شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گواہاٹی کے قریب جدید ترین ٹکنالوجی سے مربوط بانس کو استعمال کے لائق بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا
ایم ڈی او این ای آر اسٹارٹ اپس اور نئی چھوٹی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ وہ بانس کے ذریعے تجارت کے نئے موقعے تلاش کریں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
25 FEB 2021 6:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25فروری، 2021/شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج شمال مشرقی بید اور بانس کی ترقیاتی کونسل این ای سی بی ڈی سی کے احاطے میں جدید طرین ٹکنالوجی سے مربوط بانس کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا۔ بعد میں ، انہوں نے پلانٹ کا دورہ کیا اور اس سے متعلقہ تکنیک کے ماہرین اور آرٹسٹوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے ان افسروں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی جو فی الحال بانس کے مطالعے کے لیے شمال مشرقی کے دورے پر ہیں۔
بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہا کہ کووڈ کے بعد کی معیشت میں بانس ایک قاعدانہ رول ادا کرے گا۔ یہ نہ صرف شمال مشرق کے لیے اہم رول ادا کرے گا بلکہ درحقیقت پورے بھارت کےلیے اہم رول ادا کرے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید انتشاب کیا کہ بانس کے مختلف طور پر استعمال اور اس کی کم قیمت مصنوعات کے بارے میں بیداری لانے کی کوشش کے تحت شمال مشرقی کونسل اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے اور نئے اسٹارٹ اپس اور نئی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ بانس کے سلسلے میں تجارتی موقعوں کے امکانات تلاش کریں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے شمال مشرقی خطے کی ترقی اور فروغ کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے اور ان کی قیادت میں یہ ایک پہل کرنے والا فیصلہ ہے کہ گھر میں اگائے ہوئے بانس کو 100 سال پرانے بھارتی جنگلات کے قانون کے دائرے سے باہر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوان صنعت کاروں کے لیے بانس کے شعبے میں تجارت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ساتھ ہی ساتھ کووڈ وبا کے دوران دوسرے ملکوں سے لائی جانے والی اگربتی پر محصول تقریباً 35 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے بانس سے بنائی ہوئی اگربتیوں کی درآمد کی حوصلہ شکنی ہوگی اور آتم نربھر بھارت کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے کی گئی اپیل کے مطابق گھریلو مصنوعات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –1940
(Release ID: 1700973)
Visitor Counter : 143