وزارت دفاع

چین - بھارت  کور کمانڈروں کی سطح کی میٹنگ کے 10ویں دور پر جاری مشترکہ پریس ریلیز

Posted On: 21 FEB 2021 6:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21 فروری ،2021، 20فروری کو چین-بھارت کور کمانڈ سطح کی میٹنگ کا دسواں دور مولڈو/چوشول بارڈر میٹنگ پوائنٹ کے چینی حصے  کی طرف ہوا۔ دونوں ملکوں نے پینگونگ لیک علاقے میں سرحدی فوجوں کی واپسی کی آسان تکمیل سے واقف کرایا۔  اس میں اس بات کو بھی نوٹ کیا گیا کہ یہ ایک اہم قدم ہے جو مغربی سیکٹر میں ایل اے سی کے قریب باقی ماندہ مسئلوں  کے حل کے لیے اچھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔کور کمانڈروں نے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی سے متصل دیگر معاملات پر صاف دلی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ طرفین نے اپنے  اپنے ملکوں کے لیڈروں  کے اہم اتفاق رائےکی پابندی کرنے ، اپنے مواصلات اور بات چیت کو جاری رکھنے، زمین پر حالات کو مستحکم بنانے اور کنٹرول کرنے، باقی ماندہ مسائل کے حل کے لیے  باہمی طور پر قابل قبول حل نکالنے کی  ثابت قدمی اور باضابطہ طور پر کوشش کرنے سے اتفاق کیا تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و سکون کو مشترکہ طورپر برقرار رکھا جاسکے۔

*****

                                                           

ش ح ۔اج۔را

U1811.No.


(Release ID: 1699843) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil