محنت اور روزگار کی وزارت

گنگوار کل پانچ آل انڈیا سروے کے متعلق سافٹ ویئر اپلی کیشن کا آغاز کریں گے اور سوال و جواب پر مشتمل ہدایاتی کتابچہ بھی جاری کریں گے

Posted On: 17 FEB 2021 2:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17 /فروری 2021 ۔ محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار کل چنڈی گڑھ میں لیبر بیورو کے ذریعہ کئے جارہے پانچ آل انڈیا سروے سے متعلق اپلی کیشن کا آغاز کریں گے اور سوال و جواب پر مشتمل ہدایتی کتابچہ جاری کریں گے۔ اس موقع پر محنت و روزگار کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا اور محنت و روزگار کے سینئر صلاح کار اور لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی موجود ہوں گے۔

لیبر بیورو کے ذریعہ کئے جارہے پانچ سروے ہیں:

  • مہاجر مزدوروں کے بارے میں کل ہند سروے
  • گھریلو ورکروں کے بارے میں کل ہند سروے
  • پیشہ وروں کے ذریعہ پیدا کئے گئے روزگار کے مواقع کے بارے میں کل ہند سروے
  • نقل و حمل کے شعبہ کے ذریعہ پیدا کئے گئے روزگار کے مواقع کے بارے میں کل ہند سروے، اور
  • ادارہ جات پر مبنی روزگار کے بارے میں کل ہند سہ ماہی سروے

گھریلو ورکروں کے بارے میں کل ہند سروے کا مقصد اہم ریاستوں اور کل ہند سطح پر ورک فورس میں گھریلو ورکروں کے تناسب اور ان گھریلو ورکروں / کنبوں، جو انھیں سماجی – ڈیموگرافک نقطہ نظر سے اہم اور اہم خصوصیات کی بنیاد پر بحال کرتے ہیں، کی فیصد وار تقسیم کا اندازہ لگانا ہوگا۔

مہاجر مزدوروں کے بارے میں کئے جانے والے سروے کا مقصد بھارت میں مہاجر مزدوروں کی تعداد کا اندازہ لگانا اور ان کے رہن سہن، کام کرنے کے حالات اور دیگر سماجی – اقتصادی حالات کے بارے میں معلومات جمع کرنا ہے۔

پیشہ وروں کے ذریعہ پیدا کئے گئے روزگار کے مواقع کے بارے میں کل ہند سروے کا لازمی طور پر دوہرا مقصد ہے: (i) ملک میں سرگرم پیشہ وروں کی کل آبادی کا اندازہ لگانا اور (ii) ان پیشہ وروں کے ذریعہ پیدا کئے گئے روزگار کے مواقع کا تجزیہ کرنا۔

نقل و حمل کے شعبہ میں پیدا کئے گئے روزگار کے مواقع کے بارے میں سروے کا مقصد بھارت میں نقل و حمل کے شعبہ میں پیدا ہوئے روزگار کے مواقع کا تجزیہ کرنا ہے۔

ادارہ جات پر مبنی روزگار کے بارے میں کل ہند سہ ماہی سروے کا اصل مقصد بھارتی معیشت کے 8 اہم شعبوں کا احاطہ کرنے والے غیر زرعی معیشت کے وسیع شعبہ میں سلسلہ وار سہ ماہیوں میں روزگار کی صورت حال میں تناسبی تبدیلی کی پیمائش کرنا ہے۔

رپورٹ تیار کرنے کے لئے اعداد و شمار جمع کرنے کے پورے عمل میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے استعمال کے تناظر میں بیورو کے ذریعہ کی جارہی غیرمعمولی پہل کے نقطہ نظر سے یہ سروے بیحد اہم ہے۔ ان سرویز کے نتائج کا اعلان 7-8 مہینوں کے اندر کیا جائے گا، جس میں 6 مہینوں کا فیلڈ ورک بھی شامل ہے۔

لیبر بیورو، جو کہ محنت و روزگار کی وزارت کا ایک ملحقہ دفتر ہے، 1920 سے محنت اور روزگار کے شعبہ میں مختلف حصص داروں کی اعداد و شمار سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل میں سب سے آگے رہا ہے۔ لیبر سے متعلق اعداد و شمار کا ذخیرہ ہونے کے علاوہ، لیبر بیورو، اہم اعداد و شمار اکٹھا کرنے، جنریٹ کرنے، قیمتوں سے متعلق اشاریہ جات اور لیبر کے مختلف پہلوؤں پر متعدد سروے اور مطالعات کرنے کے لئے بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1666

17.02.2021



(Release ID: 1698932) Visitor Counter : 111