وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم، 25 فروری کو تمل ناڈو اور پڈوچیری کا دورہ کریں گے


وزیراعظم، کوئمبٹور میں 12400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بہت سے بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم، پڈو چیری میں مختلف ترقیاتی اقدامات کا افتتاح اور اُن کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 23 FEB 2021 7:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23؍فروری:  وزیراعظم جناب نریندر مودی 25  فروری 2021  کو تمل ناڈو  اور پڈو چیری کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریبا 11 بج کر 30  منٹ پر  وزیراعظم پڈو چیری میں مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا  افتتاح کریں گے نیز  سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سہ پہر تقریبا 4 بجے  وزیراعظم کوئمبٹور میں  12400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے  کئی  بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں  کو قوم کے نام وقف  کریں گے نیز  ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تمل ناڈو  میں وزیراعظم

وزیراعظم نیویلی نیو تھرمل پاور پروجیکٹ کو  قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ  لگنائٹ پر  مبنی  پاور پلانٹ ہے ، جسے  1000 میگا واٹ  کی  بجلی  پیدا کرنے کی صلاحیت کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے نیز  اس میں  500 میگا واٹ  والی صلاحیت والے  دو یونٹ ہیں۔ تقریبا 8000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ  یہ پاور پلانٹ  ،  نیویلی کی  موجودہ کانوں سے  لگنائٹ کو  ایندھن کے طور پر استعمال  کرے گا، جس میں  اس پروجیکٹ کی  عمر بھر کی ضروریات پوری کرنے کے لئے لگنائٹ کے   اطمینان بخش ذخائر ہیں۔ اس پلانٹ کو  صد فیصد  راکھ  کے  استعمال کے لئے  ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سے پیدا ہونے والی بجلی سے  تمل ناڈو ، کیرالہ، کرناٹک ، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور پڈو چیری  استفادہ کریں گے ، جس میں  تمل ناڈو  کا  تقریبا 65  فیصد  کا سب سے  بڑا حصہ  ہوگا۔

وزیراعظم ، ترونیلولی، ٹوٹی کورین، راماناتھا پورم اور  ویردھو نگر کے  اضلاع میں تقریبا  2670  ایکڑ  سے زیادہ   رقبے  کی  اراضی پر  قائم  این ایل سی آئی ایل کے 709  میگا واٹ  شمسی توانائی پروجیکٹ کو  قوم کے نام وقف کریں گے۔یہ پروجیکٹ  3000 کروڑ روپے سے  زیادہ کی لاگت سے  تیار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ، لور بھوانی پروجیکٹ نظام کی توسیع ، تشکیل نو اور  جدید کاری کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بھوانی ساگر ڈیم اور  نہروں کے نظام  کو  1955  میں  مکمل کیا گیا تھا۔ لور بھوانی نظام میں  لور بھوانی پروجیکٹ  ،نہر کا نظام ، اراکن کٹّئی اور  تھڑدا پلّی چینل اور  کالنگاریان چینل شامل ہیں۔ یہ  ایروڈ، ترو پور اور کرور اضلاع کی دو لاکھ ایکڑ سے زیادہ اراضی کی  آبپاشی کرتا ہے۔ لور بھوانی نظام کی توسیع ، تشکیل نو اور جدید کاری  کا کام  این اے بی  اے آر ڈی بنیادی ڈھانچہ  ترقیاتی  امداد  کے تحت  943 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے۔ اس کا اصل مقصد  نظام میں موجودہ  آبکاری کے  ڈھانچوں  کی  جدید کاری کرنا اور  نہروں کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔ نہروں کی درستگی کرنے کے علاوہ  824  آبی کنٹرول والے نالوں،  176  ڈرینج اور   32 پلوں کی تعمیر  بھی شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم، وی او  چدمبرا نار بندرگاہ پر  8 – لین والے  کورم پلم پل اور  ریل اوور برج (آر او بی) کا افتتاح کریں گے۔ یہ  ہندوستان کی بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ اس وقت  76  فیصد سازو سامان کی نقل وحمل  سڑک کے ذریعے  کی جاتی ہے، جس میں  موجودہ  کورم پلم  برج کا استعمال ہوتا ہے، جسے  14 میٹر چوڑے راستے کے ساتھ  1964  کے اوائل میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس پل پر  سے  روز انہ اوسطا  تقریبا  3000  بھاری سامان سے لدے ہوئے کارگو ٹرک گزرتے ہیں، جس کے نتیجے میں سڑک پر  بھاری  بھیڑ  ہوتی  ہے، جو  تاخیر کا باعث بنتی ہے نیز  اس سے  واپسی کے وقت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ کارگو کے  آسانی سے  باہر نکلنے  اور  ساحلی علاقے میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو  ختم کرنے کے  تناظر میں  موجودہ  کورم پلم برج کی  8 لین کے پروجیکٹ اور  ریل اوور برج  کے پروجیکٹ کو  نافذ کیا گیا ہے۔ اس میں  پل کے  دونوں طرف  کے راستوں کو  چوڑا کرنا شامل ہے، نیز  دونوں اطراف میں دو لین  (8.5 میٹر)  بڑھانا ،  ٹی ٹی پی ایس  سرکل سے سٹی لنک سرکل تک  موجودہ  زیر استعمال سڑک کے دونوں طرف  راستوں کو چوڑا کرنا  بھی  شامل ہے۔ تقریبا 42  کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ  پروجیکٹ کو  نافذ  کردیا گیا ہے، جسے ساگر مالا پروگرام کے تحت مالیاتی  حمایت حاصل ہے۔

وزیراعظم، وی او  چدمبرا نار ساحل پر 5 میگا واٹ  گرڈ  سے منسلک  زمین پر مبنی  شمسی  توانائی  کے پلانٹ  کے  ڈیزائن ، سپلائی ، تنصیب اور  کمیشن کرنے کے لئے  سنگ بنیاد  رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ  تقریبا 20 کروڑ روپے کی  تخمینی لاگت سے  شروع کیا جائے گا اور یہ  سالانہ  80  لاکھ یونٹ  (کے ڈبلیو ایچ)  سے زیادہ  بجلی پیدا کرے گا، جو کہ  ساحل کے  مجموعی  توانائی  کی  کھپت کا 56  فیصد  مطالبہ پورا کرے گا، اور  جس سے  ساحلی  کارروائیوں کے  کاربن  کے اثرات  کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 زندہ رہنے کی آسانی  کو  فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ وزیراعظم، پردھان منتری  آواس یوجنا  (شہری) اسکیم  کے تحت  تعمیر شدہ  اقامت گاہوں کا  افتتاح کریں گے۔ تمل ناڈو  سلم کلیئرنس بورڈ  کے ذریعے  تعمیر کردہ  ان اکائیوں میں  ، تروپ پور  کے ویرا پنڈی میں 1280  اقامت گاہیں، تروپ پور میں تروکمارن نگر میں  1248،  مدورئی میں  راجاپور فیس سیکنڈ میں 1088   اور  تریچی میں  ایرون گلور کے مقام پر  528 اقامت گاہیں شامل ہیں۔ ان قامت گاہوں کی تعمیر  330 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے کی گئی ہے۔ ان اقامت گاہوں میں سے ہر ایک کا  رقبہ  400  مربع فٹ  ہوگا  اور انہیں  شہری غریب  نیز  جگی جھونپڑی میں رہنے والوں کے لئے  الاٹ کیا جائے گا۔ اس میں  ایک  کثیر مقاصدی ہال ،  بیڈ روم، کچن ، باتھ روم اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔ بلیک ٹاپ روڈ، اسٹریٹ لائٹ، گندے پانی کی نکاسی کا  ٹریٹ منٹ پلانٹ اور  راشن کی دکان ، آنگن واڑی مرکز، لائبریری اور  دکانوں جیسی  سماجی  ضروریات کی چیزیں بھی  فراہم کی گئی ہیں۔

وزیراعظم، کوئمبٹور  ، مدورئی  ، سیلم، تھنجاور، ویلّور، ترو چراپلّی، تروپ پور، ترونیلاویلی اور  تھوتھوکڈی سمیت  9 اسمارٹ شہروں میں  مربوط کمانڈ اور کنٹرول مراکز  (آئی سی سی سی) کی  بہتری کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ آئی سی سی سی تقریبا 107 کروڑ روپے کی لاگت سے  بہتر بنائے جائیں گے اور 24x7 سپورٹ نظام کے طور پر  کام کریں گے،  تیز تر خدمات کے لئے  ریئل ٹائم اسمارٹ حل فراہم کریں گے، جن کا مقصد  لازمی سرکاری خدمات  کو مربوط کرنا  اور  ڈاٹا پر مبنی  فیصلہ سازی کو  فعال کرنا ہے۔

پڈوچیری میں وزیراعظم

 وزیراعظم، 4 لین والے  این ایچ  45- اے کے لئے  سنگ بنیاد رکھیں گے، جو کہ  کرائیکل ضلع  کا احاطہ کرنے  والے  ویلوپورم سے  ناگا پٹنم پروجیکٹ کے  56 کلو میٹر  ستھناتھاپورم- ناگا پٹنم پیکج  ہے۔ اس پروجیکٹ پر  لگنے والی  سرمایہ جاتی لاگت کا تخمینہ تقریبا  2426 کروڑ روپے ہے۔ وہ  کرائیکل ضلع  (جپ میر)، کرائیکل نیو کیمپس ، فیس ون میں  میڈیکل کالج کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس پروجیکٹ کی  تخمینی لاگت 491 کروڑ روپے ہے۔

وزیراعظم ساگر مالا اسکیم کے تحت  پڈو چیری میں  مائنر پورٹ کی  بہتری کے لئے  سنگ بنیاد  رکھیں گے۔ 44 کروڑ روپے کی  تخمینی لاگت سے  تیار ہونے والا یہ  پورٹ چنئی تک  کنکٹی ویٹی  فراہم کرے گا اور پڈو چیری میں صنعتوں کے لئے کارگو کی نقل وحرکت کو  بہتر بنائے گا۔ وزیراعظم پڈو چیری میں  اندرا گاندھی اسپورٹ کمپلیکس میں  سنتھیٹکس ایتھلیٹکس ٹریک کا  سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ موجودہ  400 میٹر طویل  سنڈر ٹریک کی  سطح  پرانی  ہے اور  اس پر دوڑنے کی سطح بھی  قابل استعمال نہیں ہے۔ اس پروجیکٹ پر تقریبا 7 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

وزیراعظم، پڈو چیری  میں  جواہر لال انسٹی ٹیوٹ برائے  پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم و تحقیق  (جے آئی پی ایم ای آر)  میں  بلڈ سینٹر کا  افتتاح کریں گے، جو  ایک تحقیقی لیباریٹری  نیز  قلیل مدت کے لئے  ایک تربیتی سینٹر اور خون کی تبدیلی  اور کون چڑھانے کے  تمام زمروں میں   باقاعدہ  بلڈ بینک  کے عملے کے  افراد کی  مسلسل تربیت کے لئے  مرکز کے طور پر  کام کرے گا۔ اسے  28  کروڑ  روپے کی لاگت سے تشکیل دیا گیا ہے۔

وزیراعظم، پڈو چیری  کے  لاس پیٹ میں  100 بستروں والے لڑکیوں کے ایک ہوسٹل کا  افتتاح کریں گے۔ اس کی تعمیر  ہندوستان کی  کھیل کود کی اتھارٹی کی سرپرستی کے تحت تقریبا 12 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے اور  اسے  خواتین ایتھلیٹس کے لئے  تعمیر کیا گیا۔ وزیراعظم  نو تعمیر شدہ، ہیری ٹیج میری بلڈنگ  کا بھی  افتتاح کریں گے۔ پڈو چیری کی تاریخ کی  ایک نمایاں علامت میری بلڈنگ  فرانس  نے بنائی تھی اور  اب  اسی بلڈنگ کے  نقشے کے مطابق اسے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے، جب کہ اس پر  15 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ع - ق ر)

U-1882



(Release ID: 1700399) Visitor Counter : 105