امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے بھارت سیوا آشرم سنگھ ، کولکاتہ میں پرنوآنند جی کو خراج عقیدت پیش کیا  اور گوروؤں کاآشیرواد حاصل کیا


یوگا آچاریہ پرنو آنند جی نے سودھرم اور سوراج کا نظریہ اس وقت پیش کیا جب ملک کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی

پرنو آنند  بھارت سیوا آشرم سنگھ نے  نوجوانوں میں حب الوطنی، مذہبی شعور، خوداعتمادی، خدمت، فدا کاری اور قربانی جیسے جذبوں کو راسخ  کرنے کے لئے ایک ملک گیر تحریک شروع کی ۔105 سال قبل لگایا گیا پودا آج ایک  تناور درخت میں تبدیل ہوچکا ہے

کپل منی کا مندر صدیوں سے روحانیت  اور فطرت کے تحفظ کی علامت بنا ہوا ہے

 ہر تیرتھ  بار بار ،  گنگا ساگر ایک بار، اسی  مقولےپر عمل کرکے ہمارے آباؤ اجداد نے اس مندر کو عزت بخشی ہے

گنگوتری سے گنگا ساگر تک گنگا کی صفائی کا پروگرام وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جاری ہے

گنگا کی صفائی اور اس کو آلودگی سے پاک کرنے کا پروگرام مکمل کیاجائے گا اور گنگا کو دوبارہ بحال کیاجائے گا تاکہ اس کے صاف شفاف پانی کی برکتوں سے آنے والی نسلیں فیضیاب ہوں

Posted On: 18 FEB 2021 7:20PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے بھارت سیوا آشرم سنگھ ، کولکاتہ میں پرنوآنند جی کو خراج عقیدت پیش کیا  اور گروؤں کاآشیرواد حاصل کیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج آچاریہ راما کرشن پرم ہنس اور چیتنیہ مہا پربھو کا یوم ولادت ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ  یوگا آچاریہ پرنو آنند جی نے جس جگہ اپنی عمر کا ایک طویل عرصہ گزارا، اس جگہ کی زیارت کرنا میرے لئے با عث فخر ہے۔ یوگا آچاریہ پرنو آنند جی نے سودھرم اور سوراج کا نظریہ اس وقت پیش کیا جب ملک کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔جناب شاہ نے کہا کہ ملک کی تقسیم کے وقت بھی یہ علاقہ ہندوستان سے منسلک رہا۔اس وقت، پرنو آنند جی نے ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھرجی کو ترغیب دی تھی۔ پرنو آنند  بھارت سیوا آشرم سنگھ نے  نوجوانوں میں حب الوطنی، مذہبی شعور، خوداعتمادی، خدمت، فدا کاری اور قربانی جیسے جذبوں کو راسخ کرنے کے لئے ایک ملک گیر تحریک شروع کی۔105 سال قبل لگایا گیا پودا آج ایک  تناور درخت میں تبدیل ہوچکا ہے۔یہاں رضا کاروں نے مذہب اور ذات پات کی سطح سے اوپر اٹھ کر خدمات انجام دی ہیں۔

 

a.jpg

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  بھارت سیوا آشرم سنگھ کولکاتہ پر حاضری دیتے ہوئے

گنگا ساگر تیرتھ پر حاضری دینے کے بعد جناب امت شاہ نے کہا کہ میں یہاں آکر جذبات سے سرشار ہوگیا ہوں اور کپل منی کا مندر صدیوں سے روحانیت  اور فطرت کے تحفظ کی علامت بنا ہوا ہے۔جناب شاہ نے کہا  کہ ایسا کہا جاتا ہے کہ ہر تیرتھ بار بار اور گنگا ساگر ایک بار اور یہی وہ طریقہ ہے جس کے ذریعہ ہمارے بزرگوں نے اس مندر کو عزت بخشی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ پْران بتاتے ہیں ، مہاراجہ بھاگیرتھ  اپنے 7000 پرکھوں کو آزاد کرانے کے لئے گنگا کو ہمالیہ کی گود سے نکال کر گنگا ساگر تک لائے تھے اور آج ہزاروں برس گزر جانے کے بعد بھی مقدس گنگا ہندوستان کے لوگوں کے لئے شہ رگ حیات بنی ہوئی ہے۔

 

b.jpg

مرکزی وزیر داخلہ جناب  امت شاہ گنگا ساگر کے کنارے

 

جناب امت شاہ نے بتایا کہ گنگوتری سے گنگا ساگر تک گنگا کی صفائی کا پروگرام وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جاری ہے۔ آج بنگال میں گنگا ساگر کی حالت انتہائی بدتر ہے، جس میں وہاں اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو سدھار کیاجائے گا اور بنگال میں گنگا ساگر تک نمامی گنگا پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ گنگا کی صفائی اور اس کو آلودگی سے پاک کرنے کا پروگرام مکمل کیاجائے گا اور گنگا کو دوبارہ بحال کیاجائے گا تاکہ اس کے صاف شفاف پانی کی برکتوں سے آنے والی نسلیں فیضیاب ہوں۔

c.jpg

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کپل منی آشرم میں حاضری دیتے ہوئے۔

 

******

ش  ح ۔س   ب۔ ر ض

U-NO.1729


(Release ID: 1699330) Visitor Counter : 185