خلا ء کا محکمہ

بھارت نے اب تک 33 مختلف ممالک سے 328 سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ خلائی سرگرمیوں میں نجی شراکت کے باعث جدید ٹکنالوجی ، نئی اپلی کیشنز اور خدمات کی ترقی ہوگی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 10 FEB 2021 4:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 10 فروری      شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ  چارج)،وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاکے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  مالی سال 21-2020 کے دوران اسرو  کے ذریعہ سیٹلائٹ لانچ کرنے کی صلاحیت تیار کرنے کے لئے 900 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ خلاء طویل عرصے سے بیرونی ممالک کے سیٹلائٹ لانچ کرنے میں شامل رہا  ہے۔ اب تک 33 مختلف ملکوں کے  لانچ کیے جانے والے مصنوعی سیاروں کی کل تعداد 328  ہے اور آج تک اس سے حاصل ہونے والی  محصولات 25 ملین امریکی ڈالر اور 189ملین یورو ہے۔ مزید یہ کہ حکومت ہند نے مصنوعی سیارہ کو تجارتی طور پر لانچ کرنے اور مالی طور پر خود انحصارہونے کے لئے محکمہ خلاء  کے ماتحت ایک پبلک سیکٹر یونٹ  نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) قائم کیا ہے۔

اسرو سیٹلائٹ لانچ کرنے کی صلاحیت کی ترقی کے شعبے میں خود انحصار ہندوستان کے حصول کی طرف کوشاں ہے۔ لہذا ، اس سمت میں بیرونی تعاون کے حصول کے لئے کسی پالیسی کا تصور نہیں کیا گیا ہے۔

ایک اور متعلقہ سوال کے جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسرو کی سہولیات میں  ہندوستانی صنعتوں اورتعلیمی اداروں کے  خلائی نظام کی جانچ کےلیے توسیع کی گئی ہے۔ میسرز اسپیس کڈز انڈیا اور میسرز سیزیگی اسپیس ٹکنالوجیز نے اپنے سیٹلائٹ  کی اسرو کے یو آر راؤ سیٹلائٹ سینٹر میں ٹیسٹنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، ہندوستان میں خلائی سرگرمیوں میں نجی شعبے کی شراکت کے نتیجے میں جدید ٹیکنالوجی ، نئی ایپلی کیشنز اور خدمات کی ترقی کے  امکان ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر یہ خلائی معیشت پرگہرا اثر ڈالے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے قومی سلامتی سے متعلق امور اور خدشات کا تجزیہ کیا ہے جبکہ نجی کمپنیوں کو خلائی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے اور ایک آزاد نوڈل ایجنسی انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سینٹر(آئی این – ایس پی اے سی ای) کے قیام کے ذریعہ ملک میں خلائی سرگرمیوں کے مجاز ، نگرانی اور ان کوچلانے کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

 

U-1802

 


(Release ID: 1699848) Visitor Counter : 224