محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی نے بیمے والے کارکنوں اور بیمے والی خواتین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے بڑے پالیسی اقدامات کیے
Posted On:
23 FEB 2021 6:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 فروری، 2121 / ملازمین کے ریاستی بیمہ کارپوریشن ای ایس آئی سی نے 184ویں میٹنگ میں جو 22.02.2021 کو محنت اور روزگار کے وزیر مملکت آزادنہ چارج جناب سنتوش کمار گنگوار کی قیادت میں منعقد کی گئی ۔ اپنی خدمات بہم پہنچانے میں بہتری لانے اور اپنے بیمہ کارکنوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے لیے بہت سے اہم فیصلے کیے ہیں۔
خاص باتیں :
- زچگی کے فائدے حاصل کرنے والی بیمہ شدہ خواتین کے بیماری کے فائدے حاصل کرنے کے لیے معاون شرائط میں نرمی۔
- جنوری سے جون 2021 کی مدت میں فائدے کے لیے بیماری اور زچگی کے فائدے حاصل کرنے کے لیے معاون شرائط میں نرمی۔
- ای ایس آئی سی ہریدوار ، اتراکھنڈ میں 50 سپر اسپیشلٹی بستروں سمیت 300 بستروں والے اسپتال کی تعمیر کرے گا۔
- ای ایس آئی سی آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم میں اضافی 50 بستروں والے ایس ایس ٹی ونگ کے ساتھ 350 بستر وں والا اسپتال تعمیر کرے گا۔
- تلنگانا میں ، حیدرآباد میں ای ایس آئی سی سپر اسپیشلٹی اسپتال اور میڈیکل کالج میں نیگیٹیو پریشر آئی سی یو کا قیام۔
- ای ایس آئی کارپوریشن نے سال 21-2020 اور سال 22-2021 اور سال 22-2021 کے لیے کارکردگی بجٹ کے لیے نظرثانی شدہ تخمینوں اور بجٹ تخمینوں کی منظوری دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –1879
(Release ID: 1700640)
Visitor Counter : 193