صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آبادی بنام پلنیٹ کانفرنس سے خطاب کیا


ہندوستان کے لئے آبادی کا تصور بتاتا ہے کہ فرٹیلٹی یعنی تولید کی کل اہلیت 15-2011 میں 2.37 سے گھٹ کر 35-2031 میں 1.73 تک گھٹ جانے کا امکان ہے
مختلف پالیسی طریقہ کار ہندوستان کے ایک وشو گرو کے طور پر ابھرنے کے کے تئیں ہمارے عزم کا ثبوت ہیں: ہرش وردھن

Posted On: 20 FEB 2021 6:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی20،فروری2021

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویون اور زی میڈیا کی آبادی ورسیز پلنیٹ کانفرنس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو اس کی ایک سالہ طویل مہم کا ایک حصہ ہے۔ اس مہم کو ’مشن سس ٹین ایبلٹی: پاپولیشن ورسی پلنیٹ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس کانفرنس کے انعقاد کی بروقت اہمیت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگو ں کو زیادہ وسائل کی ضرورت پڑتی ہے اور آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی زمین کے وسائل کم ہوتے جائیں گے۔ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ کئی منفی طریقوں سے کرہ ارض اور انسانی نسل پر اثر ڈال رہا ہے۔ ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کے لوگ ماحولیاتی مسائل کا اثر زیادہ صحیح ڈھنگ سے محسوس کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C02I.png

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے خاندانی منصوبہ بندی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لئے ہندوستان کی طرف سے کئے گئے زبردست اقدامات اور کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں ایسا پہلا ملک ہے جس نے 1952 میں ایک قومی فیملی پلاننگ پروگرام وضع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کی صحت مند زندگی کو یقینی بنانے کے لئے فیملی پلاننگ کی تکنیک اپنانے میں اضافہ کے ساتھ بیداری پھیلانے میں ملک نے زبردست چھلانگ یعنی کامیابی حاصل کی۔ بچوں کی صحت اور تغذیہ کا خیال رکھا گیا۔ حالانکہ ہندوستان کی آبادی میں جو 1951 میں 36 کروڑ تھی، 2011 میں بڑھ کر 121.02 کروڑ کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرٹیلٹی یعنی تولید کی اہلیت اور اموات دونوں میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی اور کروڈ برتھ ریٹ جو 1951 میں 40.8 فی 1000 پر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ 2018 میں 20.0 تک گھٹ گیا۔

اس سلسلے میں دیگر ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ اشتراک کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان فیملی پلاننگ 2020پارٹنر شپ  کا ایک اہم ممبر اور سرگرم رکن رہا ہے۔2016 میں شروع کئے گئے مشن پری وار وکاس کی حصولیابیوں پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا پہل کے تحت فیملی پلاننگ لاجیٹکس منیجمنٹ اور انفارمیشن سسٹم تیار کیا گیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے خواتین کی صحت کے لئے حکومت کے عزم کے بارے میں بھی بات کی۔ ملک میں 9 لاکھ سے زیادہ آشا ورکرس صحت کے کام میں پیش پیش رول ادا کررہے ہیں اور بااختیار دیہی خواتین کی نمائندگی کرتے ہیں۔ حکومت وزیر اعظم کے آرزو مند ڈسٹرکٹس پروگرام کے ذریعے سب کی جامع ترقی کو اب یقینی بنارہی ہے۔ جہا ںصحت، تغذیہ اور تعلیم اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کم عمر میں ہونے والی شادیوں کو کم کرکے ماضی میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ ہندوستان نے خواتین کی تعلیم میں بھی اضافہ کیا ہے اور خاتون ورک فورس کی شرکت میں بھی اضافہ کیا ہے۔

...............................................................

 

     ش ح، ح ا، ع ر

 

U-1784



(Release ID: 1699741) Visitor Counter : 249


Read this release in: Marathi , Tamil , English , Hindi