بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

وزیر اعظم نریندر مودی 2 مارچ 2021 کو دوسری میری ٹائم انڈیا سمٹ کا افتتاح کریں گے


میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 کا انعقاد 2 سے 4 مارچ 2021 کو ہوگا

مہاراشٹر اجلاس کے افتتاحی دن سرمایہ کاری کے موقعوں پرتبادلۂ خیال ہوگا

Posted On: 24 FEB 2021 4:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 فروری، 2021 /  بندر گاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت 2 مارچ سے 4 مارچ ، 2021 تک ایک ورچوئل پلیٹ فارم www.maritimeindiasummit.in  پر میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 کا انعقاد کر رہی ہے۔ تاکہ بندرگاہوں اور سمندر کے شعبے میں بین الاقوامی اور گھریلو دونوں طرح کی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیراعظم نریندر مودی 2 مارچ 2021 کو صبح گیارہ بجے اس سمٹ کا ورچویل طریقے سے افتتاح کریں گے۔

’’ممبئی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین راجیو جلوٹا نے کہا  ’’سمٹ کا مقصد بھارت کو سمندر کے عالمی شعبے میں پیش پیش لانا ہے۔ مختلف کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔ ممبئی پورٹ ٹرسٹ نے ابھی تک 7400 کروڑ روپے مالیت کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ امید ہے کہ 20000 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مفاہمت ناموں پر اس سمٹ کے حصے کے طور پر دستخط کیے جائیں گے۔ ‘‘

 

چیئرمین نے یہ بھی بتایا  کہ ایم آئی ایس 2021 سے ایک منفرد قسم کا پلیٹ فارم فراہم ہوگا جہاں دنیاں بھر کے پالیسی سازوں، سینئر سرکاری افسران، گھریلو اور بین الاقوامی سرمایہ کار ، شعبے کے ماہرین، جہاز راں کمپنیوں کے مالکان ، بڑی بندرگاہوں کے نمائندگان اور بھارت میں سمندر کے کنارے واقعے سرکاروں جیسے سمندری شعبے میں مختلف متعلقہ فریق حصہ لیں گی۔

جناب جلوٹا نے کہا  ’’مہاراشٹر میں سرمایہ کاری کے موقعوں کی نمائش کرنے والا ایک اجلاس ، افتتاحی دن 2 مارچ کو منعقد کیے جانے کا پروگرام ہے۔ اس ورچویل سمٹ کے لیے تقریباً 696000 شراکت داروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ‘‘امید ہے کہ سمٹ میں  20 ملکوں کے  نمایاں مقررین شرکت کریں گے اور بھارت کے سمندر شعبے میں تجارتی موقعوں کے امکانات تلاش کریں گے۔

سمٹ کے پہلے دن افغانساتن ، روس، ازبیکستان ، ایران اور آرمینا کے وزارتی سطح کے فریق حصہ لیں گے اور بندرگاہ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے فروغ اور تجارت ، پروموشن اور علاقائی کنکٹیویٹی کے ذریعے تجارت کو بڑھاوا دینے پر بات چیت کریں گے۔

مکمل ، خصوصی اور مختلف موضوعاتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے ، جن میں متعلقہ میدانوں کے بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔ ایسے بھی اجلاس منعقد کیے جائیں گے جن میں ہر ایک ساحلی ریاست پر توجہ دی جائے گی۔  8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، مہاراشٹر ، گجرات، اڈیشہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، انڈمان و نکوبار اور لکشدویپ نے ایم آئی ایس  -2021 کی شرکت قبول کر لی ہے۔

مجوزہ سمٹ میں  بھارتی اور بین الاقوامی بندرگاہیں ، جہاز رانی اور میری ٹائم کمپنیاں ، سرمایہ کار اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ بات چیت اور اشتراک کے لیے فورموں کی میزبانی کی جائے گی۔   اس سمٹ میں بندرگاہوں، جہاز رانی  اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب منسکھ منڈاویا کے ساتھ ایک خصوصی سی ای او   فارم  بھی شامل ہے۔

ایم آئی ایس – 2021 کے تحت 04 مارچ، 2021 کو یوم چابہار منایا جائے گا ۔ چابہار بحر ہند کا  ایران کا قریب ترین اور بہترین رسائی والا مقام ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سمٹ میں  کامرس و صنعت کے بھارتی ایوانوں کی فیڈریشن صنعت حصے دار کے طور پر مصروف ہے۔

مزید معلومات کے لیے ایم آئی ایس -2021 کی ویب سائٹ www.maritimeindiasummit.inپر کلک کریں۔

رابطہ تفصیلات :

(۱)   نمائش کے لیے :

       جناب ونے کمار گپتا

       اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ایف آئی سی سی آئی ایمـ +91-9910103354

       ای میل : vinay.gupta@ficci.com

 

(2)   کانفرنس کے لیے  :

       جناب آشوتوش،

       فیکی ، موبائل : +91-9650903299

       ای میل : infra@ficci.com

 

(3)   نمائش کار کے رجسٹریشن کے لیے : https://www.maritimeindiasummit.in/exhibitor-registrations.php

(4)   سیر بینوں کے رجسٹریشن کے لیے :  https://www.maritimeindiasummit.in/visitor-registrations.php

       پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین کی طرف سے پیش کیے گئے پی پی ٹی  کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –1911



(Release ID: 1700639) Visitor Counter : 165