور سے ٹیکہ کاری مہم کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کی روشنی میں خوش فہمی میں نہ آنے دینے کے لئے متاثر شہری کمیونیکیشن کو یقینی بنائیں اور سخت سماجی ڈسٹینسنگ اقدامات کو لاگو کریں۔

...............................................................

 

 

ش ح، ح ا، ع ر

27-02-2021

U-1994


(Release ID: 1701448) Visitor Counter : 218