بھارت کا مسابقتی کمیشن

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے سی ڈی پی کیو پرائیویٹ ایکویٹی ایشیا پی ٹی آئی لمیٹیڈ کے ذریعے اے پی آئی ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی ایکویٹی شیئرہولڈنگ کی حصولی کو منظوری دی

Posted On: 23 FEB 2021 11:26AM by PIB Delhi

نئی دہلی23،فروری2021

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا سی سی ای نے آج کمپٹیشن قانون 2002 کی دفعہ 31(1) کے تحت سی ڈی پی کیو پرائیویٹ ایکویٹی پی ٹی آئی لمیٹیڈ (سی ڈی پی کیو، خریدار) کے ذریعے اے پی آئی ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹیڈ (اے پی آئی ہولڈنگس، ٹارگیٹ) کی ایکویٹی شیئرہولڈنگ کی حصولی کو منظوری دی۔

اس سودے میں کچھ اضافی حقوق کے ساتھ ہی خریدار کے ذریعے ٹارگیٹ کمپنی میں لگ بھگ دو فیصد حصہ داری کی حصولی شامل ہے۔

خریدار کمپنی سی ڈی پی کیو کی پوری طرح ملکیت والی کمپنی ہے اور سنگاپور میں واقع ہے۔ سی ڈی پی کیو ایک ادارہ جاری سرمایہ کار کے طور پر کام کرتا ہے جو خاص طور سے سرکاری اور پیرا- پبلک پنشن اور بیمہ اسکیم کے لئے فنڈ کا انتظام کرتی ہے۔

سی ڈی پی کیو کناڈا کا ایک ادارہ جاتی فنڈ ہے جو 40 سے زیادہ ڈپوزیٹروں (جمع کرنے والوں) کے لئے انتظام کرتا ہے اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ ان میں کیو بیک کے سرکاری اور نجی پنشن اور بیمہ فنڈ شامل ہیں۔

اے پی آئی ہولڈنگس ہندوستان میں بنی ایک کمپنی ہے اور یہ اے پی آئی ہولڈنگس گروپ میں ایک متبادل پیرنٹ کمپنی ہے۔ اے پی آئی ہولڈنگس یا تو براہ راست طور سے یا اپنی ذیلی کمپنیوں کے توسط سے کسی کاروباری سرگرمیاں چلاتی ہے جو اس طرح ہے۔

  1. دواؤں (بشمول فارمیسٹیکل پروڈکٹس، طبی آلات اور اوور دی کاؤنٹر دوائیں)
  2. فارمیسٹیکل سیکٹر پر خاص طور سے ٹرانسپورٹیشن خدمات کی گنجائش۔
  3. فارمیسٹیکل پروڈکٹس، میڈیکل ڈیواسیسز اور او ٹی سی دواؤں کی فروخت آسان بنانے کے لئے مارکیٹ پلیس سمیت ای- کامرس  پلیٹ فارمس کے فروغ کے لئے ٹکنالوجی اور دانشوارانہ املاک اپنا ہوتا۔

...............................................................

 

 

    ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-1871



(Release ID: 1700324) Visitor Counter : 117