وزارت خزانہ

حکومت ہند اور اے آئی آئی بی نے آسام میں بجلی ترسیل نیٹ ورک کے قابل انحصار ہونے ، اس کی گنجائش اور سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے 304 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 23 FEB 2021 5:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23 فروری،2021 /حکومت ہند اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے ایشیائی بینک اے آئی آئی بی نے آج 304 ملین ڈالر کے آسام اندرون ریاست  ترسیل نظام کے فروغ کے پروجیکٹ کے لیے ایک قرض معاہدے پر دستخط کیے۔ جس کا مقصد آسام میں بجلی ترسیل نیٹ ورک کے قابل انحصار ہونے اس کی صلاحیت اور سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

اس پروجیکٹ کو آسام کے بجلی ترسیل نظام کو مندرجہ ذیل طریقے سے مستحکم کیا جائے گا

1۔      متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ترسیلی ذیلی 10 اسٹیشنوں کو تعمیر اور ترسیلی لائنوں کو بچھانا؛

2۔      15 موجودہ ذیلی اسٹیشنوں ، ٹرانسمیشن لائنوں  کو بہتر بنانا اور موجودہ زمینی وائر کو آپٹیکل پاور گراؤنڈ وائر میں تبدیل کرنا؛ اور

3۔      پروجیکٹ پر عمل درآمد میں مدد کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنا۔

اس پروگرام سے آسام کے موجودہ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو مستحکم بنایا جائے گا اس کے لیے کم خرچ، محفوظ اور قابل انحصار  ہمہ وقت بجلی کا مقصد حاصل کرنے کے لیے ایک نئے نیٹ ورک کو فروغ دیا جائے گا۔ اس سے آسام اپنی بجلی سپلائی کی طویل مدتی دیر پائیگی کو یقینی بنانے کے قریب آجائے گا۔

قرض کے اس معاہدے پر  وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری  جناب بلدیو پُروشارتھ نے حکومت ہند کی طرف سے دستخط کیے۔ اے آئی ائی بی کی طرف سے سرمایہ کاری کے امور کے  متعلق عبوری ڈائریکٹر جنرل جناب رجت مشرا نے دستخط کیے۔

جناب پروشارتھ نے کہا کہ امید ہے کہ یہ پروجیکٹ ترسیلی نیٹ ورک کو بہتر بنائے گا اور ٹرانسمیشن نقصانات کو کم کرے گا۔ پروجیکٹ سے منسلک اگلے اور پچھلے رابطوں سے ریاست میں گھریلو اور تجارتی برادری دونوں کے لیے سماجی اور اقتصادی موقعے پیدا ہوں گے۔ جناب پروشارتھ نے یہ بھی کہا کہ پروجیکٹ میں سرمایہ لگانے سے اے آئی آئی بی کے توانائی کے شعبے کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور قومی ترقیاتی ترجیحات کو پورا کرنے میں حکومت ہند کو بھی مدد حاصل ہوگی۔

آسام ریاست میں توانائی کی کافی زیادہ کمی پائی جاتی ہے  اور جس کی وجہ سے مانگ بھی کافی زیادہ ہے۔ آسام میں بجلی کے خسارے کی اصل وجہ یہ ہے کہ بجلی کی تقسیم اور ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں رکاوٹ ہے ۔آسام الیکٹریسیٹی گرڈ کارپوریشن لمیٹیڈ  جو آسام میں واحد ترسیلی ایجنسی ہے، ترسیلی نظام کے کام کاج ، دیکھ ریکھ اور فروغ کی ذمہ دار ہے۔ اے ای جی سی ایل ، فی الحال 66 ذیلی اسٹیشنوں کا کام کاج سنبھالتی ہے، جس کی صلاحیت 6882 میگاوولٹ ایمپیئر ہے۔ اس کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک 5701 سرکٹ کلو میٹر کی ٹرانسمیشن لائن ہے۔ اس پروجیکٹ سے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی رکاوٹیں  دور ہوں گی اور نیٹ ورک میں بہتری آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –1880



(Release ID: 1700326) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil