کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور ماریشس نے  جامع اقتصادی تعاون اور ساجھیداری معاہدے پر دستخط کئے  

Posted On: 23 FEB 2021 3:46PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 23 فروری / حکومتِ ہند کے کامرس کے سکریٹری  ڈاکٹر انوپ  وادھوان   اور  ماریشس حکومت کے   خارجی امور  ،   ریجنل  انٹیگریشن  اور بین الاقوامی تجارت    کے سکریٹری    اور سفیر  جناب  ہیمن دوئل  دِلّم نے  بھارت – ماریشس جامع اقتصادی تعاون اور ساجھیداری معاہدے ( سی ای سی پی اے ) پر کل  پورٹ لوئس میں  دستخط کئے  ۔ اس موقع پر ماریشس کے وزیر اعظم  جناب  پروِند   جگناتھ  اور  حکومتِ ہند کے وزیر خارجہ   جناب ایس جے شنکر  موجود تھے ۔

image001N22W.jpg

 

سی ای سی پی اے افریقہ میں   کسی  ملک کے ساتھ  بھارت  کا دستخط کردہ  پہلا تجارتی معاہدہ ہے ۔ یہ معاہدہ   ایک محدود معاہدہ ہے ، جس میں  اشیاء کی تجارت  ،  خدمات کی تجارت   ، رولس آف اوریجن ،  تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں ( ٹی بی ٹی ) ، صفائی ستھرائی  اور فائٹو سینٹری  ( ایس پی ایس ) اقدامات ،  تنازعات کا حل ،  فطری افراد کی  آمد و رفت   ، ٹیلی مواصلات ، مالی خدمات   ، کسٹم ضابطوں اور دیگر شعبوں میں تعاون  کا احاطہ کیا جائے گا ۔

اثرات / فوائد : سی ای سی پی اے  دونوں ملکوں کے درمیان تجارت  میں اضافہ کرنے کی خاطر ایک ادارہ جاتی  نظام کی حوصلہ افزائی  کرتا ہے ۔  بھارت اور ماریشس کے درمیان سی ای سی پی اے   بھارت کے لئے  310 بر آمداتی اشیاء بشمول   خوردنی اجناس   اور مشروبات  ( 80  لائنس ) ، زرعی اشیاء ( 25 لائنس ) ، ٹیکسٹائل اور کپڑے کی مصنوعات ( 27 لائنس ) ، بنیادی دھات اور اُن کی اشیاء  ( 32 لائنس ) ، الیکٹریکل اور الیکٹرانک سامان   ( 13 لائن ) ، پلاسٹک اور کیمیکل  ( 20 لائن )  ، لکڑی اور  ان کی اشیاء ( 15 لائنس ) اور دیگر شامل ہیں ۔  ماریشس   کو  بھارت میں  منجمد  مچھلی ، خاص قسم کی چینی  ، بسکٹ ، تازے پھل ، جوس ، منرل واٹر ، بیئر ، الکہل والے مشروب ، صابن  ، بیگ ، طبی اور سرجیکل ساز و سامان  اور ملبوسات سمیت 615 مصنوعات  کے لئے بھارت کی  مارکیٹ میں   ترجیحی رسائی  سے فائدہ حاصل ہو گا ۔

          خدمات سے متعلق تجارت میں   بھارت کے  سروس پرووائیڈروں  کو  پروفیشنل خدمات   ، کمپیوٹر سے متعلق  خدمات ، تحقیق و ترقی   ، دیگر کاروباری خدمات ، ٹیلی مواصلات  ، تعمیرات   ، تقسیم کاری ،  تعلیم ، ماحولیات ، مالیات  ، سیاحت اور   ٹریول سے متعلق   خدمات ، تفریح ، یوگا  ، آڈیو ویژوول  خدمات اور ٹرانسپورٹ خدمات   جیسے خدمات کے  11 وسیع  شعبوں  کے 115  ذیلی   سیکٹروں میں رسائی حاصل ہو گی ۔

          بھارت نے  خدمات کے 11 وسیع شعبوں میں  95 ذیلی شعبوں  کی پیشکش کی ہے ، جن میں پیشہ ورانہ خدمات ، تحقیق و ترقی ، دیگر کاروباری خدمات  ، ٹیلی مواصلات ، مالیات ، تقسیم کاری ، اعلیٰ تعلیم  ، ماحولیات ، صحت ، سیاحت اور سفر سے جڑی  خدمات  ، تفریحی خدمات اور ٹرانسپورٹ خدمات شامل ہیں ۔

          دونوں فریقوں نے   معاہدے کے دستخط   کئے  جانے کے دو سال کے اندر اندر    انتہائی حساس  اشیاء کے لئے   آٹو میٹک  ٹریگر سیف گارڈ میکنزم  ( اے ٹی  ایس ایم ) کی محدود تعداد کے لئے  مذاکرات کرنے  سے بھی اتفاق کیا ہے ۔

ٹائم لائن : یہ معاہدہ  جلد ہی نافذ ہو جائے گا ۔

          بھارت – ماریشس سی ای سی پی اے  دونوں ملکوں کے درمیان  پہلے ہی گہرے  اور خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا ۔

         

 ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 23.02.2021  )

U. No. 1869


(Release ID: 1700272) Visitor Counter : 236