امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پچھلے سال کے مقابلے اس سال اسی مدت کے دوران 16.56 فیصد زیادہ دھان کی خرید ہوئی


رواں خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران دھان کی ریکارڈ خرید کی گئی
کل 658.61 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید میں سے، اکیلے پنجاب سے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید ہوئی، جو کہ کل خرید کا 30.79 فیصد ہے
سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ 309307.12 میٹرک ٹن دال اور تلہن کی خرید کی گئی
ایم ایس پی پر دالوں اور تلہن کی خرید سے 167752 کسانوں کو فائدہ ہوا
کپاس کی 26705.19 کروڑ روپے قیمت کی 9168064 گانٹھوں کی خرید کی گئی

Posted On: 24 FEB 2021 11:41AM by PIB Delhi

 

رواں خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 میں حکومت  پچھلے سال کی ہی طرح اس بار بھی  موجودہ  ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی  خریف 21-2020 کی فصلیں خرید رہی ہے۔ 

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خرید کا سلسلہ  پنجاب ، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر  ، کیرالہ ، گجرات ، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ، آسام، کرناٹک ، مغربی بنگال اور تریپورہ جیسی  ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقو ں میں بدستور جاری ہے اور 22 فروری 2021 تک  658.61 لاکھ میٹرک ٹن  دھان کی خرید ہوچکی ہے۔  یہ  پچھلے سال  اسی مدت کے دوران  565.03 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید سے 16.56 فی صد زیادہ ہے۔   کل 658.61 لاکھ میٹرک ٹن  کی خرید میں سے اکیلے پنجاب سے202.82 لاکھ میٹرک ٹن  کی خرید ہوئی ہے جو کہ  کل خرید کا  30.79 فی صد ہے۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MCQ2.png

 

 

رواں  خریف مارکیٹنگ سیزن میں 124345.66 کروڑ قیمت کی  ایم ایس پی خرید سے تقریباً 95.23 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ ہوچکا ہے۔ 

 

ْhttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WPMR.png          https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BPZZ.png

 

اس کے علاوہ ریاستوں سے حاصل ہونے والی تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک ، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اوڈیشہ، راجستھان، اور آندھراپردیش کو   پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے  دال اور تلہن کی   51.92  لاکھ میٹرک ٹن کی خرید کو منظوری دی جاچکی ہے۔  آندھرپردیش ،کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  کو بھی   1.23 لاکھ میٹرک ٹن   کوپرا(12 ماسی فصل) کی خرید کی منظوری دی گئی ہے۔  اس کے علاوہ  متعلقہ  ریاستوں کی تجویز کی بنیاد پر   گجرات، مدھیہ پردیش، اترپردیش، مہاراشٹر ، آندھراپردیش،کرناٹک، تلنگانہ اور تملناڈو کو ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے 26.69 لاکھ میٹرک ٹن دال اور تلہن  کی خرید  کی منظوری  دی گئی ہے۔  دیگر ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی   پی ایس ایس کے تحت  دال، تلہن اور کوپرا کی  خرید کے لئے  تجویز موصول ہونے پر منظوری دے دی جائے گی تاکہ   سال 21-2020 کے لئے   سیدھے  رجسٹرڈ کسانوں  سے  نوٹی فائی ایم ایس پی پر  ان فصلوں  کا ایف اے کیو گریڈ   خریدا جاسکے  ، اگر  بازار کی قیمت ایم ایس پی سے  نیچے جاتی ہے تو  متعلقہ   ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں   نوٹی فائیڈ کٹائی کے موسم   کے دوران   ریاست کے ذریعہ   نامزد کی گئی  خریدار ایجنسیوں کے توسط سے  مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ یہ خریدکی جائے گی۔

حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ  22 فروری 2021 تک 1665.82 کروڑ روپے  ایم ایس پی قیمت کی  309307.12 میٹرک ٹن مونگ ، اڑد ، ارہر، مونگ پھلی او ر سویا بین کی خرید کی ہے، جس سے  تمل ناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، ہریانہ اور راجستھان  کے  167752 کسانوں کو  خریف 21-2020 کے تحت فائدہ  حاصل ہوچکا ہے۔  اس کے علاوہ  0.19 کروڑ روپے  قیمت کی ایم ایس پر 37.85 میٹرک ٹن  چنا  کی خرید سے  ربیع 21-2020 کے دوران آندھراپردیش کے   23 کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ 

اسی طرح 52.40 کروڑ روپے  ایم ایس پی قیمت کے 5089 میٹرک ٹن کوپرا  (12 ماسی فصل) کی خرید سے 22 فروری 2021 تک کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں  دال او رتلہن کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کی طے کردہ تاریخ سے   خریداری کرنے  کے لئے ضروری انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔   

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PG6Z.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EM8Z.png

 

پنجاب ، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر،   گجرات، تلنگانہ، آندھراپردیش، اوڈیشہ اور کرناٹک میں ایم ایس پی کے تحت  کپا س  کے خرید کا سلسلہ حسب معمول جاری ہے۔  22 فروری 2021 تک  26705.19 کروڑ روپے  قیمت کی 9168064 کپاس کی گانٹھیں خریدی جاچکی ہیں جس سے  1895966 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006TLNG.png

 

**********

 

ش ح۔ ق ت۔ ج۔

U-1895

 



(Release ID: 1700401) Visitor Counter : 172