امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کی شکایات کے آن لائن ازالے کے لیے 7 ستمبر 2020 کو صارفین تنازعات کے ازالے کے قومی کمیشن میں ای – داخل پورٹل کا آغاز کیا ہے جس میں 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کارکردگی شروع کر دی ہے
کل 444 مقامات کو شامل کیا گیا ہے ، جن میں این سی ڈی آر سی ، ریاستی کمیشن اور ضلع کمیشن شامل ہے
صارفین کی شکایات کو داخل کرنے کا عمل ای داخل پورٹل کے ذریعے آسان اور سادہ بنایا گیا ہے
Posted On:
26 FEB 2021 1:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26فروری، 2021/ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے ای – داخل پورٹل اب 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کاج کرنے لگا ہے۔ صارفین کا امور کا محکمہ ریاستوں پر سرگرمی سے نظر رکھے ہوئے ہے کہ وہ اپنے یہاں ای فائلنگ پورٹل کا آغاز کریں۔
صارفین کے تحفظ کے قانون 2019 میں جسے 20 جولائی 2020 کو نافذ کیا گیا گیا تھا ، یہ سہولت رکھی گئی ہے کہ صارفین کے کمیشن میں صارفین کی شکایات کی ای فائلنگ کی جا سکتی ہے اور کل شکایات داخل کرنے کی فیس آن لائن ادا کی جا سکتی ہے “edaakhil.nic.in” نام کی ، صارفین کی شکایات کی ای فائلنگ کی ایک ویب ایپلی کیشن اس مقصد کے لیے این آئی سی نے تیار کی ہے۔ اس سافٹ ویئر میں ای – نوٹس ، کیس ڈاکیومینٹ ڈاؤن لوڈ لنک اور وی سی ہیئرنگ لنک اور اپوزٹ پارٹی کی طرف سے دیئے گیے تحریری جواب ، شکایات کنندہ کی طرف سے اضافی شکایت اور ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے ہوشیار کیے جانے جیسی بہت سی سہولیات رکھی گئی ہیں۔
ای – داخل پورٹل سے صارفین اور ان کے وکیلوں کو بااختیار بنایا گیا ہے کہ وہ درکار فیس کی ادائیگی کے ساتھ صارفین کی شکایات ازالے کے مقصد سے کہیں سے بھی آن لائن داخل کر سکیں۔
ای فائلنگ کے لیے دیہی صارفین کو سہولت دینے کےلیے کامن سروس سینٹر کو داخل پورٹل سے مربوط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس پورٹل کو سی ایس ای سی سے مربوط کرنے کا کام ابھی جاری ہے۔
صارفین کے تنازعات کے ازالے سے متعلق قومی کمیشن نے ای – فائلنگ 7 ستمبر 2020 سے شروع کی تھی ، دلی پہلی ریاست ہے جس میں اسے 8 ستمبر 2020 کو لاگو کیا تھا۔ بعد میں مہاراشٹر ، انڈمان و نکوبار جزیروں ، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، گجرات ، چنڈی گڑھ ، آندھرا پردیش، اڈیشہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، کرناٹک اور ہریانہ نے اپنے اپنے یہاں اسے لاگو کیا تھا۔
صارفین کے امور کا محکمہ ای – فائلنگ کی شروعات کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ این سی ڈی آر سی ، ریاستی کمیشن اور ضلع کمیشن سمیت 444 مقامات پر یہ سہولت شروع کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
26.02.2021
U –1975
(Release ID: 1701265)
Visitor Counter : 201