وزارت دفاع

ریئر ایڈمیرل ترون سوبتی نے مشرقی فلیٹ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 23 FEB 2021 3:19PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 23 فروری / ریئر ایڈمیرل ترون سوبتی ، وی ایس ایم نے  آج  ریئر ایڈمیرل  سنجے  وتساین  ، اے وی ایس ایم ، این ایم سے مشرقی بحری کمان  کے سورڈ آرم  ، مشرقی بیڑے   کی کمان  سنبھال لی ہے ۔ چینج آف گارڈ کی تقریب  23 فروری ، 2021 ء کو  وشاکھا پٹنم   کے بحریہ کے اڈے  پر  منعقد کی گئی ۔

          ریئر ایڈمیرل ترون سوبتی   ، یکم جولائی ، 1988 ء  میں  نیوی گیشن اینڈ ڈائریکشن میں ایک اسپیشلسٹ کے طور پر بھارتی بحریہ میں شامل ہوئے تھے ۔   فلیگ  آفیسر ،    نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑگ واسلا   ،  فرانس   کے پیرس میں  کالج  انٹر آرمیز دی ڈیفنس  اور ممبئی کے کالج آف نیول وار فیئر کے   طالب علم رہ چکے ہیں ۔

          32 سال  پر محیط  اپنے مثالی کیریئر کے دوران ، انہوں نے   آئی این ایس کرپان  کے نیوی گیٹنگ آفیسر ،   آئی این ایس میسور کے   کمیشننگ  نیوی گیٹنگ آفیسر   ، آئی این ایس وراٹ کے ڈائریکشن آفیسر  اور میزائل بردار آئی این ایس دلّی کے ایگزیکیٹیو آفیسر کے طور پر خدمات  انجام دی ہیں ۔  سمندر میں ، اُن کی کمان  میں میزائل بردار  آئی این ایس نشنک  ، آئی این ایس کورا  اور آئی این ایس کولکاتہ   کی کمان شامل ہے ، جس میں وہ  کمیشننگ  کمانڈنگ  آفیسر تھے ۔ 

          اُن کی  اسٹاف اور آپریشنل  تقرریوں  میں  جوائنٹ ڈائریکٹر آف  اسٹاف ریکوائرمنٹس اور  بحریہ کے صدر دفتر  میں جوائنٹ ڈائریکٹر آف پرسنل   اور  لوکل ورک اَپ ٹیم  ( مشرق )  میں کیپٹن  ورک – اَپ  شامل ہیں ۔ انہوں نے  ماسکو میں بھارتی سفارت خانے میں   بحریہ کے اتاشی  کے طور پر بھی  خدمات  انجام دی ہیں ۔  مشرقی   بیڑے کی کمان  سنبھالنے سے پہلے فلیگ آفیسر  بھارتی بحریہ کے  بنیادی آفیسر   کے تربیتی    ادارے  انڈین نیول اکیڈمی  ، ایزیمالا  میں  ڈپٹی کمانڈنٹ اور چیف  انسٹرکٹر  بھی رہے  ہیں ۔

          پچھلے 12 مہینوں سے زیادہ   کے دوران  ریئر ایڈمیرل  سنجے وتسائن کی  کمان میں  مشرقی   بیڑے  نے اعلیٰ سطحی  جنگی  تیاریاں برقرار رکھی ہیں اور  بھارتی شہریوں کو واپس لانے  کے لئے   آپریشن سمدر  سیتو   ،  دوست بیرونی ملکوں کو  انسانی  ہمدردی پر امداد فراہم کرنے والے  مشن ساگر   اور مالا بار 20 سمیت   کئی  مشن پر  کام کیا ہے ۔  ان کے دور میں   ملک میں تیار کردہ   پی 28 کلاس اے ایس ڈبلیو  کورویٹ   ، آئی این ایس کوارَتی کو بحریہ میں  شامل کیا گیا ۔ وہ  جلد ہی  پونے میں  تینوں  افواج    کے ادارے  نیشنل ڈیفنس اکیڈمی  ، کھڑگ واسلا میں   ڈپٹی کمانڈنٹ  کا عہدہ سنبھال لیں گے ۔

 

۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 23.02.2021  )

U. No. 1870



(Release ID: 1700270) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil