وزارت خزانہ

ہندوستان نے برکس کے خزانے اور سینٹرل بینک کے نائبین کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کی

Posted On: 24 FEB 2021 6:16PM by PIB Delhi

ہندوستان نے آج یہاں برکس کے خزانے اورسینٹرل بینک کے نائبین کی ورچولی طور پر ایک میٹنگ کی میزبانی کی اور خزانہ کی وزارت نے اقتصادی امور کے سکریٹری جناب ترون بجاج نے اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی جبکہ ہندستان کے ریزروبینک کے نائب گورنر  ڈاکٹر مائیکل پاترا نے بھی اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ دیگرشرکاء میں  برازیل، روس ، چین اور جنوبی افریقہ کے برکس خزانے اور سینٹرل بینک کے نائبین بھی شامل تھے۔

بھارت نے ایسے وقت میں 2021 میں برکس کی صدارت سنبھالی جب برکس اپنے قیام کے 15سال پورا ہونے کی تقریب منارہا ہے۔ BRICS@15: Intra-BRICS Cooperation موضوع کے تحت  ہندوستان لگاتار مضبوط تعاون اور اتفاق رائے سے  تعلقات کو مضبوط بنانے کے نظریہ سے کام کررہا ہے۔

 

1.jpg

 

2021 میں ہندوستان کی صدارت میں برکس مالی تعاون کے بارے میں یہ پہلی میٹنگ تھی۔ میٹنگ کے دوران ہندوستان نے مالی تعاون کے ایجنڈہ کے تحت ترجیحات  ایک دوسرے فراہم کی اور 2021 کے دوران ہوئے تبادلہ خیال کے دوران  گلوبل  اکنومک آؤٹ لک اور کووڈ-19 سے نمٹنے، سماجی ، بنیادی ڈھانچے، مالی اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے استعمال، نئے ترقیاتی بینک کی سرگرمیوں، ایس ایم آئی آر مالی  شمولیت کے لئے  فنٹیک برکس کنٹنجینٹ ریزروارینجمنٹ ، سی آر اے2021 جیسے معاملوں پر گفتگو کی گئی۔

 

 

 

 (ش ح-ح ا-ف ر)

U-1927

 

۰۰۰۰۰۰۰۰



(Release ID: 1700706) Visitor Counter : 193