وزارت دفاع
بھارتی فوج کے لئے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو(ایس ڈی آر) کا قیام
Posted On:
18 FEB 2021 4:48PM by PIB Delhi
- تمام فوجی کارروائیوں کے لئے ترسیل و ابلاغ بہت ضروری اور اہم ہوتا ہے۔ جنگ کے اوقات میں ہندوستانی فوج کے پاس کمیونیکشن کا واحد ذریعہ کمبیٹ نیٹ (سی این آر) ہی رہ جاتا ہے۔ موجودہ دور سے تعلق رکھنے والا ہندوستانی فوج کا سی این آر سسٹم صرف آواز کی ترسیل میں کام آتا ہے اور ڈیٹا منتقلی کی صلاحیت یا تو بالکل نہیں کے برابر ہے یا بہت کم ہے۔ فوجیوں کو نیٹ پر مرتکز میدان جنگ نئی ٹیکنالوجی سے حاصل شدہ فائدوں سے بہرہ ورک کرنے کے لئے موجودہ ریڈیوز کی جگہ جلد ہی اندرون ملک تیار کردہ سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو( ایس ڈی آر) متعارف کرائے جائیں گے جو ڈیٹا منتقلی کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ آواز کی صفائی کو بھی بڑھائیں گے اور ان سے پر شور ماحول میں بالکل طریقے سے ڈیٹا منتقلی کی جاسکے گی۔اس کے علاوہ مختلف لہروں کے نظام، سیکوریٹی اور بہتر ترسیل کو قائم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔جس کے ذریعہ ہندوستانی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ضرورتوں کو پورا کیاجاسکے گا۔
- انڈین آرمی میک۔II زمرے کے تحت انتہائی ہائی فریکوینسی( وی/ یو ایچ ایف) خرید کر اپنے کمیونی کیشن نظام کی تجدید کاری کے عمل میں مصروف ہے۔ کامیاب تعین قدر کے تاثرات کے بعد 18 ہندوستانی وینڈرس کو منصوبے کی منظوری کا حکم( پی ایس او) جاری کردیا گیا ہے تاکہ وہ اس کا پہلا نمونہ تیار کرسکیں۔ ڈی اے پی 2020 کے بائی(انڈین آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے التزامات کے مطابق اس کے پہلے نمونے کی کامیابی سے تیاری کے بعد اس کے تیار کرنے کا کنٹریکٹ کسی بھی فرم کو دیا جائے گا۔
- میک۔ II کے تحت وی / یو ایچ ایس ایف مین پیک ایس ڈی آر کی تیاری ہندوستانی فوج کے لئے ایک انقلابی قسم کی چیز ہوگی۔ یہ اقدام حکومت کی ‘‘ آتم نربھر بھارت’’ پالیسی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور جدید ترین ترسیل و ابلاغ کے نظام میں ‘‘خود اعتمادی’’ کی راہیں کھولے گا۔
******
ش ح ۔س ب۔ ر ض
U-NO.1728
(Release ID: 1699348)
Visitor Counter : 198