سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب رتن لال کٹاریہ نے ڈی اے آئی سی کے نومنتخب پوسٹ ڈاکٹورل فیلوز سے ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کی اپیل کی

Posted On: 25 FEB 2021 3:08PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے مالی تعاون سے کام کرنے والے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر(ڈی اے آئی سی) نے ڈاکٹر امبیڈکرڈاکٹورل فیلو شپ اور ڈاکٹر امبیڈکرپوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ (قومی اور بیرون ملک) شروع کی ہے۔ڈی اے آئی سی نے فروری 2021 کے بیچ میں 30 پوسٹ ڈاکٹورل اسکالرس کا انتخاب کیا ہے جس میں سے 28 فیلو قومی اور 2 فیلوکو بیرون ملک کی فیلو شپ ملی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016MB3.jpg

نئی دہلی میں آج ڈی اے آئی سی کے پوسٹ ڈاکٹورل فیلو کے اورینٹیشن پروگرام سے اپنے خطاب کے دوران سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (ڈی اے آئی سی) کے نومنتخب پوسٹ ڈاکٹورل فیلوز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع کا بھرپورفائدہ اٹھائیں اور حکومت کے ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کے وژن  میں شامل ہوتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J1OO.jpg

جناب کٹاریہ نے کہا کہ ‘‘ان دو سالوں کے دوران آپ کو ملک کے موجودہ سماجی اور اقتصادی مسائل کو سمجھنا چاہیے، ان پر تحقیق کرنی چاہیے اور ایسے راستے بتانے چاہئیں تاکہ ملک ان سے مضبوطی سے لڑسکے۔’’

جناب کٹاریہ نے مزید کہا کہ حکومت نے پچھلے پانچ سالوں میں تحقیق سے متعلق خاص کوششیں کی جس کی وجہ سے ملک کی چند نامور یونیورسٹیوں نے دنیا میں اپنے علم کا پرچم لہرانا شروع کیا ہے۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ڈی اے آئی سی بھی بہت جلد نامورقومی اور بین الاقوامی اداروں کی لیگ میں شامل ہوجائےگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N4HZ.jpg

ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر(ڈی اے آئی سی) کا افتتاح وزیراعظم نے 7دسمبر 2017 کو سماجی اور اقتصادی مسائل پر تحقیق کے ایک اہم مقام کے طور پر کیا تھا۔اس سینٹرکو پالیسی بنانے اور پروجیکٹ شروع کرنے، تحقیق اور فیلڈ ورک کی راہ ہموارکرنے کے لیے حکومت کے تھنک ٹینک کے طورپر شروع کیا گیا تھا۔اس وژن کو پورا کرنے کے مقصد سے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارات اس سینٹر کو آگے بڑھانے اور ریسرچ اور اصلی سوچ کا گہوارہ بنانے کے لیے رات دن کام کررہی ہے۔اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے اس سینٹر میں بیش قیمتی ڈیجیٹل ذخیرہ کے ساتھ ایک وسیع لائبریری قائم کی گئی ہے۔

*************

ش ح۔ ق ت۔ ج ا

U No. 1954




(Release ID: 1701009) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi