مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم اے وائے (یو) کے تحت 56،368 نئے مکانات کی منظوری


مرکزی منظوری اور مانیٹرنگ کمیٹی کا 53 واں اجلاس

"آئیے عمل اور تکمیل  میں لگ جائیں": درگا شنکر مشرا

Posted On: 23 FEB 2021 11:50AM by PIB Delhi

کل  شام یہاں منعقدہ 53 ویں مرکزی منظوری اور مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پی ایم اے وائی- یو کے تحت 56،368 مکانات کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔

   یہ مکانات پی ایم اے وائی- یو مشن کے مختلف عمودی منصوبوں کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔اس میٹنگ میں مجموعی طور پر 11 ریاستوں  اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے شرکت کی۔

ہاوسنگ  اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے کہا کہ ،‘‘ اب ہمیں اس کے نفاذ اور تکمیل میں لگ جانا چاہئے ’’۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں پر زور دیا کہ عزم کے ساتھ مقررہ ایک میعاد کے اندر تمام مستحقین کے لئے پی ایم اے وائی- یو کے مکانات تیار کرکے ان کے حوالے کرنے کو صد فیصد یقینی بنایاجائے۔ میٹنگ میں شریک ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو یہ ہدایت بھی دی گئی کہ وہ اس مشن کو مناسب طور پر انجام دینے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے آن لائن میکانزم استعمال کریں۔

ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری نے لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں (ایل ایچ پی) اور ڈیمانسٹریشن ہاوسنگ پروجیکٹوں (ڈی ایچ پی) کے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ۔ لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد عزت مآب وزیراعظم نے یکم جنوری 2021 کو رکھا تھا ۔ لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں کے تحت مکانات کی تعمیر لکھنؤ، رانچی، راجکوٹ، اگرتلہ، چنئی اور اندور میں کی جارہی ہے۔ لائٹ ہاوس پروجیکٹوں کے ان مقامات کو تکنالوجی کی عملی میدان میں منتقلی کے لئے براہ راست لیباریٹریوں کے طور پر فروغ دینے کے لئے وزارت نے ٹیکنوگڑھویں کے لئے ایک آن لائن اندراج مہم شروع کیا ہے جس کا مقصد شہریوں کی بڑے پیمانے پر شراکت کی حوصلہ افزائی اور تکنیکی بیداری پیدا کرنا ، برسرموقع سیکھنا سمجھنا، مسائل کے حل کی صورت ڈھونڈنا ، تجربے سے گزرنا اور حوصلہ افزا جدت پسندی سے کام لینا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری  نے یہ بھی بتایا کہ یہ مشن کس طرح خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے جس کے لئے مستحق خواتین یا مشترکہ ملکیت کے نام گھر آلاٹ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ ہر سطح پر وزارت کی طرف سے جاری مشورہ پر عمل کریں اور اس بات کو بنیادی طور پر یقینی بنائیں کہ پی ایم اے وائی –یو گھروں پر مستحق خواتین کے نام کی تختی لگے۔

‘‘سب کے لئے گھر ’’ کے تصور کے ساتھ  ملک بھر میں تعمیر کو تیز کرنے اور مکمل کرنے اور ان کی حوالگی عمل میں لانے پر زور دیا گیا ہے۔ ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت   2022 تک شہری ہندوستان کے تمام مستحقین کو پختہ گھر فراہم کرنے کی پابند ہے۔’’

پی ایم اے وائی – یو مکانات کی تعمیر مختلف مراحل میں ہیں ۔ اب تک 73 لاکھ سے زیادہ مکانات کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور تقریباً 43 لاکھ مکانات بن چکے ہیں۔

**********

  ش ح – ع س   - م ص

U. No.1866

 



(Release ID: 1700154) Visitor Counter : 170