قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفیڈ کا ویلیج اور ڈیجیٹل کنکیٹ- قبائلی عوام کے ساتھ رابطے کا قیام

Posted On: 17 FEB 2021 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17/فروری۔2021   

 وزارت قبائلی امور کی قیادت میں  پچھلے   ایک سال کے دوران ٹرائیفیڈ  نے وباء کی وجہ سے خطرناک حد تک متاثر ہو کر مصیبت کے شکار قبائلی عوام کی روزی روٹی میں بہتری لانے کے لئے مدد کرنے کی غرض سے متعدد پہل کی ہے۔یہ یقینی بنانے کے لئے یہ پہل قبائلی عوام تک پہنچیں اور انہیں موجودہ اسکیموں سے مستفید کیاجاسکے۔ ملک بھر میں ٹرائیفیڈ کے علاقائی حکام پورے ملک میں اہم  قبائلی آبادی والے گاؤں کی پہچان کریں گے اور 31 مارچ 2021 تک وہاں اپنی بنیاد قائم کریں گے۔ زمینی سطح پر موجود ہونے سے ٹرائیفیڈ کے حکام کو ان پروگراموں پر عمل آوری کی نگرانی کرنے اور قبائلی بھائیوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

 

1.jpg

‘ گوووکل فار لوکل’  کی بنیاد پر ‘ گوووکل فار لوکل کو ٹرائبل- میرا جنگل میری ملکیت میری صنعت’ کا اصول  اپناتے ہوئے موجودہ پروگراموں کے علاوہ متعدد راہبری کرنے والے پروگرام بھی شروع کئے گئے ہیں جو قبائلی عوام کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہورہے ہیں۔

2.png

 

ان اقدامات میں  ون دھن ، ٹرائبل ،اسٹارٹ اپ اور کم از کم قیمت( ایم ایس پی) کی توسط سے چھوٹی جنگلاتی پیداوار کی مارکٹینگ (ایم ایف پی) اور ترقی کا ایک ویلیو چین جیسے منصوبے شامل ہیں۔ جو جنگلاتی پیداوار کا اسٹور کرنے والوں کو ایم ایس پی کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قبائلی گروپوں کے توسط سے قیمتوں کا تعین اور مارکٹینگ بھی کی جاتی ہے۔جس کو ملک بھر میں پسند کیاجارہا ہے۔

 

3.jpg

اس کا مقصد نہ صرف قبائلی کاروبار کو بڑھاوا دینا ہے بلکہ گاؤں پر مبنی قبائلی مصنوعات کو اور کاریگروں کو بین الاقوامی معیار والے انتہائی جدید پلیٹ فارم کی قیام کے ذریعہ قومی و بین الاقوامی بازاروں سے میک و لنک کرنے کے لئے سبھی کچھ سمیت کر ایک ڈیجٹیلائزیشن مہم شروع کی گئی  تھی۔

ٹرائیفیڈ نے ون دھن اسکیم، دیہی ہارٹ، جنگلوں میں رہنے والوں کے گوداموں سے متعلق سبھی معلومات کو ون دھن ایم آئی ایس پورٹل میں ڈیجیلائٹ کردیا گیا ہے۔ ڈیجیلائٹزیشن کی  اس کوشش کا جس میں جی آئی ایس تکنیک کے توسط سے تمام قبائل کلسٹرز کی شناخت و میپنگ کی گئی ہے۔ ان کا  ویلج کنکیٹ( گاؤں کی سطح پر رابطہ) کے اس مرحلے کے دوران فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ٹرائیفیڈ کے حکام یہ یقینی بنائیں گے کہ تمام قبائلی گروپوں اور مصنوعات تیار کرنےو الوں کو اس ڈیجیٹل نظم میں شامل کردیا جائے اور دوسری وزارتوں اور  ایجنسیوں کے ساتھ تال میل سے دستیاب  تمام فوائد انہیں حاصل ہوسکیں گے۔ گاؤں کو اس پورٹل سے جوڑا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹرائیفیڈ کے ایم ایف پی، دستکار اور ہتھ کرگھا کی آن لائن خرید کی سہولت کے لئے قبائلی صنعت کاروں اور جنگلات میں رہنے والوں و کاریگروں کے لئے  ایک بازار بھی شروع کیا۔ رفتہ رفتہ ملک بھر میں 5 لاکھ قبائلی مصنوعات تیار کرنےو الوں کو ان کی قدرتی پیداوار اور ان کی دستکاری کے سامانوں کو بازار سے جوڑا جارہا ہے۔ زمینی سطح پر ٹرائیفیڈ حکام کی موجودگی سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ قبائلی کاریگروں کو  مناسب طور پر اطلاع کیاجائےگا اور ان کی مدد کی جائے گی۔ تاکہ وہ بڑے بازاروں تک  زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل کرسکیں اور اس طرح اپنی آمدنی میں بھی بہتری لاسکیں۔

امید ہے کہ ٹرائیفیڈ کے گاؤں اور ڈیجیٹل ربط کے اس مرحلے سے اگلے سال میں تمام مجوزہ اقدامات کی کامیاب عمل آوری سے کافی مدد ملے گی اور ملک بھر قبائلی عوام کی زندگی میں مکمل طور پر تبدیلی آجائے گی۔

 

******

 

ش  ح ۔ج  ق۔ ر ض

1684U-NO.



(Release ID: 1698968) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi