محنت اور روزگار کی وزارت

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت عددد اشاریے نمبرس-جنوری 2021

Posted On: 19 FEB 2021 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی20،فروری2021

جنوری 2021 کے مہینے کے لئے زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت عدد اشاریہ نمبرس (بنیادی 1986=87=100) 9 پوائنٹس گرکر 1038 اور 8 پوائنٹ گرکر 1045 پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام عدد اشاریے میں گراوٹ کے لئے اہم ذمہ دار خوراک سے (-)1252 پوائنٹ اور (-) 1140 پوائنٹس کے ساتھ خاص طور سے دال، پیاز، گوبھی، آَلو اور بیگن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سبب تھا۔

مختلف ریاستوں کے عدد اشاریے میں گراوٹ ، اضافہ الگ الگ نوعیت کا ہے۔زرعی مزدوروں کے مقابلے میں اس نے 18 ریاستوں میں سے 20 پوائنٹ کی کمی اور کیرالہ میں 15 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا۔ 1250 پوائنٹ کے ساتھ تمل ناڈو ریاست عدد اشاریے کی ٹیبل میں سب سے اوپر ہے جبکہ 819 پوائنٹس کے ساتھ ہماچل پردیش ریاست سب سے نیچے ہے۔

دیہی مزدوروں کے معاملے میں اس نے 17 ریاستوں میں 2 سے 20 پوائنٹ کی کمی اور 2 ریاستوں میں 2 سے 15 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا۔ 1234 پوائنٹس کے ساتھ تمل ناڈو ریاست سب سے اوپر رہا، جبکہ 850 پوائنٹ کے ساتھ بہار ریاست سب سے نیچے رہا۔

ریاستوں کے بیچ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لئے صارفین قیمت عدد اشاریہ نمبرس میں زیادہ سے زیادہ کمی بہار ریاست اور مغربی بنگال ریاست (20- پوانٹ ہر ایک) بالترتیب: پیاز، مرچ ہری، سبزیاں اور پھل اور گڑ وغیرہ کی قیمتوں میں گراوٹ کے سبب ہوا تھا۔اس کے برعکس پھل وغیرہ، زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لئے صارف قیمت عدد اشاریہ نمبرس میں زیادہ سے زیادہ اضافہ بالترتیب: کیرالہ ریاست (+15 پوائنٹ) اہم طور سے چاول، مچھلی تازہ اور سبزیوں اور پھلوں وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب تجربہ کی گئی۔

سی پی آئی –اے ایل اور سی پی آئی-آر ایل کی بنیاد پر افراط زر کی شرح کو پوائنٹ کرتے ہوئے جنوری 2021 میں گھٹ کر 2017 فیصد اور دسمبر 2020 میں 2.35 فیصد ہوگئی۔ سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی-آر ایل کے فوڈ انڈیکس (خوراک اشاریے) پر مبنی افراط زر آر ایل جنوری 2021 میں بالترتیب (+) 1.02 فیصد اور (+) 1.22 فیصد ہے۔

 

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011WGU.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ADCY.png

کل ہند صارف قیمت انڈیکس نمبر (عام اور گروپ کے اعتبار سے)

 

گروپ

زرعی مزدوروں

دیہی مزدوروں

 

دسمبر 2020

جنوری 2021

دسمبر2020

جنوری 2021

جنرل انڈیکس

1047

1038

1053

1045

خوراک

1005

987

1010

993

پان، چھالیا وغیرہ

1738

1762

1749

1773

ایندھن اور لائٹ

1099

1110

1094

1104

کپڑے اور فٹ ویئر

1025

1031

1045

1050

دیگر چیزیں

1068

1076

1071

1080

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FSCL.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VR6S.png

 

تازہ ترین انڈیکس کے بارے میں مزدور اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب سنتوش گنگوار نے کہا کہ سی پی آئی-اے ایل اور آر ایل بنیاد افراط زر 2.17 فیصد اور 2.35 فیصد تک گرگیا ہے جو اہم طور سے دال، پیاز، آلو، پھول گوبھی، بیگن وغیرہ کی قیمتوں میں گراوٹ کے سبب ہوئی ہے۔

لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی نے انڈیکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر میں گراوٹ دیہی علاقوں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو راحت دے گی، کیونکہ اس سے ان کی جیب پر کم بوجھ پڑے گا۔

جنوری 2020 مہینے کے لئے زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لئے صارفین قیمت عدد اشاریے 19 مارچ 2021 کو جاری کیا جائے گا۔

...............................................................

 

    ش ح، ح ا، ع ر

 

U-1768



(Release ID: 1699739) Visitor Counter : 147


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi