قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی ہندوستان کا ’آدیمہوتسو‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
प्रविष्टि तिथि:
16 FEB 2021 12:55PM by PIB Delhi
آئی این اے، نئی دہلی کے دلی ہاٹ میں 1 سے 15 فروری، 2021 کے درمیان منعقد قبائلی ہندوستان کا ’آدیمہوتسو‘ گذشتہ شام کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کی صدارت ٹرائفیڈ (TRIFED) کے چیئرمین شری رمیش چند مینا نے کی، اس موقع پر تریپورہمارکفیڈ کے چیئرمین شری کرشن نندن داس، ٹرائفیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر شری پرویر کرشنا بھی موجود تھے۔ اختتامی پروگرام کے آغاز میں سبھی معزز شخصیتوں نے تقریب میں لگائے گئے اسٹالوں کا دورہ کیا۔ اپنے استقبالیہ خطبے میں، اس مہوتسو کو شاندار کامیابی دلانے کے لیے معزز شخصیات اور اہل دہلی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے یقین دلایا کہ موجودہ وقت کے حالات کے باوجود اس تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اور غیر معمولی فروخت کے اندراج سے قبائلی کاریگروں اور رہائشیوں کو لاک ڈاؤن کے دوران درپیش سامنے آنے والے مسائل کو حل کرنے کی سمت میں ایک طویل مدتی مدد ملے گی۔

اس مختصر تقریب کے دوران مختلف گروہوں جیسے ٹیکسٹائل، تحائف اور سجاوٹ کے سامان، نامیاتی مصنوعات، بینت اور بانس، جویلری، دھات، پینٹنگز، مٹی کے برتن اور قبائلی کھانوں میں سے ان کی فروخت اور لوگوں میں مقبولیت کی بنیاد پر درجہ بندی کیے جانے والے تین قبائلی کاریگروں کی عزت افزائی کی گئی۔ اعزاز سے نوازے گئے کاریگروں/ تنظیموں کو ایک یادگار بھی دیا گیا۔

پندرو دنوں تک چلنے والے قومی قبائلی میلے میں ملک بھر کی 25 ریاستوں کے ہزاروں قبائلی دستکار، شیف، فنکاروں اور ثقافتی دستوں نے شرکت کی۔ زر خیز قبائلی ثقافت جیسے نادر قبائلی دستکاری، ہینڈلوم اور قدرتی مصنوعات اور قبائلی کھانوں کو تقریباً 200اسٹالوں پر نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔ آدیمہوتسو دہلی کے باشندوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت اور فروخت کا اندراج کیا گیا۔

قبائلی کاریگروں کی چیزوں، خواہ وہ پٹچترپیٹنگس ہوں، یا آسام کے خوبصورت ریشم، یا اڈیشہ کے شاندار قبائلی زیورات اور شمال مشرق کے موتیوں کے ہار کو بہت پسند کیا گیا۔ اس میں قبائلی کھانوں کا خاص کردار رہا۔ ان میں سکم کے موموز سے لے کر چھتیس گڑھ کے مہوا لڈو، جھارکھنڈ کے دھسکا اور لٹی چوکھا سے لے کر اوڈیشہ کی تھاپڑی روٹی اور چھتیس گڑھ کی چپڑاچٹنی کا ذائقہ انوکھا تھا۔ یہاں آنے والوں کی دعوت کے لیے بے شمار سامان موجود تھے۔


ٹرائفیڈ کی رپورٹ کے مطابق، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اندراج شدہ نقصان کو ممکنہ طور پر پورا کرتے ہوئے آدیمہوتسو نے پچھلے پندرہ دنوں میں قبائلی کاریگروں کے لیے تقریباً 4 کروڑ روپے کی براہ راست فروخت درج کی۔ اس کے علاوہ ٹرائفیڈ کے ذریعہ 8 کروڑ روپے کی خریداری کا ایک آرڈر بھی دیا گیا ہے۔ اس طرح سے اس مہوتسو میں حصہ لینے والے قبائلیوں کے لیے تقریباً 12 کروڑ روپے کا کاروباری لین دین ہوا۔ آدیمہوتسو واقعی میں قبائلی زندگی کی روح – دستکاری، ثقافت اور کھانوں کا جشن رہا ہے۔
**************
م ن۔ف ش ع
16-02-2021
U: 1634
(रिलीज़ आईडी: 1698595)
आगंतुक पटल : 170