بھارت کا مسابقتی کمیشن

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے پی جی پی گلاس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مختلف حصولی تجاویز کو منظوری دی

Posted On: 23 FEB 2021 11:22AM by PIB Delhi

نئی دہلی23،فروری2021

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی) نے آج مقابلہ جاتی قانون 2020 کی دفعہ 31 (1) کے تحت پی جی پی گلاس پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایکوایرر) کے ذریعے (i) پری مل گلاس پرائیویٹ لمیٹیڈ (پی جی پی ایل) کے گلاس پیجنگ اور گلاس سجاوٹ کے مینوفیکچر اور فروخت کا کاروبار (ii) گلاس پیجنگ اور گلاس سجاوٹ کے مینو فیکچر، فروخت کے کاروبار میں لگی اس کی کچھ ذیلی کمپنیوں میں پی جی پی ایل کی شیئر ہولڈنگ (iii) ویووڈ گلاس ٹریڈنگ وایف جے ڈی سی او (ویووڈ ٹریڈنگ) کی کچھ ہولڈنگ اور (iv) انساپیک پرائیویٹ لمیٹیڈ (انساپیک) کے کچھ کاروباری ڈویژن کے حاصل کرنے کے عمل کو منظوری دی گئی ہے۔

مجوزہ کمبنیشن کے مقصد کے لئے ابھی حال ہی میں ایک ایکوایرر (حاصل کرنے والا) قائم کیاگیا ہے۔یہ بی سی پی ٹوپکو وی پرائیویٹ لمیٹیڈ کا ساتھی اور رکن ہے جو بلیک اسٹون کے دیگر ساتھیوں اور ارکان کے ذریعے مشورہ یا بندوبست کئے گئے فنڈز سے متعلق ہے۔

پی جی پی ایل ہندوستان کے قوانین کے تحت حسب ذیل ایک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی ہے۔ یہ کمپنی گلاس پیجنگ، گلاس سجاوٹ کی مینوفیکچر اور فروخت گلاس سجاوت خوبصورتی، عطر خصوصی فوڈ اور دوسازی کی صنعت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا کاروبار میں لگی ہوئی ہے۔

پی جی پی ایل میں شری اجے پری مل درکنبے کے اپنے لوگ شامل ہیں۔ جوہری مل گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ فارما، مالی خدمات، رئیل اسٹیٹ اور گلاس پیکجنگ میں گوناگو مفادات کے ساتھ عالمی تجارت میں مشغول ہے۔

...............................................................

                                                                                                                                                   ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-1873



(Release ID: 1700486) Visitor Counter : 105