اسٹیل کی وزارت

لوہے اور اسٹیل سیکٹر میں تحقیق وترقی کو فروغ

Posted On: 10 FEB 2021 12:52PM by PIB Delhi

فولاد کی وزارت نے گزشتہ دوسال کے لئے لوہے اور فولاد کے شعبے میں تحقیق وترقی کے فروغ کی اسکیم کے لئے جو رقوم منظور کی ہیں وہ حسب ذیل دی گئی ہیں۔

مالی سال

منظور کیاگیا فنڈ (کروڑ روپے میں

2018-19

15.00

2019-20

15.00

 

فولاد کی وزارت کی جانب سے ٹکنالوجی کی جدیدکاری، اپ گریشن، توسیع پروگرام، پروجیکٹس کے حصے کے طور پر توانائی سے بھرپور اور ماحول دوست جو ٹکنالوجیاں اپنائی گئیں وہ حسب ذیل ہیں۔

  • کوک ڈرائی کوینچنگ (سی ڈی کیو) سی ڈی کیو کی ویسٹ ہیٹ سے بجلی پیدا کرنا۔
  • سینٹر پلانٹ ہیٹ ری کوری (سینٹر کولر ویسٹ ہیٹ سے بجلی پیدا کرنا۔)
  • بلاسٹ فرنیس میں بیل لیس ٹاپ ایکوپمینٹ۔
  • بلاسٹ فرنیس میں ٹاپ پریشر ری کوری ٹربائن (بی ایل ٹی)
  • بلاسٹ فرنیس میں پولوارایزڈ کول انجکشن سسٹم۔
  • بلاسٹ فرنیس میں ہاٹ اسٹوو ویسٹ ہیٹ ریکوری۔
  • بلاسٹ فرنیس میں ڈرائی ٹائپ گیس کلینگ پلانٹ
  • کاسٹ ہاؤس، اسٹاک ہاؤس ڈی ڈسٹینگ سسٹم۔
  • بی او ایف میں کنورٹر گیس ریکوری
  • انرجی مانیٹرنگ اور منیجمنٹ ریکوری
  • انرجی مانیٹرنگ اور منیجمنٹ نظام
  • اسٹیل میلٹنگ شاپ میں سکنڈری فیوم اکسٹریکشن نظام
  • رولنگ ملوں کے ای- ہٹینگ فرنیسیز میں ری جنیریٹو برنرس
  • ری-ہیٹنگ فرنیسیز کے لئے ضرورت کو ختم کرنے کے لئے راست رولنگ پروسیز
  • ہاٹ اسٹرپ مل کے لئے توانائی سے پر ٹکنالوجی، لچکدار سلیب کاسٹنگ اور رولنگ

پیدا ہونے والے کچرے کو اسٹیل پلانٹس کے اندر دوبارہ قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔ بلاسٹ فرنیس سلیگ جیسے ٹھوس کچرے کو اسٹیل پلانٹ کے اندر دانوں کی صورت میں ڈھالا جاتا ہے اور سمینٹ صنعت کو فروخت کیا جاتا ہے۔پروسیس سے نکلنے والی گیس کے کچرے کو پلانٹ میں ڈاؤن اسٹریم پروسیز میں مزید اسی طرح استعمال کیا جاتا ہے، جس طرح فرنیسیز اور بجلی پیدا کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

سڑک بنانے، تعمیرات اور زراعت وغیرہ میں اسٹیل سلیگ کے استعمال کے لئے مزید تحقیق وترقی کے پروجیکٹس بھی انجام دیے گئے ہیں۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے دی۔

.......................

 

   ش ح، ح ا، ع ر

21-02-2021

                                                                                                                U-1806


(Release ID: 1700152) Visitor Counter : 234
Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Tamil