امور داخلہ کی وزارت
صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے بھارت رتن اور گجرات کے بہادر سپوت کے نام پر گجرات کے احمد آباد میں ایک بڑے اسپورٹس انکلیو کی بھومی پوجن تقریب میں شرکت کی
Posted On:
24 FEB 2021 10:11PM by PIB Delhi
عزت مآب اور قابل احترام صدرجمہوریہ نے دنیا کے سب سے بڑے کھیل اسٹیڈیم نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ دنیا کایہ سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس کمپلیکس کا ایک حصہ ہے۔
مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے بھی اس موقع پر تقریب میں شرکت کی
جناب امت شاہ نے کہاکہ آج ہندوستان کی کھیلوں کی تاریخ میں سنہری دن ہے
132000سے زیادہ تماشائی اس اسٹیڈیم میں میچ کا لطف لے سکیں گے
اس اسٹیڈیم میں گیارہ پچیں ہیں جو دنیا میں کسی بھی اسٹیڈیم میں نہیں ہیں
مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ سردارولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو ایک آرزومند پروجیکٹ ہے
یہ ملک میں سب سے بڑا اسپورٹس کمپلیکس ہوگا جو 233 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جس میں عالمی نوعیت کی کھیل سہولیات ہوں گی
جب نریندرمودی گجرات کے وزیراعلی تھے تووزیر اعظم جناب نریندر مودی کایہ ایک خواب پروجیکٹ تھا جسے آج مکمل کرلیا گیا ہے
احمدآباد ہندوستان کے کھیلوں کے شہر کے طور پر جانا جائے گا
گاندھی نگر اوراحمد آباد دیہی ضلع میں 600 سے زیادہ اسکولوں کو اسپورٹس انکلیو سے جوڑا جائے گا اور ایسے اسکولوں کے بچے جن کے اپنے کھیل گراؤنڈ نہیں ہیں کھیلوں کی سہولیات حاصل کرسکیں گے
سردارولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو قائم کرکے جناب مودی نے سردارپٹیل کے لئے ایک خصوصی اہمیت کااظہار کیا ہے
250کوچیز اور 3000 بچوں کے لئے ا کوموڈیشن دستیاب ہوگی جس سے وہ ایک ساتھ تربیت حاصل کرسکیں گے
آزادی کے بعد ملک کو متحد کرنے میں سردارپٹیل کا تعاون اہم تھا،اگرسردارپٹیل کے لئے ایسا نہیں ہوتا تو ہم تقسیم ہوجاتے لیکن تاریخ نے ان کے لئے ناانصافی کی
جناب نریندر مودی نے یہ یقین دلایا کہ اس بات کی اہمیت نہیں کی کون کتنے سال تک کوئی حکمرانی کرتا ہے مگر سردارپٹیل کا نام صدیوں تک یاد رہے گا
وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ نوجوان اس وقت تک چیزیں حاصل نہیں کرسکتے جب تک وہ کھیلوں میں آگے نہیں بڑھیں گے اس لئے انہوں نے کھیلو انڈیا شروع کیا
وہ دن دور نہیں جب ہندوستانی کھلاڑی ایشیائی اوراولمپک کھیل کود مقابلوں میں سونے و چاندی کے تمغے حاصل کرکے خاص مقام حاصل کریں گے
وزیراعظم کی جانب سے دی گئی آتم نربھر کی اپیل کے تحت ہر فیلڈ میں خود کفیل ہونا ضروری ہے اور ملک کے نوجوانوں کو بھی کھیلوں میں خود کفیل بننے کےلئے کوشش کرنی چاہئے
صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج بھارت رتن اور گجرات کے بہادر سپوت سردارولبھ بھائی پٹیل کے نام پر احمدآباد میں ایک بڑے انکلیو کی بھومی پوجن میں شرکت کی ۔ ساتھ ہی ساتھ صدرجمہوریہ نے دنیا کے سب سے بڑے کھیل اسٹیڈیم ’نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم ‘ کابھی افتتاح کیا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم سردارولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس کمپلیکس کاایک حصہ ہے۔ گجرات کے گورنر جناب اچاریہ دیورت، مرکزی وزیر جناب امت شاہ، کھیلوں کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو، اورگجرات کے نائب وزیراعلی جناب نتن پٹیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسپورٹس انکلیو کی بھومی پوجن میں شرکت اور کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کےلئے صدرجمہوریہ کا صد ق دلی سے شکریہ ادا کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے کہاکہ آج ہندوستان کی کھیلوں کی تاریخ میں سنہرا دن ہے۔ صدرجمہوریہ کی جانب سے بھارت کے مرد آہن بھارت رتن سردارپٹیل کے نام پر بڑے اسپورٹس انکلیو کی بھومی پوجن کی تقریب میں شرکت کی گئی۔ جناب امت شاہ نے کہاکہ دنیا کے سب سے بڑے اس کرکٹ اسٹیڈیم میں جدید نوعیت کی سہولتوں کے ساتھ دیگر سہولتیں مہیا کی جائیں گی او ریہ کرکٹ اسٹیڈیم ’نریندرمودی اسٹیڈیم‘ کہلائے گا۔ اس اسٹیڈیم میں 132000 سے زیادہ تماشائی میچوں کا نظارہ کرسکیں گے۔ اس اسٹیڈیم میں 11پچ ہیں جو دنیا کے کسی اسٹیڈیم میں نہیں ہیں۔ اس میں 4 ڈریسنگ رومز ہیں اس کے علاوہ شدید بارش کے بعد کسی گڑ بڑی کے بغیر آدھے گھنٹے کے اندرمیچ پھر سے شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس میں ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو نہ صرف پچ پر کھلاڑیوں کاسایہ ڈالیں گی بلکہ 40 سے 50 فیصد تک بجلی کی بچت بھی کریں گی۔ جناب شاہ نے کہاکہ ایک ہائی ٹیک میڈیاروم بھی تعمیر کیا گیا ہے جو یہاں سے دنیا بھر کے لئےکھیلوں کے مقابلے نشر کرے گا۔
جناب امت شاہ نے کہاکہ یہ ایک تاریخی اسٹیڈیم ہے اوریہاں کئی تاریخی ریکارڈ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ آج کامیچ گلابی بال سے کھیلاجائے گا۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہاکہ کپل دیو نے اس گراؤنڈ پر ریچرڈ ہیڈلی کے 431 ٹیسٹ وکٹس کاریکارڈ توڑا تھا جبکہ سنل گواسکر نے اس گراؤنڈ پر 10000 رن مکمل کئے تھے اور سچن تندولکر نے اس اسٹیڈیم میں اپنے کرکٹ کیریئر کے 20 سال اور یک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 18000 رن مکمل کئے تھے۔
مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ سردار ولبھ بھائی اسپورٹس انکلیو یہاں ایک آرزومند پروجیکٹ کے طور پر بنایا جائے گا۔ انہو ں نے کہاکہ یہ ملک میں سب سے بڑا کھیل انکلیو ہوگا جو 233 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس انکلیو میں عالمی نوعیت کی کھیل سہولیات ہوں گی۔ اس میں نارائن پورہ میں ایک نیا 18 ایکڑ کااسپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہے۔ جناب شاہ نے کہاکہ سردارپٹیل اسپورٹس کمپلیکس میں بنائے گئے کھیلوں کے کمپلیکس کے ساتھ نریندرمودی اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس نارائن پور میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ سبھی تینوں کمپلیکس مل کر کسی بھی بین الاقوامی کھیلوں کے تمام کھیل ایونٹس کے انعقاد کےلئے کسی ایک شہر میں ایک مقام پر کھیلوں کی تمام سہولیات مل کر تیار کریں گے اور یہ احمد آباد کےلئے باعث فخر ہے۔وہاں 250 کوچیز اور 3000 بچوں کےلئے رہنے کا انتظام ہوگا۔ یہاں وہ مل کر تربیت حاصل کرسکیں گے۔ جناب شاہ نے کہاکہ بنیادی ڈھانچہ اس طرح تشکیل دیا گیا ہے کہ احمدآباد کامن ویلتھ کھیلوں یا اولمپک کھیلوں کی میزبانی کےلئے 6 ماہ میں تیار ہوجائے گا۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہاکہ جب نریندرمودی گجرات کے وزیراعلی تھے تووزیر اعظم جناب نریندر مودی کایہ ایک خواب پروجیکٹ تھا جسے آج مکمل کرلیا گیا ہے۔ اوراحمد آباد ہندوستان کا کھیلوں کاشہر کے طور پر جانا جائے گا۔
جناب شاہ نے کہاکہ بی آر ٹی ایس اور میٹرو اس علاقہ تک بھی جارہی ہیں اور جب دریا کے پاس کے علاقے کو توسیع دیئے جانے کاکام مکمل ہوجائے گا تو نرمدا اور سابرمتی دریاؤں کاپانی ہمیشہ امن اور سکون کا ایک ماحول فراہم کرے گا۔ جناب امت شاہ نے کہاکہ گاندھی نگر اوراحمد آباد دیہی ضلعے کے 600 سے زیادہ اسکولوں کو اس کے ساتھ جوڑا جائے گا اوران اسکولوں کے بچے جن کے اپنے کھیل گراؤنڈ نہیں ہیں ، کھیلوں کی سہولتیں حاصل کرسکیں گے اورہفتہ میں ایک بار ایک بچہ پورے دن یہاں کھیلنے آیا کرے گا جسے شام میں کھانا فراہم کیا جائے گااور وہ بحفاظت گھر پہنچ سکے گا۔ انہوں نےکہاکہ سردار اسپورٹس انکلیو میں کل 20 اسٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے اوریہ اسٹیڈیم ان کھلاڑیوں کے نام پر ہوں گے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کانام روشن کیا ہے جو کھیلوں سے محبت کرنے والوں کو بھی تحریک دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں 3000 اپارٹمنٹ (گھر) ہوں گے جس میں 12500 بچے رہ سکیں گے۔
جناب امت شاہ نے کہاکہ سردارولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو تشکیل دے کر جناب مودی نے سردار پٹیل کو خاص احترام دیا ہے۔ آزادی کے بعد ملک کو متحد کرنے میں سردارپٹیل کاتعاون زبردست تھا اورایسا نہ ہواہوتا تو ہم تقسیم ہوجاتے لیکن تاریخ نے ان کے ساتھ ناانصافی کی۔ جناب نریندر مودی نے اس بات کایقین دلایا کہ اس بات کی اہمیت نہیں کہ کس نے کتنے سال تک راج کیا، سردارپٹیل کا نام صدیوں تک یاد رکھاجائے گا۔ وزیراعظم نے گجرات کے عظیم سپوت اور ملک کے مرد آہن سردارپٹیل کی یاد میں سب سے اونچے مجسمہ کو بنوایا تھا۔ آج زیادہ سے زیادہ لوگ تاج محل کے بجائے سردارپٹیل کے مجسمہ کو دیکھنے آتے ہیں۔ سردارپٹیل اسپورٹس انکلیو جناب نریندر مودی کی تحریک کے ساتھ بنوایا گیا ہے۔ اور وہ بین الاقوامی اسپورٹس کھیل مقابلوں میں آگے ا ٓنے کےلئے ایک بہت اچھاپلیٹ فارم ملک کے بچوں کوفراہم کرے گا۔ ایسا کوئی بھی کھیل نہیں ہوگا جو یہاں دستیاب نہ ہو۔ یہاں پیکج کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جو تمام بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہیں اور انتہائی اعلی کھیل اصول کے مطابق ہیں۔ ہندوستان کے کسی بھی واحد شہر میں اس طرح کی سہولیات نہیں ہیں۔ جناب شاہ نے کہاکہ 3200 کروڑ روپے کی سرکاریہ سرمایہ کاری کے ساتھ اس پروجیکٹ پر 4600 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور سرکاری شراکت داری 1400 کروڑ روپئے کی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہاکہ کھیلوں کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کا تذکرہ کئے بغیر یہ نامکمل ہوگا۔ جب جناب مودی گجرات کے وزیراعلی تھے توانہوں نے ریاست میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کئی اہم اقدامات کئے تھے۔ جب مودی گجرات کرکٹ اسٹیڈیم کے صدر بنے تو انہوں نے کرکٹ کے ساتھ تمام کھیلوں کو فروغ دینے کاایک ویژن دیا۔ انہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد اس مشن کو مزید آگے بڑھا یا۔ جناب شاہ نے کہاکہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ نوجوان اس وقت تک کوئی چیز حاصل نہیں کرسکتا جب تک وہ کھیلوں میں ترقی حاصل نہ کرلے۔ اس لئے وزیراعظم نے کھیلو انڈیاشروع کیا۔ مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ ان کے پارلیمانی حلقہ کو سردارولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کی شکل میں وزیراعظم کی جانب سے ایک بڑا تحفہ دیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب ہندوستانی کھلاڑی ایشیائی اوربین الاقوامی اوراولمپک کھیلوں میں سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کریں گے۔ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے آتم نربھر نعرہ کے تحت یہ ضروری ہے کہ ہر شعبے میں خود کفالت حاصل کی جائے اورملک کے نوجوانوں کو کھیلوں میں بھی خود کفیل بننے کےلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ جناب شاہ نے کہاکہ نوجوان طبقہ کھیلوں میں آگے آئے اور اسے کیریئر بنائے اور حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ جناب شاہ نے کہاکہ کھیلوں میں کامیابی سے ہندوستان کادنیامیں نام روشن ہوگا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ کمپلیکس میں اپنے بچوں کوبھیجنے کا وعدہ کریں تاکہ کھیلوں میں ان کی دلچسپی کو فروغ دیا جاسکے۔ جناب امت شاہ نے والدین کی اس بات کےلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے بچوں کوکھلے فیلڈ میں کھیلنے دیں اورانہیں مٹی میں چھوڑ دیجئے گا تبھی جاکر ان کو ہار کی عادت پڑے گی اوران میں پھر جیتنے کاجذبہ بھی پیدا ہوگا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-ح ا-ف ر)
U-1924
(Release ID: 1700690)
Visitor Counter : 234