کانکنی کی وزارت

دسمبر 2020 کے دوران معدنیات کی پیداوار(عبوری)

Posted On: 18 FEB 2021 2:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:18،فروری، 2021:دسمبر 2020 کے مہینے کیلئے کانکنی اور کھدائی کے شعبے کی معدنیاتی پیداوار کااشاریہ (بنیاد: 2011-12=100)115.1 رہا جو کہ دسمبر 2019 کے مہینے کے مقابلے 4.8فیصد کم رہا۔ اپریل-دسمبر، 21-2020 کی مدت کے لئے مجموعی شرح نمو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے منفی 11.3 فیصد رہی۔

دسمبر،2020 میں اہم معدنیاتی پیداوار کی سطح اس طرح رہی: کوئلہ 711 لاکھ ٹن، لگنائٹ 32 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (یوٹیلائزڈ)2355 ملین کیوبک میٹر،پٹرولیم (خام) 26 لاکھ ٹن، باکسائٹ 1963 ہزار ٹن، کرومائٹ 236 ہزار ٹن، تانبا 7 ہزار ٹن، سونا 61 کلو گرام،خام لوہا 209 لاکھ ٹن، سیسہ 34 ہزار ٹن، خام میگنیز 275 ہزار ٹن، جستہ 131 ہزار ٹن، چونا پتھر 333 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 133 ہزار ٹن، میگنیسائٹ 6 ہزار ٹن اور ہیرا 2901 کیرٹ۔

دسمبر2019 کے مقابلے دسمبر2020 کے دوران مثبت شرح نمو والی اہم معدنیات کی پیداوار اس طرح رہی: چونا پتھر (10.1 فیصد)،جستہ (8.6فیصد)، سیسہ (3.4فیصد)  اور کوئلہ (2.1 فیصد) ۔ منفی شرح نمو والی دیگر اہم معدنیاتی پیداوار ہیں: سونا (منفی 55.5فیصد)، کرومائٹ (منفی 37.8 فیصد)، تانبا (منفی 37.6فیصد)، لگنائٹ (منفی 18.9فیصد)، فاسفورائٹ (منفی 16.3 فیصد)، خام میگنیز (منفی 13.8فیصد)، خام لوہا (منفی 12.0 فیصد)، قدرتی گیس (یوٹیلائزڈ) (منفی 7.2 فیصد)، باکسائٹ (منفی 7.0 فیصد) اور پٹرولیم (خام) (منفی 3.6 فیصد)۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1716



(Release ID: 1699262) Visitor Counter : 98