وزیراعظم کا دفتر

پڈوچیری میں متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاحیہ  تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

Posted On: 25 FEB 2021 12:47PM by PIB Delhi

پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر ،

معزز مہمانان،

میرے عزیز ساتھیوں،

پڈوچیری کی  عقیدت مجھے ایک بار پھر اس مقدس سرزمین پر واپس لائی ہے۔ آج سے ٹھیک 3 سال قبل میں یہاں پڈوچیری میں موجود تھا۔ یہ سرزمین سادھوں سنتوں ، دانشوروں اور شاعروں کا گہوارہ رہا ہے۔ یہ بھارت ماتا کے انقلابیوں کا بھی گہوارہ بنا۔ مہا کوی سبرا منیا بھارتی نے یہاں قیام کیا۔ شری آروبندو نے یہاں کی سرزمین پر قدم رکھا۔ پڈوچیری میں بھارت کے مغربی اور مشرقی ساحل کی موجودگی ہے۔ یہ سرزمین تکثیریت کی علامت ہے۔ یہاں کے لوگ پانچ الگ الگ زبانیں بولتے ہیں، مختلف عقائد کو مانتے ہیں، لیکن ایک ساتھ رہتے ہیں۔

ساتھیو!

آج ہم متعدد ترقیاتی کاموں کی شروعات کا جشن منا رہے ہیں، جو پڈوچیری کے عوام کی زندگی کو بہتر  بنائیں گے۔ان کاموں میں متعدد شعبوں کا احاطہ کیاگیا ہے۔مجھے دوبارہ تعمیر کردہ میری بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے بے انتہا خوشی ہورہی ہے۔ اس عمارت کو وراثت کی خوبیوں کے ساتھ اس کی پرانی شکل عطا کی گئی ہے۔ اس سے ‘بیچ پرومنیڈ’کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ سیاح اس کا رُ خ کریں گے۔

ساتھیو!

بھارت کو ہماری ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ چار لین والی این ایچ 45-اے کا سنگ بنیار رکھا جارہا ہے۔یہ کرائکل ضلع میں ستناتھ پورم سے لےکر ناگ پٹینم تک 56 کلومیٹر کا راستہ ہے۔ یقیناً اس سے کنکٹی وٹی میں بہتری آئے گی۔ اقتصادی سرگرمی تیز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی مقدس سنیس ورم مندر تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ اس سے ‘بیسلکا آف آور لیڈی آف گُڈ ہیلتھ’ اورناگور درگاہ تک رسائی کےلئے بین ریاستی کنکٹی وٹی میں آسانی پیدا ہوگی۔

ساتھیو!

حکومت ہند نے دیہی اور ساحلی کنکٹی وٹی کو بہتر کرنے کےلئے کئی کوششیں کی ہیں۔ اس سے زرعی شعبے کو فائدہ ہوگا۔ پورے ہندوستان میں ہمارے کسان اختراع کررہے ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی پیداوار کے لئے اچھے بازار مہیا کرانے کو یقینی بنائیں ۔اچھی سڑکیں یہی کام کرتی ہیں۔ موجودہ سڑک کو چار لین کا بنانے سے اس علاقے میں صنعتیں بھی قائم ہوں گی اور مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ساتھیو!

خوشحالی اچھی صحت سے پوری طرح جڑی ہوئی ہے۔ گزشتہ سات برسوں میں بھارت نے تندرستی اور خوشحالی کو بہتر کرنے کی کئی کوششیں کی ہیں۔ اس سلسلے میں مجھے آج یہاں  کے اسپورٹس کمپلیکس میں 400 میٹر کے سنتھیٹک ایتھلیٹک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی حاصل ہورہی ہے۔ یہ کھیلو انڈیا اسکیم کا ایک حصہ ہے۔یہ بھارت کے نوجوانوں میں کھیل کود کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔کھیل کے ٹیچر ہمیں ٹیم کے ساتھ کام کرنے، اخلاقیات کا سبق دیتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس سے ہمارے اندر ایک کھلاڑی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ پڈوچیری میں کھیل کود کی اچھی سہولیات کی تعمیر سے ریاست کے نوجوان قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں اپنی صلاحیت بہتر کرسکتے ہیں۔آج لاء اسپیٹ میں لڑکیوں کے 100 بستروں کے جس ہاسٹل کا افتتاح کیا گیا وہ کھیل کی صلاحیت کی جانب حوصلہ افزا قدم ہے۔اس ہاسٹل میں ہاکی ، والی بال، ویٹ لفٹنگ، کبڈی اور ہینڈ بال کی کھلاڑی قیام کریں گی۔ہاسٹل کی طالبات کو ایس اے آئی کوچز کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی۔

ساتھیو!

آنے والے دنوں میں جو شعبہ کلیدی رول ادا کرنے والا ہے وہ صحت کی دیکھ بھال کا  شعبہ ہے۔ جو ممالک صحت کی دیکھ بھال پر سرمایہ لگائیں گے، وہ چمکیں گے۔ہمارے تمام شہریوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے مقصد کے مد نظر میں جے آئی پی ایم ای آر میں بلڈ سینٹر کا افتتاح کررہاہوں۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 28 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔اس نئی اور جدید سہولت   سےطویل مدت تک خون، خون سے متعلق مصنوعات کا ذخیرہ کرنے اور اسٹیم سیل کی بینکنگ میں مدد ملے گی۔یہ مرکز تحقیقی تجربہ گاہ اور ٹرانس فیوژن کے تمام شعبوں میں عملہ کی ٹریننگ کا مرکز بنے گا۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں اس سال کے بجٹ میں ہیلتھ کیئر بجٹ میں کافی اضافہ کیا گیا ہے۔

ساتھیو!

تروولّوور نے کہا تھا:


கேடில் விழுச்செல்வம் கல்வி ஒருவற்கு

மாடல்ல மற்றை யவை

 

یعنی تعلیم و  تدریس ہی حقیقی دولت ہے، باقی دیگر چیزیں رہنے والی نہیں ہیں۔معیاری ہیلتھ کیئر کے فروغ کےلئے ہمیں معیاری صحت کے پیشہ وروں کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں کرائکل کے نئے کیمپس میں میڈیکل کالج کی عمارت کے پہلے مرحلہ کے پروجیکٹ کی شروعات کی گئی ہے۔  اس  ماحول دوست  احاطہ میں ایم بی بی ایس کے طلباء کو پڑھانے کےلئے ضروری تمام جدید تدریسی سہولیات موجود ہوں گی۔

ساتھیو!

ساحل پڈوچیری کی روح ہے۔ ماہی گیری ، بندرگاہ، جہاز رانی اور سمندری اقتصادیات کے بے پناہ امکانات ہیں۔ مجھے آج ساگر مالا اسکیم کے تحت پڈوچیری پورٹ ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔مکمل ہونے پر یہ ہمارے ماہی گیروں کی مدد کرے گا ، جو مچھلی پکڑنے  کے لئے سمندر میں جانے کے لئے اس بندر گاہ کا استعمال کرتے ہیں۔یہ چنئی کو سمندر تک کنکٹی وٹی فراہم کرے گا۔ یہ پڈوچیری کی صنعتوں کے لئے کارگو کی نقل و حمل میں آسانی پیدا کرنے کے علاوہ چنئی بندرگاہ کا بوجھ بھی کم کرے گا۔یہ ساحلی شہروں کے درمیان مسافروں کے آنے جانے کے امکانات کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

ساتھیو!

پڈوچیری نے متعدد فلاحی اسکیموں کے تحت مستفدین کو ڈائریکٹ بینی فٹ ٹرانسفر(ڈی بی ٹی)کو فروغ دینے میں بہتر طریقے سے کام کیا ہے۔یہ لوگوں کو اختیارات کا استعمال کرنے کے لئے بااختیار بناتا ہے۔ پڈوچیری میں انسانی وسائل کافی اچھے ہیں ، کیونکہ یہاں پر سرکاری اور پرائیویٹ  سیکٹر میں متعدد تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ یہاں پر صنعت اور سیاحت کی ترقی کے بے انتہا امکانات ہیں، جو بےشمار روزگار  اور موقع فراہم کریں گے۔ پڈوچیری کے عوام باصلاحیت ہیں۔ یہ سرزمین خوبصورت ہے۔ میں یہاں  پر آپ کو ذاتی طورپر یقینی دلاتا ہوں کہ پڈوچیری کی ترقی کےلئے میری حکومت تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔ آج  جن ترقیاتی کاموں کی شروعات ہوئی ہے، اس کےلئے میں  پڈوچیری کے عوام کو ایک بارپھر مبارکباد دیتاہوں۔

بہت بہت شکریہ۔

وَنکّم

 

 

ش ح۔ق ت۔ ن ع

(25.02.2021)

(U: 1922)



(Release ID: 1700728) Visitor Counter : 151