وزارات ثقافت

راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا دوسرا مرحلہ دارجلنگ میں 22 سے 24 فروری تک منایا جائے گا

Posted On: 21 FEB 2021 3:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21 فروری ، 2021،    راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کے دوسرے مرحلے  کا افتتاح کلچر اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ  پٹیل 22 فروری 2021 کو مغربی بنگال میں دارجلنگ کے راج بھون میں  کریں گے۔ یہ تہوار 22 سے 24 فروری تک منعقد ہوگا۔ مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ  دھنکھڑ 24 فروری 2021 کو اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو، ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔

دارجلنگ میں منعقد کیا جانے والے یہ تین روزہ پروگرام اڈیشی وژن این مومینٹ سینٹر کی طرف سے رقص کے پروگرام سے شروع ہوگا ۔ اس کے بعد ڈونا گنگولی (اڈیشی) پیش کریں گے ، مائیکل (سیکسافون) پیش کریں گے اور شائنی  ہراپیت کی طرف سے (بینڈ) پیش کیا جائے گا۔

دوسرے دن سونک چٹ اپادھیائے کی طرف سے رابندرا سنگیت  پیش کیا جائے گا، سیفائر ڈانس ٹروپ کی طرف سے ڈانس کے ساتھ گانا پیش ہوگا، اس کے علاوہ دیگر پروگرام بھی  پیش کئے جائیں گے۔

ان تمام دنوں میں مقامی فنکاروں کو آر ایس ایم ا سٹیج پر اپنی کارکردگی پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ پورے ملک سے 20 کرافٹ اسٹال ہوں گے جن میں ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

کلچر کی وزارت کے ذمے یہ کام سونپا گیا ہے کہ وہ بھارت کے کلچر کے، جو محسوس ہے اور غیر محسوس ہے، تحفظ کا کام کرے، اسے فروغ دے اور اس کی تشہیر کرے۔ ان میں اور چیزوں کے علاوہ روایتی لوک رقص، پرفارمنگ آرٹ اور قیمتی قبائلی ورثہ شامل  ہے۔ یہ وزارت کی ذمے داری کو پورا کرنے کی کلچر پروگرام تہوار اور تھیٹر کے پروگرام منعقد کرتی ہے۔

راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو جو اس وزارت کا اہم تہوار ہے، 2015 سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں 7 علاقائی کلچرل مراکز سرگرم شرکت کرتے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعے بھارت کے شاندار کلچر کو آڈیٹوریم اور گیلریوں میں محدود کرنے کی بجائے انھیں عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ وزارت ایک ریاست کا  لوک اور قبائلی فن، رقص، موسیقی، کھانا پکانے کا پروگرام دوسری ریاستوں میں اجاگر کرتی ہے اس سے ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کے مقصد کو آگے بڑھایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ فنکاروں اور دستکاروں کو اپنی روزی روٹی کے حصول کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی حاصل ہوتا ہے۔ نومبر 2015 سے آر ایس ایم کے 10 ایڈیشن مختلف ریاستوں اور شہروں میں منعقد ہوچکے ہیں مثلاً دہلی، وارانسی، بنگلورو، تاوانگ، گجرات،  کرناٹک، تہڑی اور مدھیہ پردیش۔

سرکردہ فنکار جن میں مقامی فنکار بھی شامل ہیں، اس بڑے فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو-2021 بہت سے  لوک رقص کی قسموں کا احاطہ کرے گا اور یہ فنون لطیفہ کے مصدقہ  اور بڑھتی ہوئی بہتری روایات کا تجربہ کرنے کا ایک موقع  فراہم کرے گا۔ ا ٓر ایس ایم لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کو ان کے اپنے ملکی کلچر، اس کی ہمہ جہت نوعیت، شان، کثرت  اور تاریخی اہمیت سے  جوڑے گا۔

مغربی بنگال میں منعقد کئے جانے والا یہ آر ایس ایم مختلف ثقافتوں کے لوگوں کے مابین باہمی مفاہمت اور رشتوں کو آگے بڑھائے گا اور اس طرح بھارت کا اتحاد اور  یکجہتی مضبوط ہوگی۔

*****

                                                               

ش ح ۔اج۔را

U.No.1797



(Release ID: 1699818) Visitor Counter : 157