محنت اور روزگار کی وزارت

پے رول ڈیٹا : دسمبر 2020 میں ای پی ایف او میں 12.54 لاکھ سبسکرائبرس شامل کیے گئے

Posted On: 20 FEB 2021 5:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20 فروری،2021 / 20 فروری 2021 کو شائع کیے گیے  ای پی ایف او کے عارضی پے رو ل ڈیٹا میں دسمبر 2020 کے مہینے میں 12.54 لاکھ سبسکرائبر شامل کیے جانے کے ساتھ نیٹ سبسکرائبر کی بنیادی شرح ترقی کے مثبت رجحان کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ان اعداد و دشمار سے نومبر 2020 کے مقابلے اس سال سبسکرائبر میں 44 فیصد اضافے کا پتا چلتا ہے۔ سال بہ سال پے رول اعداد و شمار سے دسمبر 2020 کے لیے 24 فیصد شرح ترقی ظاہر ہوتی ہے جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ ای پی ایف او کے لیے سبسکرائبرس کی تعداد  ، کووڈ سے پہلے کی سطح پر واپس آرہی ہے۔

کووڈ – 19 عالمی وبا کے باوجود ای پی ایف او میں رواں مالی سال کی پہلی تین سہ مناہیوں کے دوران تقریباً 53.70 لاکھ سبسکرائبرس شامل کیے گئے تھے۔ روان مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پے رول ایڈیشن کے اعتبار سے دوسری سہ ماہی کے مقابلے 22 فیصد کا زبردست اضافہ درج کیا گیا۔ ای پی ایف او پے رول تعداد میں بڑھتے ہوئے رجحان اور سبسکرپشن کی بنیاد کی توسیع کا سہرا ای پی ایف او کی طرف سے حالیہ ای-  اقدامات  کے سر جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں اے بی آر وائی، پی ایم جی کے وائی اور پی ایم آر پی وائی اسکیموں کے ذریعے معیشت کو باقاعدہ شکل دینے کے لیے پالیسی امداد میں بلا رکاوٹ خدمات فراہم کی گئی۔   یہ خدمات حکومت ہند کی طرف سے کووڈ – 19 عالمی وبا کے دوران فراہم کی گئیں۔

دسمبر 2020 میں ای پی ایف او کے دائرے میں تقریباً 8.04 لاکھ نئے ارکان کو شامل کیا گیا۔ تقریباً 4.5 لاکھ ارکان موجود تھے  اور اس کے بعد ای پی ایف او میں انہوں نے دوبارہ شمولیت اختیار کی جس سے ای پی ایف او کے ذریعے شامل کیے گئے اداروں میں سبسکرائبرس کی طرف سے روزگار بدلنے کا اشارہ ملتا ہے۔

عمر کے لحاظسے کیے گیے  تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دسمبر 2020 کے دوران بھی 20 سے 25 سال کی عمر کے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے تحت تقریباً 3.36 لاکھ اندراجات کیے گئے۔ اس کے بعد 18 سے 21 سال کی عمر کے تقریباً 2.81 لاکھ اندراجات کیے گئے۔ اس عمر کے زمرے سے غیر منحصر ہونے ، تعلیم و تدریس کا راستہ اختیار کیے جانے ، سماجی اور اقتصادی پیداواریت کا پتا چلتا ہے اور اس سے آمدنی کی صلاحیت کے اعتبار سے کسی فرد کی صلاحیتوں کا مرحلہ طے ہوتا ہے۔

ریاستوں میں پے رول  کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ مہاراشٹر، ہریانہ، گجرات، تمل ناڈو اور کرناٹک روزگار کے موقعے پیدا کرنے میں لگاتار سبقت لیے ہوئے ہے۔ ان ریاستوں میں عمر کے سبھی زمروں  کے تحت رواں مالی سال کے دوران 53.70 لاکھ میں سے 29.12 لاکھ سبسکرائبر شامل ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –1786


(Release ID: 1699857) Visitor Counter : 105